کاروبار

ملک میں معاشی بحران شدت اختیار کرنا شروع ہوگیاہے، ایک طرف سرمایہ مارکیٹ میں مسلسل مندی کے بادل چھائے ہوئےہیں تو دوسری جانب روپے کی قدر حکومتی کنٹرول سے باہر ہوتی چلی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کا پہلا ہی روز مالی طور پر ملک کیلئے مزید برا ثابت ہوا، ایک طرف اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے دوران500 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تو دوسری جانب انٹر بینک میں روپے کی قدر میں مزید 7 روپے کی کمی دیکھی گئی ہے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ تازہ...
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر مہنگائی و کساد بادار ی کے باعث ترسیلات زر میں کمی واقع ہورہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ برآمدات و ترسیلات میں کمی کی کئی وجوہات ہیں صرف شرح سود وجہ نہیں ہے، ترقی یافتہ ممالک میں ریکارڈ مہنگائی کے باعث اخراجات میں اضافے ہوئے جس کی وجہ سے ورکرز ترسیلات میں کمی آئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق اپریل 2022 میں عید کی ترسیلات کے باعث ورکرز ترسیلات3اعشاریہ1 ارب ڈالر تھیں۔ مرکزی بینک نے ڈالر کے بھاؤ کیپ...
ایک ہزار سی سی اور اس سے چھوٹے انجن والی گاڑیوں کی فروخت میں کمی، سالانہ بنیادوں پر گاڑیوں کی فروخت میں مجموعی طور پر 28.54 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے : رپورٹ ملک بھر میں سالانہ بنیادوں پر ایک ہزار سی سی اور اس سے چھوٹے انجن کی گاڑیاں فروخت ہونے میں انتہائی کمی دیکھی گئی ہے۔ پاکستان آٹو موٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے ماہ جولائی سے دسمبر 2022ء کے درمیان ایک ہزار سی سی...
چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معاشی صورتِ حال اس وقت بہت نازک ہے،پشاور میں تقریب سے خطاب میں چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے کہا ٹیکس گیپ کو کم عرصے میں فل کرنے کی کوشش کریں گے، ٹیکس کا ہدف حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آمدنی میں شارٹ فال کا سامنا ہے، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ سالانہ ہدف کو حاصل کر سکیں، رواں سال 7.4 ٹریلین کا ہدف مقرر کیا گیا،ایف بی آر نے معیشت کی بحالی کے لیے مختلف اقدامات کیے، ایف بی آر موجودہ دور کے تقاضوں سے مکمل طور پر آگاہ ہے۔ عاصم...
امریکی ڈالر اچانک مہنگا ہونا شروع ۔۔ تاریخ کی بلندترین سطح پر۔۔ آج صبح کاروبار کے آغاز سے ہی انٹربینک میں ڈالر اچانک 10روپے پیسے منہگا ہونے کے بعد 240 روپے کا ہو گیا جبکہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 230 روپے 89 پیسے پر بند ہوا تھا۔ ڈالر کی تاحال انٹر بینک میں بلند ترین قدر 239 روپے 94 پیسے 28 جولائی 2022ء کو تھی جبکہ آج 240 سے بھی تجاوز کرگیا۔ رواں کاروباری ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 59 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ کامران خان نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ سرکاری اوپن مارکیٹ ڈالر...
سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارتوں کے اخراجات اور وزرا کی تعداد کم کرنےکی تجاویز سامنے آگئیں، قومی کفایت شعاری کمیٹی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد کمی اور وفاقی وزرا، وزرائے مملکت اور مشیروں کی تعداد 78 سےکم کرکے 30 کرنےکی تجویز کے حوالے سے آج اپنی سفارشات کو حتمی شکل دے گی۔ قومی کفایت شعاری کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد کے لیے رپورٹ وزیراعظم کو بھیجی جائے گی،حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف کو گیس مہنگی کرنے اور پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی ختم کرنے کے علاوہ پاکستانی روپے کی قدر کو...
حکومت نے منی بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا تاکہ آئی ایم ایف کے دیگر تحفظات کو بھی دور کیا جا سکے تاہم اس سے مہنگائی کی ایک اور بڑی لہر آنے کا خدشہ ہے۔ مذکورہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ابھرتی ہوئی سیاسی غیر یقینی کی صورتحال معاشی بحالی کے راستے میں چیلنج کا باعث بن رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شرح سود اور مہنگائی کی انتہائی بلند سطح، عالمی اقتصادی سست روی، اجناس کی غیر مستقل قیمتیں اور روس اور یوکرین کے درمیان نہ ختم ہونے والی جنگ کی وجہ سے ناموافق عالمی ماحول بھی بڑا چیلنج ہے۔...
ڈالر کی قلت کے باعث ایکسپورٹ کے لیے خطرہ بڑھ گیا،غیرملکی شپنگ کمپنیوں نے پاکستان میں خدمات کی فراہمی معطل کرنے پر غور شروع کردیا، شپنگ کمپنیاں فریٹ چارجز کی ادائیگی نہ ہونے اور کارگو میں نمایاں کمی کے سبب خدمات معطل کرنے پر غور کر رہی ہیں، پاکستان شپنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن نے حکومت کو ممکنہ صورتحال سے آگاہ کردیا ہے۔ متعلقہ وزارتوں، اسٹیٹ بینک کو ارسال کردہ خط میں شپنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن نے کہا غیرملکی شپنگ کمپنیوں کی خدمات معطل ہونے سے پاکستان کی برآمدات جاری رکھنا ممکن نہیں رہے گا، شپنگ...
پچھلے 6 مہینوں میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں تشویشناک کمی ۔۔گزشتہ سال کے ماہ اگست سے ہی غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری میں کمی دیکھی جا رہی ہے : رپورٹ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے پچھلے 6 مہینوں کے دوران پاکستان میں ہوئی غیرملکی سرمایہ کاری کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔ سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے 6 ماہ جولائی تا دسمبر کے دوران پاکستان میں براہ راست ہونے والی غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت 461 ملین ڈالرز رہی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال...
سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) پروگرام پر دستخط اس لیے نہیں کر رہی کیونکہ ان کے ذخائر کم ہوگئے ہیں، ملکی آمدنی کم اور اخراجات دُگنے ہوگئے، اگر مشکل فیصلے کیے تو میرا خیال ہے کہ حکومت اگلے چند ہفتوں میں بھاگ جائے گی۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت ترین نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت گزشتہ برس مارچ میں مہنگائی کی شرح 12.2 فیصد چھوڑ کر گئی تھی جو آج 25 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شرح نمو...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کریش ۔۔ 100 انڈیکس 1378 پوائنٹس کم ہوگیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1378.54 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 38,342.21 پر بند ہوا ہے۔ آج صبح کاروبار کے آغاز کے آغاز پر انڈیکس 39,720.75 پر تھا۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 39,942.28 کی بلند سطح پر رہا جبکہ اس کی کم ترین سطح 38,287.81 رہی، کاروبار کا حجم 124,748,311 رہا۔ دوسری جانب اسٹیٹ بنک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق انٹر بینک میں آج ڈالر 32 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 228 روپے 66 پیسے پر بند ہوا ہے۔ گزشتہ...
سوزوکی پاکستان کمپنی نے پاکستان میں پروڈکشن پلانٹ مزید بند رکھنے کا اعلان کردیا اور سینکٹروں ورکرز کی تنخواہیں روک دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاک سوزوکی نے پاکستان میں پروڈکشن پلانٹ مزید پانچ روز کیلئے بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ معروف کار مینوفیکچرر کا کہنا ہے کہ پلانٹ ابھی 20 جنوری تک بند رہے گا۔ کمپنی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے درآمدات پر پابندی کے باعث پرزہ جات، سی کے ڈی اور دوسری انوینٹریز کی کمی ہے۔ ٹویوٹا کا پلانٹ بھی مسلسل بند ہے، جس کے باعث سیکٹروں ورکرز کی...
پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی واقع ہو گئی جو 6 جنوری تک ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کم ہو کر 4 ارب 30 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے بعد ملک کے موجودہ زر مبادلہ کے ذخائر بمشکل صرف تین ہفتوں کی درآمدات کی ضروریات پوری کرنے کے قابل ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ زر مبادلہ کے ذخائر کی یہ کم سطح بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کی وجہ سے ہوئی ہے۔ مرکزی بینک نے مزید کہا کہ کمرشل بینکوں کے پاس غیر ملکی زرمبادلہ کے نیٹ ذخائر 5 ارب 80 کروڑ...
پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ آج بھی ڈالر تگڑا ہوتا گیا جبکہ روپیہ بے وقعت ہونے کا سلسلہ جاری رہا، ڈالر کی قدر میں 21 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ آج صبح سے ہی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 227 روپے88 پیسے ہو گئی ہے۔ جو کہ گزشتہ روز کے مقابلے میں 21 پیسے زیادہ ہے۔ کل کاروبار کےاختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 227روپے 41 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ کی بات کی جائے تو ڈالر...
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے جاری کیے گئے ایک غیر ذمہ دارنہ بیان نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر برے اثرات مرتب کردیئے، ایک روز کے اندر اسٹاک مارکیٹ میں 500 سے زائد پوائنٹس کی کمی واقع ہوگئی۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ کی جانب سے پاکستانیوں کے ڈالر کو منجمد کرنے کا ایک بیان سامنےآیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 4ارب ڈالر نہیں بلکہ 10 ارب ڈالر سے زائد ہیں، کمرشل بینکوں کے پاس موجود 6 ارب ڈالر بھی پاکستان کے ہی ہیں۔ ماہرین کے مطابق وزیر...
ایک طرف زرمبادلہ کے ذخائر ایک ماہ سے کم درآمدی بل کے برابر رہ گئے تو دوسری جانب حکومت کی 165 لگژری گاڑیوں کی بکنگ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت چار اعشاریہ پانچ ارب ڈالر رہ گئی، ملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں ایک ارب بیس کروڑ ڈالر کی مزید کمی،غیرملکی قرضوں کی ادائیگی سے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی آئی، وزارت خزانہ کے مطابق جلد سعودی عرب سے تین ارب ڈالر کی رقم ملنے کے امکانات ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان جنیوا کانفرنس میں ڈیڑھ سے دو ارب ڈالر کے لگ بھگ غیر ملکی امداد کے حصول کی کوشش کرے گا...
نیشنل سیکیورٹی کونسل کی معیشت میں بہتری کو ترجیح دینے کے اقدامات اور آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کی بحالی کیلئے رجوع کرنے سے مارکیٹ میں نئی امید پیدا ہوئی تاہم زرمبادلہ کا بحران برقرار رہنے سے سرمایہ کاروں کا اعتماد متزلزل ہی رہا۔ نئے کلینڈر سال کی سرمایہ کاری ترجیحات کے مطابق تازہ سرمایہ کاری رحجان سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ہفتہ وار بنیادوں پر اتار چڑھاؤ کے باوجود تیزی رہی۔ ہفتہ وار کاروبار میں انڈیکس کی 41000پوائنٹس کی سطح عبور ہوگئی۔ ہفتہ وار کاروبار کے 3 سیشنز میں تیزی،2 سیشنز...
ملک میں ڈالر کی عدم دستیابی سے آئی ٹی سیکٹر متاثر ہورہا ہے،پاکستان جو پہلے ہی مختلف بحران کا شکار ہے اب آئی ٹی سیکٹر میں بھی اثرات نظر آنے لگے، کراچی کی بندرگاہ پر لیپ ٹاپ سمیت دیگر سامان کے کنٹینر کھڑے ہیں۔ آئی ٹی مصنوعات کے درآمد کنندہ محمد رضوان بٹ نے بتایا کہ پرنٹرز، کپیوٹرز اور دیگر مصنوعات کی عدم دستیابی سے مشکلات ہورہی ہیں، مصنوعات کی کلیئرنس نہ ہوئی تو اشیاء کا فقدان پیدا ہوگا، آمدن بھی متاثر ہوگی،سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ حکومت کنٹینر کی جلد کلیئرنس کو یقینی بنائے۔ دوسری جانب...
پاکستان میں ڈالر کا اصل ریٹ آخر کیا ہے؟ 227 روپے، 260 روپے یا یہ دونوں ہی نہیں؟ بینکاری کی زبان میں ڈالر کی قیمت کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ ڈالر خریدنا چاہتے ہیں یا اسے فروخت کرنا اور کام کے لیے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں رائج ریٹ موجود ہوتے ہیں۔ عموماً بینکوں کے ذریعے ڈالر میں کی جانے والی ادائیگیوں پر انٹر بینک یعنی سرکاری ریٹ نافذ العمل ہوتا ہے تاہم متعدد پاکستانی بینک غیر ملکی ادائیگیوں پر ’اوپن مارکیٹ‘ میں ڈالر کے ریٹ کا سہارا لے رہے ہیں۔ یعنی اگر آپ اپنے بینک اکاؤنٹ، جس میں...
پاکستان 500 ڈالرز کی ایل سی کھول نہیںرہا، اربوں کا آرڈر کیسے دیں؟: غیرملکی کسٹمرز کا پاکستانی صنعتکار کو جواب۔۔ رجیم چینج سازش کے 8 ماہ میں ہی فیکٹریاں بند ہوگئیں! صنعتکار سراپا احتجاج بن گئے ! اس کا ذمہ دار کون ہے ؟؟؟: فرخ حبیب کا سوال فیصل آباد کے صنعتکار وں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ پاکستان کے تباہ شدہ معاشی حالات میں غیرملکی کسٹمرز نے ہمیں آرڈرز دینے سے بھی انکار کر دیا ہے، حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ معاشی بحران کے خاتمے کیلئے فوری طور پر اقدامات کیے جائیں کیونکہ...

Back
Top