آئی ایم ایف سےمعاہدے کےباوجودڈالر کی اونچی اڑان،اوپن مارکیٹ میں10روپےمہنگا

2dollarooncuuran.jpg

آئی ایم ایف سے معاہدے کےباوجو د ڈالر قابو میں نہیں آرہا، ایک دن میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 8 سے 10 روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آج اوپن مارکیٹ میں کاروبار کےدوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا، پورے دن کے دوران امریکی ڈالر8سے 10 روپے تک مہنگا ہوگیا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مہنگا ہونے کے معاملے پر اسٹیٹ بینک سارا دن خاموش تماشائی بنا دیکھتا رہا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر227 سے299 روپے میں فروخت ہورہا ہے جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں بھی ڈالر نے اونچی اڑان بھر لی ہے، انٹر بینک میں آج کاروبار کے دوران ڈالر انسٹھ پیسے مہنگا ہونے کے بعد219 روپے57پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1566745196901146625
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں اگر ڈالر اسی طرح بے قابو ہوکر مہنگا ہوتا رہا تو اس سے بینکنگ چینلز کو شدید نقصان پہنچے گا، بیرون ملک سے ترسیلات بھیجنے والے لوگ بینکنگ چینلز کے ذریعے پیسہ بھیجنےکے بجائے کرنسی ایکسچینج چلانے والے لوگوں کے ذریعے پیسہ بھجوائی۔
 

Khallas

Chief Minister (5k+ posts)
It will hit 270 in next 6 weeks.

IMF nay qarz to dya lakin hath bandh dya, they can't control it now.