پولیو کے باعث معذور ہونیوالا باہمت فوڈپانڈا بائیک رائیڈر

mialah1i11h11.jpg


گھٹنوں کے بل چل کر فوڈ ڈیلیور کرنے والے محمد عمران ہمت اور عظمت کی بہترین مثال ہیں۔وہ پولیو کی وجہ سے معذوری کا شکار ہوگئے تھے مگر انہوں نے ہمت نہیں ہاری۔

آن لائن ویب سائٹ وی نیوز سے بات کرتے ہوئےمحمد عمران کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایم اے اسلامک اسٹڈیز اور عربی میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے مگر نوکری نہ ملنے کی وجہ سے انہوں نے فوڈ پانڈا میں نوکری شروع کردی تاکہ کسی پر بوجھ بننے کے بجائے خود اپنا اور بیوی بچوں کا بوجھ اٹھا سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انکے 2 بچے ہیں، ایک بیٹا ٹائیفائڈ بخار کی وجہ سے فوت ہوچکا ہے، انکی اہلیہ بھی بہت تعاون کرتی ہیں

https://twitter.com/x/status/1784471122698002450
ان کا کہنا تھا کہ وہ کہیں ڈلیوری لیکر جاتے ہیں تو لوگ معذور دیکھ کر خود آرڈر لینے آجاتے ہیں اور میری حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
 

muneebraja

Citizen
دنیا میں غریبوں کو دو کام ہی آتے ہیں

کھانے کے لیے جینا جینے کے لیے کھانا