کیا پی ٹی اے ایکس(ٹوئٹر )پر مکمل پابندی لگانے جارہا ہے؟

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)

اسلام آباد : سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ کی مکمل بندش کیلئے سفارش کی خبروں پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) نے اہم بیان جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) کی جانب سے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ کی مکمل بندش کیلئے سفارش کی خبروں کے معاملے پر اہم بیان آگیا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے اس حوالے سے تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ملک میں خدمات بندش پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے کسی قسم کی بات چیت کا آغاز نہیں کیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بندش پر پی ٹی اے کی جانب سے سفارش کی خبرجھوٹ پرمبنی ہے۔

خیال رہے یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) کو پاکستان میں مکمل بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی ٹی اے ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پی ٹی اے انتظامیہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو مکمل بند کرنے کی سفارش کی اور اس حوالے سے وزارت داخلہ کو جواب دے دیا گیا۔

"اس ملک میں 78 دن سے ٹویٹر بند پڑا ہے،اور وزرا کہہ رہے ہیں کہ ہم نے آپکے ڈیجیٹل حقوق محفوظ بنانے ہیں،ہم ایک ایسے جمہوری دور سے گزر رہے ہیں ،جب اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے ہوے لوگ آئین اور قانون پر عمل کرنے کو تیار نہیں"۔اطہر کاظمی
https://twitter.com/x/status/1786366493531279412 https://twitter.com/x/status/1786104571783172225
 

wasiqjaved

Chief Minister (5k+ posts)
Anything which they cannot manage, they block. They couldn't handle PTI, so they blocked its party members, its election symbol. They failed miserably every single time.

Why? Because they aren't visionary.
 

Rizwan2009

Chief Minister (5k+ posts)
اگر سب کچھ بند کردیں بھی تو پھر بھی عوام ٹیکنالوجی میں اتنی ماہر ہے کہ ان کا باپ بھی کچھ بند نہیں کرسکتا
 

desan

President (40k+ posts)
F9QmyQvaEAArIqM