آئی ایم ایف سے ڈیل ہونے کے بعد بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی

10pssxdowoimgbahahl.jpg

آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے بعد ڈالر کی اونچی اڑان تو تھم گئی ہے تاہم اسٹاک مارکیٹ میں بدستور مندی کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزپاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان قرض پروگرام کی بحالی کا معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے بعد آج انٹربینک میں چند روز سےاوپر جاتی ڈالر کی قدر ناصرف رک گئی بلکہ روپے کی قدر میں بہتری بھی دیکھی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج انٹر بینک میں کاروبار کے دوران روپےکے مقابلے میں ڈالر 1روپیہ 80 پیسے سستا ہونے کے بعد 220 روپے12 پیسے کی سطح پر آگیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1564556148942028800
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے باوجود آج منفی دن رہا ، گزشتہ روز42ہزار 504پوائنٹس پر بند ہونے والاہنڈرڈانڈیکس 309 پوائنٹس کمی کے بعد 42ہزار195 پوائنٹس پر بند ہوا، پورےکاروباری دن میں ہنڈرڈانڈیکس952 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا ، بلند ترین سطح43ہزار056 رہی جبکہ کاروبار کے دوران23کروڑ شیئرزکا لین دین ہوا۔

Capture.jpg
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
پٹواری اور لفافہ صحافی ویسے ہی کل سے دھمال ڈال رہے ہیں کیونکہ انہیں یہی کہا گیا ہے لیکن اس پروگرام یا باقی بنکوں کے قرضے سے کچھ نہیں ہونے والا ۔۔۔ چند دنوں میں سب کھل جائیگا