کاروبار

وفاقی بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر ) نے پوائنٹ آف سیل سے خریداری کو فروغ دینے کیلئے انعامی سکیم شروع کردی ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ایف بی آ ر کے ترجمان کی جانب سے اس مہم کیلئے بنائے گئے ویڈیو ایڈ اور اخباری اشتہارات کے نمونے شیئر کیے گئے جس میں ایف بی آر نے لوگوں کو ویری فائیڈ پی او ایس آؤٹ لیٹس سے خریداری کی ترغیب دی ہے اور عوام میں اس رجحان کو پیدا کرنے کیلئے 10 لاکھ روپے تک کا انعام بھی رکھا ہے جو قرعہ اندازی کے ذریعے خوش قسمتوں کو دیا جائے گا۔ اشتہار میں عوام سے ویری فائیڈ پی...
گزشتہ روز انٹربینک اور اسٹاک مارکیٹ میں چھائے منفی کاروباری رجحان کے بادل آج بھی چھائے رہے ہیں اور دونوں مارکیٹوں میں منفی کاروبار دیکھا گیا ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوا ہے جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں 328 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ٹویٹر پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق انٹربینک میں آج کاروبار کے دوران روپے کی قدر میں صفراعشاریہ 10 فیصد کمی دیکھی گئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں گزشتہ...
رواں مالی سال کے پہلے پانچ مہینوں میں جزوی تیار شدہ یا مکمل طور پر تیار شدہ موبائل یونٹس کی درآمد 73 فیصد کم ہو کر 179 ملین ڈالر رہ گئی جو ایک سال قبل 661 ملین ڈالر تھی،مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ موبائل مینوفیکچرنگ پالیسی کے نفاذ کی وجہ سے درآمدات میں کمی سے ملک کے لیے زرمبادلہ میں 410 ملین ڈالر کی بچت ہوئی ہے۔ مقامی طور پر تیار کردہ سیل فونز کی برآمدات کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس میں مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے نے کہا کہ...
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے محتاط انداز سے معمولی مندی دیکھی گئی ہے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں آج کاروبار کے دوران روپے کی قدر میں صفر اعشاریہ36 فیصد کمی دیکھی گئی جس کے بعد گزشتہ روز176 روپے79 پیسے میں فروخت ہونے والا...
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ۔۔ سٹاک مارکیٹ میں تیزی تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سے ملنے والی 3 ارب ڈالر کی امداد بھی روپے کو مضبوط نہ کرسکی ۔گزشتہ روز روپے کی قدر بڑھنے کے بعد آج ایک بار پھر ڈالر مضبوط ہونا شروع ہوگیا اور ڈالر کی قدر میں 31 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔ اسٹیٹ بنک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج ڈالر کی قیمت میں 31 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 176 روپے 48 پیسے سے بڑھ کر 176 روپے 79 پیسے ہوگئی۔ دوسری جانب آج سٹاک مارکیٹ میں تیزی...
ایف بی آر کی جانب سے زمین کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ وزیراعظم کیخلاف سازش ہے، سردار طاہر محمود نجی ٹی وی چینل کے پروگرام "نیاپاکستان" میں اینکر شہزاداقبال کے ایک سوال کے جواب میں ریئل اسٹیٹ فیڈریشن کے صدر سردار طاہر محمود نے کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے زمین کی قیمتوں میں اس قدر اضافہ کر دیا گیا ہے جو کہ سیدھی وزیراعظم کے خلاف سازش کے مترادف ہے۔ اس پر شہزاد اقبال نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ریئل اسٹیٹ فیڈریشن کے صدر سردار طاہر محمود نے ایف بی آر کی جانب سے زمین کی قیمتوں میں اضافے کو وزیراعظم...
پاکستان میں ٹی وی بنانے والے پہلے پلانٹ نے کام شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق معروف ملٹی نیشنل کمپنی سام سنگ الیکٹرونکس نے پاکستان کی ایک کمپنی کے ساتھ مل کر 50 ہزار ٹی وی سیٹس بنانے کا آغاز کر دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے خوش خبری دیتے ہوئے کہا کہ اگلے 2 سالوں میں کمپنی کی جانب سے ٹی وی سیٹس کی پیداوار کو 1 لاکھ تک لے جایا جائے گا۔ خیال رہے کہ جنوبی کورین کمپنی سام سنگ الیکٹرونکس نے مقامی کمپنی آر اینڈ آر کے ساتھ مقامی سطح پر ٹی وی...
سعودی عرب سے ملنے والی تین ارب ڈالر کی امداد کے بعد پاکستانی روپے میں بہتری آنے لگی۔۔ سٹاک مارکیٹ میں بھی غیریقینی صورتحال کے بعد معمولی تیزی ریکارڈ تفصیللات کے مطابق آج روپے کی مسلسل قدر گرنے کے بعد پاکستانی روپے میں بہتری دیکھنے میں آرہی ہے۔ ڈالر کی قدر میں 29 پیسے کمی دیکھنے میں آئی۔ ا سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 29 پیسے سستا ہو گیا اور ڈالر کی قیمت 176 روپے 77...
وزیراعظم عمران خان کے مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے بھجوائے گئی 3 ارب ڈالر کی رقم پاکستان کو موصول ہوگئی ہے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے 3ارب ڈالر کے ڈپازٹ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو موصول ہوگئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس تعاون کیلئے میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اسٹیٹ بینک حکام کے مطابق 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ موصول ہونے سے پاکستان کے زرمبادلہ کے...
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار ہے، جبکہ حکومت کی جانب سے ملک میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کا دعویٰ بھی کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان برقرار ہے، کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 771پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آج پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس شدید مندی کے بعد 43 ہزار کی حد سے بھی نیچے آگیا اور 771 پوائنٹس کی کمی کے بعد 42ہزار769 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ دوسری جانب...
حکومت نے منی بجٹ کی تیاری مکمل کر لی، آئی ایم ایف کی شرائط پر مبنی منی بجٹ منظوری کے لئے لاء ڈویژن کو بھجوادیا گیا، منی بجٹ سے ملک میں مہنگائی کے نئے طوفان کا خطرہ منڈلانے لگا۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے آئی ایم ایف کی شرائط پر 350 ارب روپے کے ٹیکسوں پر مشتمل منی بجٹ تیار کر لیا، بجٹ کو توثیق کیلئے لاء ڈویژن کو بھجوادیا گیا، لاء ڈویژن کے بعد بجٹ کو منظوری کے لئے کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔ بعد ازاں منی بجٹ کے مسودے کو پارلیمنٹ میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، لیکن بجٹ کو فوری...
پاکستان سٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار۔۔ 100 انڈیکس 43 ہزار 234پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق آج پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی دیکھنے میں آئی۔ آج پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 2134 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ 100 انڈیکس 43,234 کی سطح پر بند ہوا۔ آج کاروباری دن کے دوران اسٹاک مارکیٹ دو نفسیاتی حدیں کھوبیٹھی جبکہ کاروبارمیں مجموعی طور پر 4.71 فیصد تک گراوٹ دیکھنے میں آئی جس سے کاروباری افراد کو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ معاشی ماہرین اسکی مختلف وجوہات بیان...
مہنگائی کی چکی میں پس رہی عوام کیلئے ایک اور بری خبر، موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ہوگیا، موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 8 ہزار روپے تک اضافہ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مہنگائی سے بےحال عوام کو موٹرسائیکل انڈسٹری کی جانب سے بھی بڑا دھچکا دیا گیا اور غریب عوام کی سواری موٹرسائیکل کی قیمتوں میں مزید ہزاروں روپے تک اضافہ کردیا گیا۔ پاک سوزوکی اور یاماہا نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 8 ہزار روپے تک اضافہ کردیا ہے۔ سماء کے مطابق رواں سال دونوں کمپنیوں کی جانب سے 5ویں مرتبہ...
ملک بھر میں مسلسل دوسرے روز امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 24 پیسے سستا ہو کر 175 روپے 48 پیسے کا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق آج کاروباری دن کے آغاز میں ڈالر 175 روپے 72 پیسے سے شروع ہوا تھا جس کے بعد ڈالر 52 پیسے سستا ہوا، فاریکس ڈیلرز کے مطابق ڈالر 175.20 روپے پر ٹریڈ کرتا رہا۔ کاروباری گھنٹوں کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں کچھ اضافہ ہوا اور امریکی ڈالر 24 پیسے سستا ہو کر 175 روپے 48 پیسے...
بڑھتے ہوئے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی کیلئے حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا، جنوری سے جون 2022 تک کاروں کی درآمد پر پابندی لگائی جائے گی۔ حکومت نے آئندہ 6 ماہ کیلئے گاڑیوں کی درآمد پرعارضی پابندی لگا دی ہے جب کہ10سے 12 لگژری اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی بھی بڑھائی جائے گی۔ دی نیوز کے مطابق کے مطابق کچھ وزرا اضافی کسٹم ڈیوٹی کے مخالف ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ درآمدی پابندیوں اور ڈیوٹیوں میں اضافے سے عالمی تجارتی تنظیم اور تجارتی پارٹنرز کی جانب سے ردعمل آسکتا ہے جس سے ہماری برمدات متاثر ہوں گی۔ یہی نہیں...
پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے مشہور ٹیلی کام کمپنی"ٹیلی نار" کے پاکستان چھوڑنے سے متعلق خبروں کی وضاحت دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کچھ دنوں سے اخبارات اور سوشل میڈیا پر ٹیلی نار کے پاکستان میں اپنے آپریشنز بند کرنے سے متعلق خبریں گردش کررہی تھیں جس کی بنیاد ٹیلی نار کے سی ای او کا وہ بیان تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت ایشائی ممالک میں انضمام کے مواقع دیکھ رہے ہیں۔ ان کے اس بیان کے بعد پاکستان میں یہ خبر پھیل گئی کہ وارد کی طرح ٹیلی نار بھی پاکستان میں اپنے آپریشنز...
روپے کی بے قدری کا سلسلہ برقرار۔۔۔ ڈالر 176 روپے کی سطح بھی عبور کرگیا۔۔سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی تفصیلات کے مطابق روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ نہ رک سکا اور آج امریکی ڈالر 176 روپے سے بھی تجاوز کرگیا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 74 پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 175 روپے 46 پیسے سے بڑھ کر 176 روپے 20 پیسے کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر...
چینی کمپنی چنگان نے پاکستان میں دیگر کار ساز کمپنیوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی تمام گاڑیوں کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کمپنی نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر گاڑیوں کی نئی ایکس فیکٹری قیمتیں ڈالی ہیں جو فوری لاگو ہوں گی۔چنگان موٹرز کی جانب سے رواں سال دوسری بار قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ کمپنی نے اگست میں ایلسون ماڈلز کی قیمتوں میں ایک لاکھ 20 ہزار روپے اضافہ کیا جو حکومتی مداخلت کے بعد واپس لے لیا گیا تھا۔ چنگان کی سیڈان گاڑی ایلسون کے 1.3 لیٹر مینوئل کی قیمت 21 لاکھ 49...
کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے، ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچ کر ایک روپے نیچے آگیا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر48 پیسے مہنگا ہوکر 175 روپے 46 پیسے پر بند ہوا۔ کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت ایک روپے 52 پیسے بڑھ گئی تھی اور ڈالر 176 روپے 50 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا ۔جس کے بعد ٹریڈنگ کے دوران انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے گرا اور 176.50 روپے سےکم...
امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری ریکارڈ کی گئی جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں کل سے شروع ہونے والی مندی آج بھی برقرار رہی ۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرےانٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران پاکستانی کرنسی میں صفراعشاریہ27فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار 1اعشاریہ74فیصد منفی رہا۔ اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن سے چھانے والے مندی کے بادل آج بھی نہ چھٹ سکے اور گزشتہ روز کی طرح آج بھی ہنڈرڈ انڈیکس796 سے زائد پوائنٹس نیچے آگئی ہے جس کے...