کاروبار

موجودہ حکومت کے حوالے سے اہم انکشاف سامنے آگیا ہے،سیاسی اختلافات نجی ٹی وی کے مطابق شہباز شریف حکومت رواں مالی سال معاشی کارکردگی کو کم دکھانے کی کوشش کر رہی ہے،جس کا مقصد ادارہ شماریات پر دباؤ ڈالنا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے ادارہ شماریات پر دباؤ ڈالا ہے کہ جی ڈی پی تخمینہ 4.5 سے بڑھ کر 5.5 فیصدنہ ہو جبکہ ادارہ شماریات کو جی ڈی پی تخمینہ کا فارمولا بدلنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے رپورٹ کے مطابق قومی پیداوار کی شرح زیادہ دکھانے کی صورت میں کارکردگی کا کریڈٹ پاکستان...
ملک میں بدترین معاشی بحران اور سیاسی بے یقینی کی کیفیت سے ڈالر کی اونچی اڑان قابو سے باہر ہوگئی ہے، آج امریکی ڈالر نے روپے کے مقابلے میں ڈبل سنچری مکمل کرلی ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے اور آئی ایم ایف پروگرام کی عدم بحالی کے باعث روپے کی قدر میں شروع ہونے والے کمی تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہی۔ رپورٹ کے مطابق روپے کی قدر میں مسلسل کمی کے باعث امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، ملکی تاریخ میں پہلی بار امریکی ڈالر 200...
جعلی نوٹوں کی بھرمار اور سادہ لوح عوام کے روز روز مافیاکے ہاتھوں لٹنے کے واقعات کو دیکھتے ہوئے نجی خبررساں ادارے نے عوام کو جعلی اور اصلی نوٹوں کے حوالے سے آگاہی دینے کیلئے ایک رپورٹ مرتب کی ہے۔ اے آروائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں اس موضوع کو زیر بحث لاتے ہوئے اور عوام کو آگاہی دینے کیلئے ڈائریکٹر فنانس اسٹیٹ بینک قادر بخش سے گفتگو کی جنہوں نے عوام کو اصلی اور جعلی نوٹوں کی پہچان بتائی۔ انہوں نے پانچ ہزار کے نوٹ کو ہاتھ میں پکڑ کر اس کے اصل ہونے سے متعلق تمام نشانیاں عوام کے سامنے...
ڈالر کی قیمت میں اضافہ، شہباز حکومت کی پالیسیوں پر سوالات اٹھنے لگے ملک میں آج بھی ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے اور انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالر مزید ایک روپے 23 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔۔کاروباری دن کے آغاز پر ڈالر انٹر بینک میں ملکی تاریخ کی بلند ترین قیمت 193 روپے پر آگیا لیکن کاروباری دن کے اختتام پر کچھ کمی دیکھنے میں آئی۔ کاروباری دن کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر 76 پیسے اضافہ ہوا اور ڈالر 192 روپے 53 پیسے پر بند ہوا۔ رواں ہفتے انٹر بینک میں ڈالر 5 روپے 90 پیسے...
اسٹیٹ بینک کے ذخائر23 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں 19 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی ہوئی جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر23 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر اس وقت 10 ارب 30 کروڑ ڈالر ہیں ، دیگر بینک کے ذخائر میں 1کروڑ 30 لاکھ کا اضافہ ہوا،جبکہ دیگر بینک کے ذخائر 6 ارب 67 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک کے مجموعی ذخائر 17 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی سے 16 ارب 37 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ دوسری جانب انٹربینک...
روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے آج ڈالر مزید 1 روپیہ 75 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق روپے کی قدر میں بدترین گراوٹ کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا، رواں ماہ میں ڈالر مہنگا ہوتے ہوئے 191 روپے سے بھی اوپر چلا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اعدودشمار کے مطابق آج انٹربینک میں روپے کی قدر میں صفراعشاریہ91 فیصد گراوٹ دیکھی گئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روز 190 روپے2 پیسے میں فروخت ہونے والا امریکی ڈالر آج ایک...
عالمی خبررساں ادارے بلوم برگ کے رپورٹر سٹیفن نے پاکستان اور روس کے درمیان ایل این جی معاہدوں سے متعلق بات چیت کے حماد اظہر کے دعوے کی تصدیق کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نئے وزیر توانائی نے الزام عائد کیا کہ روس کےساتھ ایل این جی خریداری کیلئے بات چیت کے ثبوت نہیں ملے۔ حماد اظہر نے کہا کہ27 خراب پاور پلانٹس والے جھوٹ کی طرح یہ الزام بھی ایک جھوٹ ہے، عمران خان نےاس معاملے پر 2 اجلاسوں کی صدارت کی اور ہم اپریل میں روس سے ایل این جی...
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ۔۔ ڈالر کی قیمت 188 روپے 66 پیسے ہوگئی۔ اسٹیٹ بنک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج پھر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ آج کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 13 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 188 روپے 66 پیسے ہوگئی۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت تشویشناک حد تک بڑھ گئی اور ڈالر کی قیمت 189 روپے سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔ صحافی مبشرزیدی کے مطابق اس حکومت کے آنے کے بعد 16 اپریل سے اب...
ملک میں معاشی سرگرمیاں ایک بار پھر شدید پریشان کن صورتحال پیش کررہی ہیں، کراچی اسٹاک ایکسچینج میں آج بدترین مندی سے سرمایہ کاروں کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کا آخری روز سرمایہ کاروں کیلئے نقصان دہ ثابت ہوا اور کراچی اسٹاک مارکیٹ میں400 سے زائد پوائنٹس کی کمی سے سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز ٹریڈنگ کے اختتام پر سامنے آنے والے اعدودشمار بالکل حوصلہ افزاء نہیں ہیں، جن کے مطابق آج...
پاکستان اور متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کی حکومتوں کے درمیان مختلف معاہدوں اور فیصلوں پر عمل درآمد کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی قیادت کے فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے یو اے ای کی معاشی ٹیم جلد پاکستان کا ہنگامی دورہ کرے گی جس میں یو اے ای کے معاشی ماہرین شریک ہوں گے۔ یہ وفد 3 مئی کو لاہور میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کرے گا جس کے بعد وفد کی پاکستان کی معاشی ٹیم سے ملاقات کروائی جائے گی، ملاقاتوں میں...
وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل عمران خان کی سابقہ حکومت کے دوران ٹیکس کلیکشن سے متعلق اقدامات کے گن گانے لگے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مفتاح اسماعیل نے اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں وفاقی بورڈ آف ریونیو کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے عمران خان کی حکومت میں ٹیکس کلیکشن کیلئے کیے گئے اقدامات کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر نے اب تک5ہزار122ارب روپے سے زائد کا ٹیکس اکھٹا کرلیا ہے ، یہ ٹیکس کلیکشن میں 28اعشاریہ7 فیصد کی بہتری ہے،گزشتہ مالی سال میں اپریل تک 393ہزار981ارب روپے ٹیکس جمع ہوا تھا۔...
مہنگائی کے خاتمے کا دعویٰ کرکے اقتدار میں آنے والی حکومت کے دور میں مہنگائی 27 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اس وقت ملک بدترین مہنگائی سے دوچار ہے، اپریل کے مہینے میں مہنگائی کی شرح 13 اعشاریہ 37 فیصد کی سطح پر پہنچ چکی ہے، یہ شرح جنوری2020 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ مہنگائی میں اضافے کے حوالے سے اعدودشمار ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں سامنے آئے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مسلسل چھٹے مہینے میں مہنگائی کی شرح ڈبل ڈیجٹ میں رہی ہے،...
ملک میں سیاسی حکومت کی تبدیلی کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 2 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی حکومت کو گھر بھیجنے کےبعد وجود میں آنے والی اتحادی جماعتوں کی حکومت سے معاشی معاملات سنبھلنے میں نہیں آرہے، ایک ہفتے کے دوران ہی زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوکر17 ارب ڈالر کی سطح سے بھی نیچے آگئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سےجاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 23 اپریل کو جو ہفتہ ختم ہوا ہے اس کے دوران ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 37 کروڑ70 لاکھ ڈالرکی کمی...
ملک میں معاشی سرگرمیوں میں ایک بار پھر منفی رجحان دیکھا جارہا ہے، ایک طرف ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی تو دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ بھی شدید مندی کا شکار ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں صفر اعشاریہ23 فیصد کمی دیکھی گئی جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں بھی صفر اعشاریہ 62 فیصد منفی کاروباری رجحان رہا۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ روز جو امریکی ڈالر 185...
موجودہ مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں مالی خسارہ 3 ہزار 165 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق صوبوں کو ڈھائی ہزار ارب جاری کئے گئے، جب کہ اس عرصے میں خالص آمدنی 2 ہزار 782 ارب روپے رہی۔ سماء نیوز کا دعویٰ ہے کہ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق قرضوں پر سود کی مد میں 2ہزار 118 ارب روپے خرچ کئے گئے، جب کہ 4ہزار 383 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا۔ جاری اعداد و شمار کے مطابق نان ٹیکس ریونیو 982 ارب 70 کروڑ رہی۔ اس دوران 9 ماہ میں 125 ارب 56 کروڑ روپے کی پیٹرولیم لیوی وصول کی گئی۔...
ملک کے نامور کمرشل بینک یو بی ایل (یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ) کے صارفین کے اکاؤنٹس سے بلا اجازت پیسے کٹ رہے ہیں، سوشل میڈیا پر صارفین نے شکایات کے انبار لگا دیئے ہیں کہ ان کے اکاؤنٹس کو خالی کیا جا رہا ہے جبکہ وہ ان ٹرانزیکشنز کے بارے میں کچھ بھی نہیں جانتے۔ تفصیلات کے مطابق زیادہ تر صارفین کو فنڈز کی منتقلی، بل کی ادائیگی یا آن لائن خریداری جیسے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ صارفین نے شکایت کی ہے کہ وہ گزشتہ چند دنوں میں اپنی رقم کھو چکے ہیں کیونکہ بینکنگ سروسز کو تکنیکی مسئلہ کا سامنا ہے۔ ٹھوس...
چند روز کی تبدیلی کے بعد ملک میں معاشی سرگرمیاں میں ایک بار پھر منفی رجحان دیکھا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 180 روپے تک آنے کے بعد ڈالر دوبارہ مہنگا ہونا شروع ہوگیا ہے اور 186 کی حد بھی کراس کرگیا ہے اسی طرح اسٹاک مارکیٹ میں ایک 2 روز کی تیزی کے بعد دوبارہ سے مسلسل مندی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدودشمارکے مطابق آج انٹر بینک میں کاروبار کے دوران روپے کی قدر میں صفراعشاریہ 56 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق...
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے موجودہ حکومت کے عمران خان دور میں لیے قرضوں سے متعلق بیانات کو گمراہ کن قرار دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مزمل اسلم نے یہ بیان ٹویٹر پر جاری کیا اورساتھ ہی معاشی اعدودشمار بھی شیئر کیے۔ اپنی ٹویٹ میں مزمل اسلم نے نئے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی حکومت عوام کو ہمارے دور میں لیے گئے قرضوں سے متعلق گمراہ کرسکتی ہے جیسا کہ آج مفتاح اسماعیل نے اپنی پریس کانفرنس میں کیا۔ قرضوں سے متعلق...
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مزید کمی۔۔ سٹاک مارکیٹ بھی شدید مندی کا شکار اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردی ٹوئٹر پیغام کے مطابق آج پھر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا ہے اور ڈالر 186 روپے کو چھونے لگا۔ کاروباری دن کے اختتام پر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 48 پیسے کااضافہ ہوگیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 185 روپے 92 پیسے ہوگئی اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور ڈالر 187 روپے تک پہنچ گیا ایک بار پھر پاکستان سٹاک ایکسچینج...
پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ آج ایک بار پھر ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ۔ کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر 184 روپے 44پیسے کا ہوگیا۔ اسٹیٹ بنک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 90 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت182 روپے 54 پیسے سے بڑھ کر 44روپے 70 پیسے ہوگئی۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور ڈالر کی قیمت 2 روپے 50 پیسے اضافے کے...

Back
Top