روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے نتیجے میں لگائی گئی عالی پابندیوں کے اثرات روسی کرنسی پر نظر آنے لگے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کی جانب سے یوکرین پر حملے اور جنگ بندی سے انکار کے بعد مغربی ممالک نے روس پر سخت پابندیاں عائد کردی ہیں جس کے نتیجے میں روسی کرنسی کی قدر میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق پابندیوں کے بعد سے اب تک روسی کرنسی روبل کی قدر میں 20 فیصد تک کمی واقع ہوگئی ہے۔
آج کی تازہ ترین صورتحال کے حساب سے ایک روسی روبل اس وقت 103عشاریہ43 امریکی ڈالر کی سطح...