
وفاقی حکومت نے تارکین وطن کو کسٹمز ڈیوٹی کے معاملے پر بڑا ریلیف دینےکا فیصلہ کرلیا ہے، تارکین کو پاکستان سامان یا رقوم بھجوانے پر ٹیکس اور کسٹمز ڈیوٹی کے حوالے سے ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ تارکین وطن 15 ہزارڈالر تک ذاتی سامان بنا کسٹمز ڈیوٹی عائد کیے ملک میں لاسکتا ہے۔
اس اقدام کے بعد غیرملکیوں اور سیاحوں کو اپنے ساتھ ذاتی استعما ل کی چیزوں کے علاوہ8 سو ڈالر تک کی اشیاء اپنے ہمراہ بنا کسٹمز ڈیوٹی ادا کیے پاکستان لاسکتے ہیں،تاہم ان اشیاء میں موبائل فونز شامل نہیں ہیں۔
حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ تارکین وطن کو ڈھائی ہزار ڈالر سے 50 ہزار ڈالر یا اس سے زائد رقم بینکنگ چینل کے ذریعے پاکستان بھجوانےپر 20 ہزار سے 2 لاکھ روپے تک کسٹمز ڈیوٹی میں کریڈٹ کی سہولت متعارف کروائی جائے گی۔
دوسری جانب وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے کہا ہے کہ درآمدات پر پابندی غلط پالیسی فیصلہ تھا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حال ہی میں ہم نے غلط سمت میں جاتے ہوئے درآمدات پر پابندی عائد کردی مگر یہ قدم انتہائی صورتحال میں اٹھایا گیا تھا۔پابندی کی مدت 18جولائی کو ختم ہورہی ہے اور وہ اس میں توسیع کی مخالفت کریں گے
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/overa1h1h1.jpg