
سینئر صحافی زاہد گشکوری نے ملکی معاشی صورتحال کے پیش نظر سنگین نکتے پر سوال اٹھاتے ہوئے نشاندہی کر دی۔ انہوں نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک کے مزہد 3 ممبر ریٹائر ہو رہے ہیںں جبکہ گورنر بھی نہیں ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں زاہد گشکوری نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کل سے غیر فعال ہو جائے گا اس کے 5میں سے 3 ممبر آج ریٹائرڈ ہو رہے ہیں جبکہ گورنر اسٹیٹ بینک بھی کوئی نہیں ہے۔
https://twitter.com/x/status/1550003312853917700
صحافی نے کہا بدترین صورتحال میں اس حوالے سے اقدامات ناگریز ہیں کیونکہ اس معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے حکومت مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ انہوں نے اس طرف بھی اشارہ کیا کہ اسٹیٹ بینک کو پالیسی چلانے کیلئے 4 ارکان کی ضرورت ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ کئی ماہ گزرنے کے بعد حکومت ابھی تک گورنر اسٹیٹ بنک بھی تعینات نہیں کرسکی اور حکومت اس وقت ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بنک سے کام چلارہی ہے۔
رضا باقر کے عہدہ چھوڑنے کے بعد تاحال گورنر اسٹیٹ بنک کاعہدہ خالی ہے جس پر ن لیگ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/miftahi111.jpg