کاروبار

چین اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تجارت کے ساتھ ساتھ پاکستان کی چین کو برآمدات 2021 میں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن کا کہنا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی اور تجارتی تعاون باہمی طور پر فائدہ مند ہے اور اس نے دونوں ممالک کے عوام کو ٹھوس فوائد پہنچائے ہیں۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق 2021 میں چین کی پاکستان کو درآمدات اور برآمدات کی کل مالیت میں سالانہ 59.1 فیصد اضافہ ہوا جس میں برآمدات میں...
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے (وفاقی تحقیقاتی ایجنسی) نے کرپٹو اور ڈیجیٹل کرنسی میں لین دین کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں 1600 ویب سائٹس کو بند کرنے کے لیے پی ٹی اے (پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو خط بھی لکھ دیا ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے پی ٹی اے کو لکھے گئے مراسلے میں تحقیقاتی ادارے نے مؤقف اپنایا ہے کہ کرپٹوکرنسی منی لانڈرنگ کا بھی آلہ کار ہے۔ کرپٹو اور ڈيجيٹل کرنسی کا کام کرنے والی ویب سائٹس کے خلاف پی ٹی اے کو لکھے گئے خط میں اُن 1600 سائٹس...
عالمی بینک کے بعد اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں پاکستانی معیشت میں بہتری کے اشارے دیدیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ نے عالمی اقتصادی صورتحال سے متعلق ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ2021 میں پاکستانی معیشت میں 4اعشاریہ5 فیصد کی شرح سے بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق سال 2022 میں جی ڈی پی کی شرح میں ممکنہ اضافہ3اعشاریہ 9 فیصد رہنے کی توقع ہے، پاکستانی معیشت کی بہتری میں بیرون ملک سے ریکارڈ ترسیلات ز ر و مالی مدد اور نجی طلب میں اضافے کی وجہ سے آئی۔...
پاکستان کے صنعتی شہروں میں سے ایک فیصل آباد میں ایک سال کے دوران ایک کھرب سے زائد کی ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔ خبررساں ادارے سماء ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں قائم انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (فیڈمک)میں سال 2021 کے دوران 1 کھرب 14 ارب روپے کی ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سال 2020 میں فیڈمک میں مقامی سرمایہ کاری کا حجم 44ارب روپے تھا جو 2021 میں بڑھ کر 52ارب 33 کروڑ تک پہنچ گیا جبکہ غیر ملکی...
حکومت کی جانب سے منی بجٹ کی منظوری کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہونا شروع ہوگیا ہے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق انٹر بینک میں آج مثبت کاروباری رجحان دیکھا گیا اور اس دوران امریکی ڈالر 0اعشاریہ18 فیصد سستا ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق آج کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 31 پیسے کمی دیکھی گئی جس کے بعد 176 روپے38 پیسے سے کم ہوکر امریکی ڈالر176روپے7 پیسے کا ہوگیا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرنسی مارکیٹ میں...
ورلڈ بینک نے پاکستان میں مثبت معاشی ترقی کے رجحان ریکارڈ کرکے حیرانی کا اظہار کیا ہے۔ ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق عالمی بینک نے گلوبل اکنامک پروسپیکٹس رپورٹ 2022 جاری کردی ہے جس کے مطابق پاکستان میں گزشتہ سال کی معاشی ترقی حیران کن رہی جس میں ڈومیسٹک ڈیمانڈ میں بہتری، ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ، لاک ڈاؤن کے کم سے کم اثرات اور ایک مناسب مانیٹری پالیسی جیسے عناصر نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں پاکستان کی معیشت 3اعشاریہ 4 فیصد کی شرح سے ترقی...
ڈیجیٹل کرپٹو کرنسی کے حوالے سے بڑی پیش رفت سامنے آگئی، اسٹیٹ بینک اور حکومت پاکستان کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں کرپٹو کرنسی پر مکمل پابندی لگانے کی سفارش کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے دورکنی بنچ نے ڈیجیٹل کرپٹو کرنسی سے متعلق درخواست کی سماعت کی، جسٹس کے کے آغا نے عدالتی بنچ کی سربراہی کی عدالت میں حکومت پاکستان اور اسٹیٹ بینک نے کرپٹو کرنسی کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کی، رپورٹ میں موقف اختیار کیا گیا کہ کرپٹو کرنسی غیر قانونی ہے اس کرنسی میں کاروبار کی اجازت نہیں دی...
روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل تنزلی ، سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 35.12 پوائنٹس کی تیزی ۔ تفصیلات ک مطابق روپے کےمقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی ہونے لگی اور ڈالر کی قدر میں آج 40 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں تنزلی آنے لگی، امریکی ڈار کی قدر 40 پیسے کمی کے بعد 176 روپے 63 پیسے سے کم ہو کر 176 روپے 23 پیسے ہو گئی ہے۔ دوسری...
اسٹاک مارکیٹ میں ایک طرف تیزی دیکھی گئی مگر روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ملک میں معاشی سرگرمیوں میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا ہے، ایک طرف اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی تو دوسری جانب انٹربینک میں روپے کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج انٹربینک میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں صفر اعشاریہ صفر 1 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق جو ڈالر گزشتہ...
عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کی جانب سے 6 ارب ڈالر کے قرض پروگرام پر 12 جنوری کو طے شدہ نظرثانی ملتوی کرنے کی درخواست کو قبول کر لیا،ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اب جائزہ 28 یا 31 جنوری کو ہونے کا امکان ہے۔ حکومت نے متنازع ضمنی فنانس بل 2021 یعنی منی بجٹ،اسٹیٹ بینک بل 2021 کے ساتھ 30 دسمبر 2021 کو قومی اسمبلی میں پیش کرنے کے بعد 4 جنوری کو سینیٹ کے سامنے پیش کیا تھا،بلز کی منظوری اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے کہ ملک کی 6 ارب ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت کے چھٹے جائزے کو آئی ایم ایف کے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے مجموعی منافع کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔۔100 انڈیکس میں آنیوالی کمپنیوں کا منافع 258 ارب روپے رہا۔ نجی چینل 92 نیوز کے مطابق سال 2021 کے نو ماہ میں دس برس کا بلند منافع حاصل ہوا ہے اور منافع 258 ارب روپے رہا۔ ماہرین کے مطابق اسکی وجہ کمپنیز ایکٹ میں نئی شقیں شامل کرنا جس سے اسٹارٹ اپس اور کیپیٹل فارمیشن کی حوصلہ افزائی ہوئی جس سے آئی پی او کا عمل بہتر ہوسکا۔ریگولیشن کے نئے قوانین ، جب کہ ڈیجیٹل اکاؤنٹ، شرح سود بلند ہونا بھی اسکی وجہ ہوسکتی ہے۔ ایس ای سی پی کی...
انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا ہوگیا ہے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ایکسچینج ریٹ کیلئے انٹربینک مارکیٹ کے اعدادوشمار کی تفصیلات جاری کی گئیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق آج انٹر بینک میں کاروبار شروع ہوا تو امریکی ڈالر176 روپے92 پیسے کا تھا تاہم پورے دن کاروبار کے بعد امریکی ڈالر کی قدر میں پچیس پیسے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد کاروبار کے اختتام پر ڈالر176 روپے 67 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔ دوسری جانب حصص کی منڈیوں میں بھی آج مثبت رجحان...
دسمبر 2021ء میں ملکی درآمدات میں 1 ارب ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جو معاشی ماہرین کے اندازوں کے برعکس ہے، ذرائع کے مطابق دسمبر 2021 کے دوران درآمدات کی مالیت نومبر 2021ء میں 7.9 ارب ڈالر کے مقابلے میں کم ہو کر 6.9 ارب ڈالر رہی۔ دوسری جانب معاشی ماہرین نے دسمبر 2021 کے لیے درآمدی تخمینہ 6.2 ارب ڈالر کا لگایا تھا،پاکستانی مصنوعات کی برآمدات دسمبر 2020 میں 2.366 ڈالر کے مقابلے میں 16.7 فیصد اضافے سے 2.761 ارب ڈالر رہیں۔ دسمبر 2021 کے لیے برآمدی ہدف 2.8 ارب ڈالر اور تجارتی خسارہ 4.2 ارب ڈالر...
رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں مجموعی طور پر ملکی برآمدات میں 25فیصد اضافہ ہوا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق منسٹری اف کامرس کی جانب سے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی سے متعلق جاری اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ پہلے چھ ماہ میں ملکی برآمدات 15 ارب 12 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کی زیر صدارت اجلاس میں بیرونی تجارت سے متعلق امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا، اجلاس میں وزارت تجارت نے بریفنگ بھی دی اور بتایا کہ مالی سال کے...
آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کیلیے حکومت کی طرف سے قومی اسمبلی میں اسٹیٹ بینک کی مکمل خود مختاری کا بل پیش کیا، جس پر تشویش اور اعتراضات کئے جارہے ہیں، دوسری جانب اب اسٹیٹ بینک کی مکمل خود مختاری کے بل پروزیراعظم آفس نے بھی سنجیدہ اعتراضات اٹھادیئے ہیں۔ ایکسپریس ٹریبیون کے صحافی شہباز رانا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم آفس کی جانب سے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل2021 میں حکومت پراسٹیٹ بینک سے قرضہ لینے پر پابندی،گورنر کی مدت 3 سال سے بڑھا کر 5 سال کرنے، اسٹیٹ بینک بورڈ کے ارکان کے کسی بھی حکومتی...
اختتام پزیر ہونے والا سال 2021 ڈیجیٹل کرنسی اور کرپٹو کرنسی کیلئے کچھ حد تک اب تک کا بہترین سال ثابت ہوا ہے۔ کرپٹو کرنسی دور جدید کی وہ سوچ ہے جس کے ذریعے آنے والے دور میں کرنسی یعنی نوٹ بھی دنیا کی دیگر چیزوں کی طرح ڈیجیٹل ہوجائے گی، جس کے لین دین کیلئے انٹرنیٹ تک رسائی یا ڈیجیٹل ڈیوائس لازم ہوگی ، یہ ایک ایسی سوچ ہے جسے ابھی دنیا میں اس حد تک حوصلہ افزائی نہیں ملی ہے کہ لوگ باقاعدی کاغذی کرنسی چھوڑ کر ڈیجیٹل کرنسی کی جانب چلیں جائیں۔ کر پٹو کرنسی نے کسی حد تک سرمایہ کاری کے شعبے میں...
کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا 2روز میں روپے کی قدر ایک روپیہ 73 پیسے بڑھ گئی۔ تفصیلات کے مطابق کئی ماہ سے روپے کی قدر میں مسلسل کمی کے بعد گزشتہ 2 دنوں سے روپے کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور 2 روز میں روپے کی قدر میں ایک روپیہ 3 پیسے اضافہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بنک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کاروباری دن کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ کمی کے بعد 176 روپے 51 پیسے پر بند ہوا انٹربینک مارکیٹ کے بعد اوپن...
کافی عرصے سے تنزلی کا شکار روپے کی قدر میں واضح اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں واضح برتری دیکھی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق مسلسل کئی دن تنزلی کے بعد آج روپے نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کاروبار کے دوران امریکی ڈالر کی قدر میں 73 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ...
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی۔۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ۔ مرکزی بنک اسٹیٹ بنک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کے مطابق ڈالر کی قدر میں 5 پیسے مزید اضافہ ہو گیا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 178 روپے 19پیسے سے بڑھ کر 178 روپے 24 پیسےکا ہوگی۔ انٹربینک میں ڈالر کی ٹریڈنگ 178 روپے 24پیسے پر بند ہوئی۔ دوسری جانب آج پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے کو ملی اور کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 216 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 44,260 پر بند ہوا، اس دوران...
ٹیکس کلچر کو فروغ دینے اور ٹیکس کلیکشن میں اضافے کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی کروڑوں روپے سے جاری اشتہاری مہم کا مثبت نتیجہ نہ نکل سکا، انتظامیہ اسلام آباد میں بھی بڑے ریسٹورینٹس پر کمپیوٹرائزڈ رسید دینے کی پالیسی پر عمل درآمد نہ کرا سکی۔ صحافی صدیق جان نے ایف بی آر کی ناقص کارکردگی کی جانب توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر اس وقت عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے کروڑوں کی میڈیا مہم چلا کر دعوے کررہا ہے کہ بڑے بڑے بزنسز کو ٹیکس نیٹ میں لایا جارہا ہے حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔...

Back
Top