کاروبار

مزید 5 لاکھ نوکریاں اور 5 ڈالر روپے کی سرمایہ کاری۔۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے بڑی خوشخبری سنادی وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ میڈ ان پاکستان کے تحت 100 نئے ٹیکسٹائل یونٹس کیلئے 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی اور ساتھ ہی 5 لاکھ نوکریاں بھی ملیں گی۔ عبدالرزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہماری میڈ ان پاکستان کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں، اس سے 100 نئے ٹیکسٹائل یونٹس کیلئے 5 ارب ڈالر کی خطیر سرمایہ کاری آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ...
ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک پاکستان نے ستمبر میں شرح سود صفر اعشاریہ 25 فیصد بڑھا کر 7.25 فیصد کی ہے ، پاکستان کو رواں مالی سال مالیاتی مسائل کا سامنا رہے گا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کو بڑھتے ہوئے بیرونی دباؤ اور مالی چیلینجز کو کم کرنے کے لئےفوکس کرنا ہوگا، مالی سالی 2022 میں معاشی نمو 3.4 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معاشی نمو مالی سال 2023 میں4 فیصد تک پہنچ جائےگی۔ حکومت پاکستان معاشی استحکام کو برقرار رکھنے کے لئےتوجہ دے،...
ملک میں معاشی سرگرمیوں پر چھایا منفی رجحان ٹوٹ گیا ہے، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں بھی مثبت کاروبار دیکھا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کو روکنے کیلئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا گزشتہ روز ڈالر کی غیر قانونی سمگلنگ روکنے کے اقدامات نے کام دکھانا شروع کردیا ہے۔ آج انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران روپے کی قدر میں صفر اعشاریہ 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، جس کے بعد گزشتہ روز 170روپے96 پیسے میں فروخت ہونے...
ا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ڈالرز کی افغانستان اسمگلنگ روکنے کیلئے اہم فیصلہ کرتے ہوئے ڈالر لے جانے کی فی کس حد کم کردی۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے افغانستان ڈالرز لے جانے کی فی کس حد میں 4 ہزار روپے کی کمی کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے فیصلے کے تحت اب افغانستان جانے والے افراد 5 ہزار امریکی ڈالرز کے بجائے صرف 1 ہزار ڈالر لے جاسکیں گے ، جبکہ سالانہ امریکی ڈالر ز لے جانے کی حد بھی کم کرکے صرف 6 ہزار کردی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک نے فیصلہ کیا ہے کہ500 ڈالرز یا...
ملک میں معاشی سرگرمیاں منفی رجحان سے نہ نکل سکیں، اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی رہی جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مزید گراوٹ کا شکار ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی منفی رجحان چھایا رہا،اسٹاک مارکیٹ میں 293 پوائنٹس سے زیادہ کمی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان پہنچا ہے وہیں دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوگیا ہے۔ کراچی اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس ایک موقع پر 44ہزار 795 اعشاریہ 20 پوائنٹس کی سطح...
ڈالر کی ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی ہوئی قیمت کو لگام ڈالنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے 114 اشیا کی درآمد پر 100 فیصد کیش مارجن کی شرط عائد کردی، جس کا مقصد درآمدات کی حوصلہ شکنی اور ادائیگیوں کے توازن کو سہارا دینا ہے۔ مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 114 اشیا کی درآمد پر 100 فیصد کیش مارجن کی شرط عائد کرنے کے بعد ان اشیا کی مجموعی تعداد 525 ہوگئی جن پر 100 فیصد کیش مارجن کی شرط عائد ہے۔ یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک ادائیگیوں کے توازن کو بہتر بنانے اور پاکستانی روپے کو سہارا دینے، زرمبادلہ کے...
پاکستان اسٹیل ملز کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کیلئے روس اور چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے رواں برس کے آخر تک 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ میڈیا رپورٹس میں پرائیوٹائزیشن کمیشن کے ایک سینئر افسر کا حوالہ دے کر بتایا گیا ہے کہ رواں برس کے آخر میں پاکستان کے سب سے بڑے اسٹیل مینوفیکچرنگ کمپلیکس "پاکستان اسٹیل ملز" کو دوبارہ سے بحال کرنے کیلئے روس اور چینی سرمایہ کار ایک کنسورشیم کا حصہ بن کر سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہرکررہے ہیں۔ سینئر افسر نے مزید کہا کہ پاکستان اسٹیل ملز کی...
روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اونچی اُڑان کا سلسلہ جاری ہے جو تھمنے کا نام نہیں لے رہا، ایک مرتبہ پھر امریکی کرنسی مزید مہنگی ہو گئی جبکہ گزشتہ روز بدترین مندی کے بعد آج سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے کو ملی۔ تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں روپے کی بے قدری جاری ہے اور آج پھر ڈالر 18 پیسے مہنگا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 173روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں...
دو پہیوں والی سواری بنانے والی معروف کمپنی یاماہا نے رواں سال میں چوتھی بار اپنی بائیکس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس بار قیمتوں میں 8500 روپے تک اضافہ کیا جا رہا ہے۔ کمپنی کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہو گا۔ رواں سال میں دیکھا گیا ہے کہ کمپنی نے ہر سہ ماہی کے بعد اپنی پراڈکٹ کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ اس بار بھی YB125Z میں 8000 روپے اضافہ کیا جا رہا ہے جس کے بعد اس کی قیمت ایک لاکھ 76ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ 84ہزار ہو جائے گی۔ YB125Z DX کی قیمت میں 8500 روپے...
ملک میں معاشی سرگرمیاں شدید پریشان کن صورتحال اختیار کرگئی ہیں، ایک طرف روپے کی قدر تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے تو دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی برقرار ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں صفر اعشاریہ 30 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد امریکی ڈالر 170 روپے کی سطح بھی عبورکرگیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روز169 روپے 97 میں فروخت ہونے والا امریکی ڈالر آج51 پیسے مہنگا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کے بینچ مارک KSE-100 انڈیکس میں درج کمپنیوں نے حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں اور سال کے دوران کم شرح سود کی وجہ سے 30 جون 2021 کو ختم ہونے والے مالی سال میں 875 ارب روپے سے زائد کا ریکارڈ منافع حاصل کیا ہے۔ عارف حبیب لمیٹڈ کے ریسرچ کے سربراہ طاہر عباس نے منگل کو ایک رپورٹ میں کہا مالی سال 2021 کے دوران اسٹاک ایکسچینج میں رجسٹرڈ فرمز نے 56 فیصد زیادہ منافع کمایا اور اگر روپوں میں اس کی بات کی جائے تو یہ 875 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بروکریج ہاؤس کی رپورٹ کے...
عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت تقریبا 80 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے، یہ قیمت گزشتہ تین سالوں کی بلند ترین سطح ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تیل کی عالمی منڈیوں میں قیمتوں کا معیار قرار دیئے جانے والے برنیٹ کروڈ آئل کی قیمت 79 اعشاریہ 6 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کروڈ آئل کی قیمت میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 90 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، ماہرین تیل کی قیمت میں مسلسل اضافے کو طلب و رسد میں فرق کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ دور میں تیل کی طلب اور...
پاکستان کے بیرونی قرضے گزشتہ تین سالوں میں 26 ارب ڈالر اضافے کے بعد 122 ارب 44 کروڑ ڈالر سےتجاوز کرگئے ہیں۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کے اجلاس کے دوران ہوا، اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری اقتصادی امور ذوالفقار حیدر نے بریفنگ دی۔ ذوالفقار حیدر نے بریفنگ دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ جون 2018 میں ملک کا مجموعی بیرونی قرضہ96 ارب ڈالر تھا جو تحریک انصاف کے دور حکومت کے تین سالوں میں بڑھ کر122 ارب44 کروڑ ڈالر سے بھی تجاوز کرگیا ہے۔ ایڈیشنل...
انٹر بینک میں ڈالر ٹریڈنگ کے دوران 170 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جبکہ سٹاک مارکیٹ میں آج کئی دن بعد تیزی دیکھنے کو ملی۔ منگل کے روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 40 پیسے اضافہ دیکھا گیااور ایک امریکی ڈالر 170 روپے کی بلند ترین سطح پر دیکھا گیا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی ایک وقت میں قیمت خرید 171 روپے 50 پیسے جب کہ قیمت فروخت 172 روپے 20 پیسے بھی دیکھی گئی ہے۔ فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کی مانگ میں تیزی آنے سے روپیہ دباؤ کا شکار...
ملک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں معاشی سرگرمیاں شدید مندی کا شکار ہیں، ایک طرف امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر بدستور نیچے جارہی ہے تو دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں بھی سرمایہ کاروں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ٹویٹر پر جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران روپے کی قدر میں صفر اعشاریہ 31...
ڈالر کی قیمت 169 روپے تک جانے سے اسٹیل بھی مہنگا ہوا ہے جس کے بعد اب خیال کیا جا رہا ہے کہ پاکستان میں موجود موٹرسائیکل بنانے والی کمپنیاں قیمتوں میں مزید اضافہ کریں گی۔ کیونکہ اپما (ایسوسی ایشن آف پاکستان موٹرسائیکل اسمبلرز کے مطابق کمپنیاں موٹرسائیکل ڈیلرز کو موٹرسائیکلیں فروخت نہیں کر رہیں۔ اے پی ایم اے کے چیئرپرسن صابر شیخ کے مطابق کمپنیاں یہ چاہتی ہیں کہ ڈالر اور اسٹیل کی قیمتوں کے تناظر میں قیمتیں مزید بڑھا دی جائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے خیال کیا جا رہا ہے کہ یونائیٹڈ...
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ہر دن بڑھتی ہوئی افراط زر اور درآمدات کو کنٹرول کرنے کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا، مرکزی بینک نے درآمدی گاڑیوں کیلئے قرضوں کے اجرا پر پابندی لگا دی ہے۔ یہی نہیں درآمدی گاڑیوں، پرسنل لون اور کریڈٹ کارڈ کے قرضوں کیلئے شرائط بھی سخت کردی گئی ہیں۔ جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گاڑی کیلئے قرض لینے والا آئندہ سے ڈاؤن پیمنٹ 15 کے بجائے 30 فیصد دے گا، گاڑیوں کیلئے قرضوں کی زیادہ سے زیادہ مدت بھی 7 سے کم کر کے 5 سال کردی گئی ہے۔مرکزی بینک نے بتایا کہ اگست میں بینکوں نے...
ٹویوٹا کمپنی نے ہائبرڈ کاروں کا منصوبہ تیار کرلیا ہے، پاکستان میں ٹویوٹا کاروں کی اسمبلنگ اور مینوفیکچر کرنے والی انڈس موٹر کمپنی ہائبرڈ کاروں کا منصوبہ لانے والی ہے،کمپنی نے ہائبرڈ کاروں کی تیاری کے لیے 10 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ بنالیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر علی اصغر جمالی نے بتایا کہ ای وی ٹیکنالوجی بہترین ہے، لیکن پاکستان میں انڈسٹری کو درپیش چیلنجز کو دیکھتے ہوئے فرسٹ موور نہیں بننا چاہتے،انٹر سٹی نقل و حمل زیادہ تر ان لوگوں پر منحصر ہے جو کاروں میں سفر کرتے ہیں، جبکہ مناسب...
روپے کی بے قدری جاری۔۔۔ ڈالر کی بڑھتی قیمت نہ رک سکی۔۔ سٹاک ایکسچینج میں بھی شدید مندی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 35 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 168.68 سے بڑھ کر 169.03 روپے پر بند ہوا ہے۔ رواں مالی سال کے ابتدائی ڈھائی کے دوران ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 11.28روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج آج بھی شدید مندی کا شکار رہی۔آج کاروباری دن کا...
جنوبی کوریا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی 'سام سنگ الیکڑانکس' مقامی پارٹنر آر اینڈ آر انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ کے اشتراک سے سالانہ 50 ہزار ٹیلی ویژن بنانے کے مقصد کے پیش نظر پاکستان میں ٹی وی پلانٹ تعمیر کر رہی ہے۔ وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں بتایا ہے کہ یہ پلانٹ 2021 کی چوتھی سہ ماہی میں فعال ہو جائے گا جبکہ اس پلانٹ کے فعال ہونے کے بعد 50 ہزار یونٹس کی سالانہ پیداوار ہوگی۔ مشیر تجارت کا مزید کہنا تھا کہ یہ کامیابی وزارت تجارت کی صنعتوں کو فروغ دینے...

Back
Top