مہنگی بجلی اور کاروباری مشکلات، ملک کا سب سے ذیادہ برآمدات کرنے والا سیکٹر ٹیکسٹائل تباہ حالی کا شکار ہے۔۔
دنیا نیوز کے صحافی ذیشان یوسفزئی کے مطابق ملک بھر میں 33 فیصد ٹیکسٹائل یونٹس بند ہوچکے ہیں۔سب سے زیادہ ٹیکسٹائل ملز پنجاب میں بند ہوئی ہیں۔
انکے مطابق ملک میں 568 ٹیکسٹائل ملز میں سے 187 ٹیکسٹائل ملز بند ہوگئیں۔
https://twitter.com/x/status/1882304678924603751
پنجاب میں 147 ٹیکسٹائل ملز، سندھ اور بلوچستان میں 54 ملز بند ہوچکیں جبکہ پختونخوا میں 6 ملز بند ہوئیں۔
دستاویزات میں مزید بتایا گیا کہ قصور میں 47 اور ملتان میں 33 ملز بند ہوئی ہیں جبکہ فیصل آباد میں 31، شیخوپورہ میں 11 اور ساہیوال میں 17 ٹیکسٹائل ملز بند ہو چکی ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ملز کی بندش کی وجہ مہنگی بجلی کے علاوہ مہنگی گیس، سخت معاشی اور غیر یقینی صورتحال بھی ہے۔