
پاکستان نے آئی ایم ایف کو کم از کم 3صوبے زرعی انکم ٹیکس کی شرح کو 45 فیصد تک بڑھانے کے لیے اپنے قوانین میں ترمیم کی یقین دہانی کرادی ہےجبکہ سندھ نے منظوری کو پنجاب حکومت کی جانب سے پہلے قانون سازی اور نفاذسے جوڑ دیا ہے۔
آئی ایم ایف نے صوبائی حکومتوں سے صوبائی مالیاتی امور اور زرعی انکم ٹیکس کی شرح 45 فیصد تک بڑھانے کے حوالے سے آئی ایم ایف کی شرط پر عملدرآمد کے حوالے سے علیحدہ علیحدہ بریفنگ لی۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے شرط رکھی ہے کہ پہلے پنجاب پھر بلوچستان اسمبلی قانون منظور کرے گی۔ خیبر پختونخوا اسمبلی اس قانون کو اسی وقت منظور کرے گی جب سندھ اسمبلی اسے منظور کر ے گی۔ جبکہ سندھ نے بھی قانون کی منظوری کو پنجاب اسمبلی کے قانون کے نفاذ سے جوڑ دیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1857325915400716775
آئی ایم ایف نے پاکستان کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ وہ پانچ سالوں میں تمام پاور پلانٹس کو کی جانے والی غیر فعال صلاحیت کی ادائیگیوں کے بارے میں معلومات شیئر کرے۔ جبکہ آئی ایم ایف نے ملک میں شمسی توانائی کے فروغ کی مخالفت بھی کر دی ہے
توقع ہے کہ آئی ایم ایف 11 نومبر سے شروع ہونے والے اور 15 نومبر 2024 کو اختتام پذیر ہونے والے 5 روزہ مذاکرات کے اختتام پر پریس ریلیز جاری کرے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/imfah1h1.jpg