پاکستان نے آئی ایم ایف سے مزید ایک ارب ڈالر کی درخواست دائر کر دی

imaha1i1h2.jpg

پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے ایک ارب ڈالر کی اضافی فنڈنگ کے لیے باضابطہ درخواست دے دی ہے۔

یہ اقدام خاص طور پر آئی ایم ایف کے ریزیلینس اینڈ سسٹینیبلٹی ٹرسٹ (آر ایس ٹی) کے ذریعے مالی معاونت حاصل کرنے کے لیے کیا گیا ہے، جو کم اور متوسط آمدنی والے ممالک کی معیشتوں کو بیرونی مالی دھچکوں سے بچانے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیرِ خزانہ، محمد اورنگ زیب نے واشنگٹن میں ایک برطانوی نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کو یہ درخواست باقاعدہ طور پر پیش کر دی ہے۔ وہ اس وقت بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کے موسمِ خزاں کے اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکی دارالحکومت میں موجود ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے خصوصی بیل آؤٹ پیکیج کی منظوری دی تھی۔ اب پاکستان کو اس بات کی اجازت ہے کہ وہ مزید فنڈنگ کے لیے باضابطہ درخواست دے، جس سے معیشت کی بہتری کی راہیں ہموار ہو سکتی ہیں۔

علاوہ ازیں، پاکستان ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک سے مجوزہ پانڈا بونڈز کے ذریعے قرضے حاصل کرنے کے حوالے سے بات چیت کر رہا ہے، جس کا ابتدائی حجم 20 سے 25 کروڑ ڈالر کے درمیان ہوگا۔
 
Husain中川日本

Senator (1k+ posts)

منیرے مستری کے لئے ایک دو اور لابی فرمیں ہائر کرنی ہیں ، اللہ کے نام پر قرضہ دے دو

Begging Season 3 GIF by PBS
 
Back
Top