مختلف برانڈز کی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

brandi1h12.jpg


ایک طرف دنیا میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ڈرونز اور اڑتی ہوئی گاڑیوں کے بعد اب فضا میں چلانے والی بائیک متعارف کروانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے جا رہا ہے تو دوسری طرف پاکستان میں نئے سٹیکر ڈیزائن شامل کر کے مختلف برانڈز کی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ہونڈا کمپنی کی سی ڈی 70 موٹرسائیکل کے نئے ماڈل کی قیمت رواں مہینے بڑھا کر تقریباً 1 لاکھ 57 ہزار 900 روپے تک کر دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہونڈا کمپنی کی موٹرسائیکل سی ڈی 70 ڈریم ماڈل کی قیمت تقریبا 1 لاکھ 68 ہزار 900 روپے کر دی گئی ہے، پاکستان میں ہونڈا کمپنی کی موٹرسائیکل کو ان کی سادگی اور فیول کی بہترین ایوریج کی وجہ سے بہت پسند کیا جاتا ہے جو کہ ایک لیٹر پٹرول میں 50 سے 60 کلومیٹر کے قریب ایوریج فراہم کرتی ہے۔

2025ء کے ہونڈا سی ڈی 70 ماڈل میں چند معمولی سی تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں جن میں نئے سٹیکر کا ڈیزائن شامل ہے اور یہ روایتی سرخ، نیلے اور سیاہ رنگوں میں صارفین کے لیے دستیاب ہو گی۔

سوزوکی کمپنی کی موٹرسائیکلوں کی قیمت میں بھی 7 ہزار روپے کے قریب اضافہ کر دیا گیا ہے اور موٹرسائیکل تیار کرنے والی کمپنیوں نے اعلان کیا ہے کہ حکومت کی طرف سے لگائے گئے ٹیکس کا بوجھ صارفین کو اٹھانا پڑے گا۔

واضح رہے کہ مشہور ٹیکنالوجی کمپنی کی طرف سے فضا میں اڑنے والی ایس تھری ہوور بائیک متعارف کروائی جا رہی ہے جس میں جدت کے ساتھ ساتھ اضافی سیفٹی سسٹم بھی شامل کیے جا رہے ہیں۔

نئے سسٹم میں ازخود ٹیک آف ولینڈنگ، ایمرجنسی لینڈنگ، الیکٹرانک سیفٹی سسٹم شامل کیا گیا ہے، یہ ہوور بائیک دبئی پولیس بھی چکی ہے جس کا مقصد شہر کا نظام جدید تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ہے۔
 

Back
Top