پاکستان کی چین کو گوشت کی برآمدات کتنے ملین ڈالر تک پہنچ گئیں؟

pakachai1h12.jpg


پاکستان کی چین کو گوشت کی برآمدات 3.3 ملین ڈالر تک پہنچ گئی,جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز آف چائنہ کے مطابق رواں سال کے پہلے 9 ماہ جنوری تا ستمبر کے دوران پاکستان کی چین کو گوشت کی برآمدات 3.3 ملین ڈالر تک پہنچی,بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ قونصلر غلام قادر نے کہا چینی صارفین اپنے کھانوں کے انتخاب میں زیادہ مہم جو بن رہے ہیں۔ اور پاکستان جیسے ممالک سے اعلی معیار کے گوشت کو آزمانے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا گوشت کی پیداوار میں ملک کی خاص طور پر بیف اور مٹن میں بھر پورروایت چینی صارفین کی ترجیحات کے ساتھ اچھی طرح مطابقت رکھتی ہے, یہ مطالبہ محض ایک رجحان نہیں, یہ چین کے گوشت کے ذرائع کو متنوع بنانے اور غذائی تحفظ کو بڑھانے کے وسیع ترمقصد کا حصہ ہے۔

چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق پاکستان کا یہ سنگ میل سخت محنت اور اسٹریٹجک منصوبہ بندی پر منحصر ہے, حکومت برآمدی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے پالیسیوں پر عمل درآمد میں معاون رہی,پاکستانی گوشت برآمد کنندگان نے چین کے سخت معیار کو پورا کرنے کی اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا, حفظان صحت کو یقینی بنانا ہو یا مستقل سپلائی فراہم کرنا۔ پاکستان بین الاقوامی سطح پر مقابلہ کرسکتے ہیں۔

چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق منگولیا اور پاکستان چین کو ابلے ہوئے گوشت کے سب سے بڑے برآمد کنندگان ہیں, پاکستان نے جنوری سے ستمبر 2024 کے دوران 3.371 ملین ڈالر مالیت کا 694 ٹن گوشت برآمد کیا, منگولیا نے اسی عرصے میں 10.24 ملین ڈالر مالیت کے 2410 ٹن برآمد کیا۔
واضح رہے کہ جنرل ایڈمسٹریشن آف کسٹمز آف چائنہ نے گزشتہ سال پاکستانی کمپنیوں کو چین میں ابلا ہوا گوشت برآمد کرنے کی اجازت دی تھی۔ جس کے بعد 3 پاکستانی کمپنیاں جی اے سی سی میں رجسٹرڈ ہوچکی ہیں۔
 

Back
Top