کاروبار

پانچ آئی پی پیز کمپنیوں کو ٹیکس فری ادائیگیاں کیے جانے کا انکشاف سامنےآیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی پی پیز کمپنیوں کو کی جانے والی ادائیگیوں کے حوالے سے سالانہ رپورٹ سامنے آگئی ہےجس میں کہاگیا ہ کہ انرجی سیکٹر کی جانب سے پانچ بڑے پاور ہاوسز کو ٹیکس فری ادائیگیاں کی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اینگرو پاور کو صرف 54 فیصد صلاحیت پر 74 اب روپے کی ادائیگی کی گئی جبکہ حب پاور کو صرف 16 فیصد صلاحیت پر 260 ارب روپے کی ادائیگی کی گئی۔ اسی طرح لکی گروپ کو 28 فیصد صلاحیت پر 62 ارب روپے سالانہ...
حکومت کی طرف سے پاکستان سٹیل کی 4000 ایکڑ قیمتی اراضی چائنہ کے سرمایہ کاروں کو دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جہاں پر سپیشل چائنیز ایکسپورٹ اکنامک زون قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سندھ کے وزیر صنعت وتجارت جام اکرام اللہ دھاریجو نے یہ بات کونسل آف اکنامک اینڈ انرجی جرنلسٹس (سیج) کے ممبران سے خصوصی گفتگو کرتے کی اور کہا کہ مستقبل میں پاکستان سٹیل کی اراضی فروخت ہوتی ہے تو سندھ حکومت کو بھی اس کا حصہ ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سٹیل مل کی زمین حکومت سندھ کی ملکیت ہے جس نے یہ زمین صرف...
ملک بھر میں مہنگائی میں اضافے کے حوالے سے اعدادوشمار جاری کر دیئے گئے ہیں جس کے مطابق جون کے مقابلے میں ماہ جولائی میں مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ شماریات کی ماہانہ رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ جون کے مقابلے ماہ جولائی میں ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں 2 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم گزشتہ برس جولائی میں مہنگائی کی سالانہ شرح 28 فیصد پر تھی جو کم ہو کر اب 11 اعشاریہ 1 فیصد سالانہ پر آ چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ جولائی 2024ء میں مہنگائی کی شرح...
سابق نگراں وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے آئی پی پیز کے حوالے سے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ 3 ایسے پلانٹس ہیں جن سے زیرو یونٹس بجلی پیدا ہوئی اور بدلے میں ان پلانٹس کو 2 ہزار کروڑ روپے ادا کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق گوہر اعجاز نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج پورے ملک کے چیمبرز آف کامرس کے نمائندے موجود ہیں، عوام خوش ہوں گے تو کاروبار چلیں گے، 40 آئی پی پیز لگانے والے لوگ ہیں، بزنس کمیونٹی کہتی ہے کہ ہم 24 کروڑ عوام کے ساتھ ہیں ان 40 لوگوں کے ساتھ نہیں ہیں۔...
عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف ) نے پاکستان میں ٹیکس وصولیات کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر صورتحال ایسی ہی رہی تو منی بجٹ آسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان میں ٹیکس کلیکشن کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے حکومت پاکستان کو واضح کردیا ہے کہ قرض کیلئے تمام شرائط کو ہر صورت پوری کرنا ہوگا ورنہ منی بجٹ لانا ہوگا، حکومت کوئی ایسا اقدام نا کرے جس سے بجٹ اہداف متاثر ہوں۔ آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان میں پی آئی اے اور بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے حوالے...
ریسٹورنٹس و ہوٹلز میں ڈیبٹ و کریڈٹ کارڈ سے ادائیگیاں کرنے والے ہوشیار، ٹیکس ایک بار پھر بڑھادیا گیا سندھ حکومت نے ریسٹورنٹس اور ہوٹلز میں ڈیبٹ و کریڈٹ کارڈ سے ادائیگیوں پر ٹیکس کی شرح کو ایک بار پھر سے بڑھادیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے بجٹ میں ریسٹورنٹس اور ہوٹلز میں کارڈ سے ادائیگیوں پر ٹیکس کی شرح کو ایک بار پھر 8 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کردیا ہے۔ اس فیصلے کے تناظر میں سندھ ریونیوبورڈ نے کراچی کے 58 ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کو اپنے صارفین سے کارڈ سے ادائیگیوں کی صورت میں 15 فیصد سروس...
بین الاقوامی مالیاتی ادارے اور وفاقی وزارت خزانہ کے لگائے گئے تخمینوں نے وزیراعظم شہبازشریف کی طرف سے آئندہ 3 برسوں کے دوران ملکی برآمدات 60 ارب ڈالر تک لے جانے کے دعوے کی نفی کر دی ہے۔ آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ کے تخمینوں کے مطابق اگلے 3 سالوں میں پاکستان کی برآمدات 38 ارب ڈالر تک پہنچنے کا بھی امکان نہیں ہے۔ آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ کے تخمینوں اور وزیراعظم شہبازشریف کے برآمدی اہداف کے مقابلے میں تضاد پایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی طرف سے آج 3 برسوں میں...
پاکستان پر قرضوں کا بوجھ اور عوام پر مہنگائی کا بوجھ ایسے میں ملک کے بگڑتے معاشی حالات نے خطرے کی گھنٹی بجادی وزارت خزانہ نے 3 سالہ معاشی حکمت عملی میں انکشاف کیا ہے کہ اخراجات کے لیے وفاق کو روزانہ 30 ارب روپے سے زائد قرض لینا پڑے گا,وزارت خزانہ کی 3 سالہ معاشی حکمت عملی میں بتایا گیا آئندہ 2 سال صوبوں کو ٹرانسفر اور سود ادا کرکے وفاق کو اخراجات کے لیے قرض لینا پڑے گا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق اخراجات کے لیے وفاق کو روزانہ 30 ارب روپے سے زائد قرض لینا پڑے گا۔ حکومتی اخراجات، پنشن،...
ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال 2023-24ء میں ایران سے پاکستان میں ہونے والی درآمدات کا حجم 18 فیصداضافے کے بعد 1 ارب ڈالر سے زیادہ ہو گیا ہے۔ ماہ جولائی 2023ء سے جون 2024ء کے دوران ایران سے پاکستان میں ہونے والی درآمدات کا حجم 1 ارب 4 کروڑ ڈالر کے قریب ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ مالی سال 2022-23ء کے دوران ایران سے پاکستان میں درآمدات کا حجم 88 کروڑ ڈالر کے قریب تھا۔ وزارت تجارت کے مطابق سالانہ بنیادوں پر گزشتہ ماہ جون 2024ء تک ایران سے درآمدات میں 39 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا تھا اور ایران...
وزیراعظم شہبازشریف کی طرف سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) حکام کو ملک کے سرمایہ دار طبقے کے 49 لاکھ شہریوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے اور غریبوں کو ریلیف دینے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ وزیراعظم آفس سے باری بیان کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں وزیراعظم شہبازشریف کی صدارت میں ڈیجیٹلائزیشن واصلاحات کے حوالے سے 4 گھنٹے تک اہم ترین جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ وزیراعظم شہبازشریف کو حکام نے ان لینڈ ریونیو اور کسٹمز میں کی جانے والی اصلاحات پر بریفنگ دی گئی اور ادارے کی...
پاکستان کے معاشی بحران سے نپٹنے کے لیے مختلف اداروں کی نجکاری کا عمل جاری جس میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کی طرف سے فرسٹ ویمن بینک کو خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے، فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری پر ماہ فروری 2024ء سے غور کیا جا رہا ہے۔ یو اے ای کی فرسٹ ویمن بینک خریدنے میں دلچسپی کو اچھی خبر کے ساتھ غیرملکی سرمایہ کاروں کے سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) پر اعتماد کا اظہار قرار دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی...
حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئےبجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7روپے 12 پیسے کا اضافہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا نے وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواست منظور کرتے ہوئے ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلوں صارفین کیلئے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں فی یونٹ 7 روپے 12 روپے کا اضافہ کردیا ہے۔ نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ 200 یونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو وزیراعظم کی ہدایات پر...
آئی ایم ایف نے اکنامک زونز کو ٹیکس مراعات، ایس آئی ایف سی میں سرمایہ کاری پر منافع پر تشویش کا اظہار کردیا عالمی مالیاتی فنڈز(آئی ایم ایف) نے پاکستانی حکومت کی جانب سے اسپیشل اکنامک زونز کو دی جانے والی ٹیکس مراعات اور ایس آئی ایف سی منصوبوں میں منافع کی ضمانت پر تشویش کا اظہار کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف اور پاکستان میں 7 ارب ڈالر کے توسیع فنڈ سے متعلق سہولت قرض پروگرام پر اسٹاف سطح کا معاہدہ طے پاگیا ہے، تاہم اس سہولت پروگرام کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کےایگزیکٹیو بورڈ...
آل پاکستان سیمنٹ ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے کل ملک میں ہڑتال کااعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان سیمنٹ ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہےجس میں بے جا ٹیکسز کی وجہ سے آج رات 12 بجے سے ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آج رات 12 بجے سے تمام ڈسٹری بیوٹرز اور ڈیلرز فیکٹریوں سے سیمنٹ کی سپلائی نہیں اٹھائیں گے، بھاری ٹیکسز کی وجہ سے سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ آل پاکستان سیمنٹ ڈسٹری بیوٹرز کا کہنا ہے کہ وفاقی بورڈ آف...
پاکستان میں بجلی کے بلوں سے ہر طبقہ پریشان ہے اور اب بجلی مہنگی ہونے کی وجوہات بھی سامنے آئی گئی ہیں جس کے ساتھ ساتھ اس حوالے سے ماہرین کی طرف سے حیران انکشافات بھی کیے گئے ہیں۔ ماہرین کی طرف سے یہ حیرت انگیز انکشافات سسٹین ایبل پالیسی انسٹی ٹیوٹ (ایس آئی پی) کی طرف سے کونسل آف اکنامک اینڈ انرجی جرنلسٹس (سیج) کو بریفنگ دیتے ہوئے کیے گئے۔ سسٹین ایبل پالیسی انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے سیج کو دی گئی بریفنگ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آئی پی پیز امریکہ میں ہونے والی مہنگائی کی قیمت بھی پاکستانیوں سے...
پاکستان میں ایک بحران ختم ہونے کے قریب پہنچتا ہے تو دوسرا جنم لے لیتا ہے جس سے عام شہریوں کی پریشانیاں ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہیں۔ ذرائع کے مطابق ایک طرف تو ملک بھر میں فلورملز ایسوسی ایشن کی طرف سے ہڑتال کی کال کے باعث آٹے کے بحران کا خدشہ سر اٹھائے کھڑا ہے تو دوسرے طرف ہول سیل مارکیٹوں میں رواں مالی سال کے بجٹ پر عملدرآمد شروع ہونے کے ساتھ ہی دالوں کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہول سیل مارکیٹوں میں دالوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا رحجان دیکھا جا رہا...
بجلی آتی نہیں لیکن بل بھرپور آتے ہیں, عوام کو تو بجلی کے اضافی بلوں نے ہی مار دیا, جس پر شہری شکایت پر مجبور ہوگئے بجلی صارفین کو اوور بلنگ کی شکایات پر وفاقی تحقیقاتی ادارے کی سربراہی میں ہونے والی تحقیقات میں نام نہاد ”پرو ریٹا سسٹم کو مورد الزام ٹھہرایا، اوور بلنگ کے نتیجے میں پروٹیکٹد صارفین کو نان پروٹیکٹڈ کیٹیگری میں ڈال دیا جاتا تھا۔ بجلی کے ٹیرف سلیبس کے حساب کے لیے استعمال ہونے والے اس ”پرو ریٹا سسٹم“ نے لاکھوں صارفین کو ”پروٹیکٹد“ سلیب سے نان پروٹیکٹد سلیبوں میں ڈال دیا، جس...
آئی ایم ایف نے پاکستان سے زرعی آمدنی پر 45 فیصد ٹیکس لگانے کا مطالبہ کردیا۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے حکومت کے ساتھ نئے بیل آؤٹ پیکج پر بات چیت جاری ہے جبکہ عالمی قرض دہندہ نے زرعی آمدنی پر 45 فیصد ٹیکس کی تجویز بھی پیش کی ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے ایک معیار مقرر کیا جس کے تحت ملک میں صوبائی حکومتوں کو اپنے قوانین میں ترمیم کرنے اور زرعی آمدنی پر 45 فیصد تک انکم ٹیکس کی شرح عائد کرنے کا کہا گیا, معیشت کا 24 فیصد حصہ ہونے کے باوجود زرعی شعبہ کل ٹیکس وصولی میں 0.1 فیصد کا...
حکومت پاکستان کا آئی ایم ایف سے شرائط پر اتفاق ہوگیا جس کے بعد دو ہفتوں میں معاہدے کا امکان ہے جس کے بعد کہا جارہاہے کہ پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارہ کے درمیان نئے پروگرام پر جاری ورچوئل مذاکرات میں یہ اہم پیش رفت ہے,جہاں عالمی ادارے نے اگلے پروگرام کے لیے گرین سگنل دیئے اور آئندہ دو ہفتوں میں اسٹاف سطح کا معاہدہ طے پانے کا امکان ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ جاری ورچوئل اجلاس میں نئے پروگرام کے حوالے سے تمام اہداف و شرائط پر تقریباً اتفاق ہوچکا ہے۔ پاکستان رواں ماہ...
بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی طرف سے رواں مالی سال کے بجٹ 2024-25ء میں سرکاری ملازموں کی پنشنز کے بوجھ پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بجٹ دستاویز سے پتہ چلا ہے کہ پاکستان میں ایسے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین بھی ہیں جنہیں اس وقت 16 لاکھ روپے سے زیادہ پنشن کی مد میں ادائیگی کی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ وفاقی بجٹ میں 1ہزار 14 ارب روپے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن پر خرچ ہو جائیں گے۔ رواں مالی سال 2024-25ء کی بجٹ دستاویز کے مطابق ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن...

Back
Top