کاروبار

ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال 2023-24ء میں ایران سے پاکستان میں ہونے والی درآمدات کا حجم 18 فیصداضافے کے بعد 1 ارب ڈالر سے زیادہ ہو گیا ہے۔ ماہ جولائی 2023ء سے جون 2024ء کے دوران ایران سے پاکستان میں ہونے والی درآمدات کا حجم 1 ارب 4 کروڑ ڈالر کے قریب ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ مالی سال 2022-23ء کے دوران ایران سے پاکستان میں درآمدات کا حجم 88 کروڑ ڈالر کے قریب تھا۔ وزارت تجارت کے مطابق سالانہ بنیادوں پر گزشتہ ماہ جون 2024ء تک ایران سے درآمدات میں 39 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا تھا اور ایران...
وزیراعظم شہبازشریف کی طرف سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) حکام کو ملک کے سرمایہ دار طبقے کے 49 لاکھ شہریوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے اور غریبوں کو ریلیف دینے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ وزیراعظم آفس سے باری بیان کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں وزیراعظم شہبازشریف کی صدارت میں ڈیجیٹلائزیشن واصلاحات کے حوالے سے 4 گھنٹے تک اہم ترین جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ وزیراعظم شہبازشریف کو حکام نے ان لینڈ ریونیو اور کسٹمز میں کی جانے والی اصلاحات پر بریفنگ دی گئی اور ادارے کی...
پاکستان کے معاشی بحران سے نپٹنے کے لیے مختلف اداروں کی نجکاری کا عمل جاری جس میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کی طرف سے فرسٹ ویمن بینک کو خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے، فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری پر ماہ فروری 2024ء سے غور کیا جا رہا ہے۔ یو اے ای کی فرسٹ ویمن بینک خریدنے میں دلچسپی کو اچھی خبر کے ساتھ غیرملکی سرمایہ کاروں کے سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) پر اعتماد کا اظہار قرار دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی...
حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئےبجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7روپے 12 پیسے کا اضافہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا نے وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواست منظور کرتے ہوئے ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلوں صارفین کیلئے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں فی یونٹ 7 روپے 12 روپے کا اضافہ کردیا ہے۔ نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ 200 یونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو وزیراعظم کی ہدایات پر...
آئی ایم ایف نے اکنامک زونز کو ٹیکس مراعات، ایس آئی ایف سی میں سرمایہ کاری پر منافع پر تشویش کا اظہار کردیا عالمی مالیاتی فنڈز(آئی ایم ایف) نے پاکستانی حکومت کی جانب سے اسپیشل اکنامک زونز کو دی جانے والی ٹیکس مراعات اور ایس آئی ایف سی منصوبوں میں منافع کی ضمانت پر تشویش کا اظہار کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف اور پاکستان میں 7 ارب ڈالر کے توسیع فنڈ سے متعلق سہولت قرض پروگرام پر اسٹاف سطح کا معاہدہ طے پاگیا ہے، تاہم اس سہولت پروگرام کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کےایگزیکٹیو بورڈ...
آل پاکستان سیمنٹ ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے کل ملک میں ہڑتال کااعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان سیمنٹ ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہےجس میں بے جا ٹیکسز کی وجہ سے آج رات 12 بجے سے ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آج رات 12 بجے سے تمام ڈسٹری بیوٹرز اور ڈیلرز فیکٹریوں سے سیمنٹ کی سپلائی نہیں اٹھائیں گے، بھاری ٹیکسز کی وجہ سے سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ آل پاکستان سیمنٹ ڈسٹری بیوٹرز کا کہنا ہے کہ وفاقی بورڈ آف...
پاکستان میں بجلی کے بلوں سے ہر طبقہ پریشان ہے اور اب بجلی مہنگی ہونے کی وجوہات بھی سامنے آئی گئی ہیں جس کے ساتھ ساتھ اس حوالے سے ماہرین کی طرف سے حیران انکشافات بھی کیے گئے ہیں۔ ماہرین کی طرف سے یہ حیرت انگیز انکشافات سسٹین ایبل پالیسی انسٹی ٹیوٹ (ایس آئی پی) کی طرف سے کونسل آف اکنامک اینڈ انرجی جرنلسٹس (سیج) کو بریفنگ دیتے ہوئے کیے گئے۔ سسٹین ایبل پالیسی انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے سیج کو دی گئی بریفنگ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آئی پی پیز امریکہ میں ہونے والی مہنگائی کی قیمت بھی پاکستانیوں سے...
پاکستان میں ایک بحران ختم ہونے کے قریب پہنچتا ہے تو دوسرا جنم لے لیتا ہے جس سے عام شہریوں کی پریشانیاں ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہیں۔ ذرائع کے مطابق ایک طرف تو ملک بھر میں فلورملز ایسوسی ایشن کی طرف سے ہڑتال کی کال کے باعث آٹے کے بحران کا خدشہ سر اٹھائے کھڑا ہے تو دوسرے طرف ہول سیل مارکیٹوں میں رواں مالی سال کے بجٹ پر عملدرآمد شروع ہونے کے ساتھ ہی دالوں کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہول سیل مارکیٹوں میں دالوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا رحجان دیکھا جا رہا...
بجلی آتی نہیں لیکن بل بھرپور آتے ہیں, عوام کو تو بجلی کے اضافی بلوں نے ہی مار دیا, جس پر شہری شکایت پر مجبور ہوگئے بجلی صارفین کو اوور بلنگ کی شکایات پر وفاقی تحقیقاتی ادارے کی سربراہی میں ہونے والی تحقیقات میں نام نہاد ”پرو ریٹا سسٹم کو مورد الزام ٹھہرایا، اوور بلنگ کے نتیجے میں پروٹیکٹد صارفین کو نان پروٹیکٹڈ کیٹیگری میں ڈال دیا جاتا تھا۔ بجلی کے ٹیرف سلیبس کے حساب کے لیے استعمال ہونے والے اس ”پرو ریٹا سسٹم“ نے لاکھوں صارفین کو ”پروٹیکٹد“ سلیب سے نان پروٹیکٹد سلیبوں میں ڈال دیا، جس...
آئی ایم ایف نے پاکستان سے زرعی آمدنی پر 45 فیصد ٹیکس لگانے کا مطالبہ کردیا۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے حکومت کے ساتھ نئے بیل آؤٹ پیکج پر بات چیت جاری ہے جبکہ عالمی قرض دہندہ نے زرعی آمدنی پر 45 فیصد ٹیکس کی تجویز بھی پیش کی ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے ایک معیار مقرر کیا جس کے تحت ملک میں صوبائی حکومتوں کو اپنے قوانین میں ترمیم کرنے اور زرعی آمدنی پر 45 فیصد تک انکم ٹیکس کی شرح عائد کرنے کا کہا گیا, معیشت کا 24 فیصد حصہ ہونے کے باوجود زرعی شعبہ کل ٹیکس وصولی میں 0.1 فیصد کا...
حکومت پاکستان کا آئی ایم ایف سے شرائط پر اتفاق ہوگیا جس کے بعد دو ہفتوں میں معاہدے کا امکان ہے جس کے بعد کہا جارہاہے کہ پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارہ کے درمیان نئے پروگرام پر جاری ورچوئل مذاکرات میں یہ اہم پیش رفت ہے,جہاں عالمی ادارے نے اگلے پروگرام کے لیے گرین سگنل دیئے اور آئندہ دو ہفتوں میں اسٹاف سطح کا معاہدہ طے پانے کا امکان ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ جاری ورچوئل اجلاس میں نئے پروگرام کے حوالے سے تمام اہداف و شرائط پر تقریباً اتفاق ہوچکا ہے۔ پاکستان رواں ماہ...
بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی طرف سے رواں مالی سال کے بجٹ 2024-25ء میں سرکاری ملازموں کی پنشنز کے بوجھ پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بجٹ دستاویز سے پتہ چلا ہے کہ پاکستان میں ایسے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین بھی ہیں جنہیں اس وقت 16 لاکھ روپے سے زیادہ پنشن کی مد میں ادائیگی کی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ وفاقی بجٹ میں 1ہزار 14 ارب روپے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن پر خرچ ہو جائیں گے۔ رواں مالی سال 2024-25ء کی بجٹ دستاویز کے مطابق ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن...
ملک میں جہاں مہنگائی عروج پر ہے وہیں ملک میں موٹرسائیکل اور گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا, اس اضافے کے ساتھ ہی مقامی مارکیٹ میں امید کی کرن ایک بار پھر جاگ اٹھی ہے پاکستان آٹو موٹوو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق ماہانہ گاڑیوں کی فروخت کے حوالے سے گزشتہ ماہ فروخت میں 4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔جبکہ اپریل کے مہینے میں 10515 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں، جو کہ مئی کے مہینے میں 4 فیصد اضافے کے ساتھ 10949 ہوگئی ہے۔ ماہرین کے مطابق سالانہ تجزیہ اس بات کی طرف بھی اشارہ کرتے ہوئے...
ملک میں ایک ایسا بجٹ تیار کیا گیا ہے، جو عوام کو مبینہ طور پر خودکشی پر مجبور کردے گا,قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب کا کہنا ہے کہ یہ بجٹ ’اکنامک ہٹ مین نے تیار کیا ہے۔ ”اکنامک ہٹ مین؟“ آج کی قومی اسمبلی کی تقریر میں یہ اصطلاح سنتے ہی دماغ کے کسی کونے میں ایک چنگاری سی جلی اور جان پرکنز کا چہرہ لمحہ بھر میں آنکھوں کے سامنے آکر گزر گیا۔ جان پرکنز ایک امریکی مصنف ہیں، جنہوں نے اپنی مشہورِ زمانہ کتاب ”Confessions of an Economic Hit Man“...
حکومت نے تنخواہ دار افراد اور برآمد کنندگان کے لیے انکم ٹیکس کی شرح میں اضافے کو جزوی طور پر تبدیل کرنے کا جائزہ لینے اور بچوں کے دودھ کی فروخت پر 18 فیصد مجوزہ سیلز ٹیکس کو مرحلہ وار نافذ کرنے کے لیے مشاورت شروع کر دی۔ اندرونی مشاورت حکومت کی جانب سے مجوزہ 1.5 ٹریلین روپے کے اضافی ریونیو اقدامات سے متاثر ہونے والے معاشرے کے تمام طبقات اور کاروبار کی تنقید کے بعد کی جا رہی ہے لیکن مشاورت کے نتائج کا انحصار مالیاتی گنجائش اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی رضامندی سے ہوگا۔ مسلم لیگ ن کی حکومت...
پوائنٹ آف سیلز سے منسلک ری ٹیلرز کی سیلز رئیل ٹائم ایف بی آر تک نہ پہنچنے کا انکشاف, سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر نے بتایا کہ پی او ایس میں فراڈ کے باعث 3 سیل کے بعد چوتھی سیل کا ڈیٹا ایف بی آر کو ملتا ہے، پی او ایس کا پرانا سسٹم ختم کرنے کے بعد نیا سسٹم متعارف کرایاجارہا ہے۔ چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کے لائسنس شدہ کمپنیوں کا پوائنٹ آف سیلز سسٹم نصب ہوگا اور ایف بی آرمیں ڈیجیٹلائزیشن کا نظام بنانے...
وفاقی حکومت نے 50کروڑ ڈالر سے 1ارب ڈالر مالیت تک کے بانڈز جاری کرنے کے لیے بین الاقوامی بانڈ مارکیٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق چینی مارکیٹ میں 30کروڑ ڈالر تک کے پانڈا بانڈز سے آغاز کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف سے نئے قرض پروگرام کی منظوری کے بعد بانڈز جاری ہوں گے اور ریٹنگ بہتر ہونے پر ایک سال کے بعد یورو بانڈز بھی جاری کیے جائیں گے۔ چینی کمرشل بینکوں سمیت فنانشل مارکیٹ سے رجوع کیا جائے گا، بانڈز بیرونی قرضوں پر سود کی ادائیگی اور خسارہ پورا کرنے کیلیے جاری ہوں گے۔...
آئندہ مالی سال کے بجٹ میں نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا, سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اراکین نے نان فائلرز پر گاڑی اور مکان کی خریداری پر پابندی تجویز دیدی, سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا، جس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بھی شریک ہوئے۔ انہوں نے اراکین کو بتایا کہ زیادہ آمدن والوں پر زیادہ ٹیکس عائد کیا جائے گا نان فائلرز کی اختراع سمجھ نہیں آتی، ہم نے نان فائلرز کی ٹرم کو ختم کرنا ہے این ٹی این نمبر کے بغیر آپ لندن پیرس اور...
پاکستان میں ٹویوٹا گاڑیاں تیار کرنے والی انڈس موٹرزکمپنی نے گاڑیوں کے مختلف ماڈلز کو یورپی ممالک میں برآمد کرنے کا اعلان کردیا۔ ٹویوٹا پاکستان کے سی ای او علی اصغر جمالی نے ایک میڈیا بریفنگ کے دوران اس بارے میں تفصیلات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ کمپنی اپنے مشہور ماڈلز کے 50 یونٹس برآمد کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کے تحت ڈنمارک، سویڈن اور ناروے کو ٹویوٹا فارچیونر،ریوو اور کرولا کراس کاریں برآمد کی جائیں گی، جس سے 15 لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوگا۔ علی اصغر جمالی نے مزید بتایا کہ گاڑیوں...
ٹویوٹا، سوزوکی اور ہنڈا ودیگر کار تیار کرنے والی کمپنیوں کی طرف سے پرفارمنس سیفٹی ٹیسٹ کا جعلی ڈیٹاتیار کرنے کے حوالے سے سکینڈل کے باعث جاپانی آٹو انڈسٹری کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ بین الاقوامی خبررساں ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق گاڑیوں کے سیفٹی ٹیسٹ سے جڑے ہوئے اس سکینڈل کا معاملہ اتنا سنگین ہو چکا ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی ٹویوٹا کے سربراہ کو سرعام اپنا سر جھکا کر دنیا سے معافی مانگنی پڑی ہے۔ ٹویوٹا، سوزوکی اور ہنڈا ودیگر جاپانی آٹو کمپنیوں پر الزام ہے کہ...

Back
Top