کاروبار

وفاقی ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان(ایف پی سی سی) نے بجٹ پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ صنعتوں کی حالت دیکھتے ہوئے بجٹ اہداف بہت زیادہ ہیں۔ تفصیلات کےمطابق ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، رئیل اسٹیٹ پر 15 فیصد ٹیکس سے یہ سیکٹر مکمل طور پر بیٹھ جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقائی ممالک کی فیکٹریوں کو 9 سینٹس جبکہ ہمیں 17 سینٹس کی بجلی ملتی ہے، ڈیڑھ فیصد شرح سود کم ہونے سے کچھ نہیں ہوگا۔ اس موقع پر ایف پی...
آئندہ مالی سال 2024-25ء کا وفاقی حکومت کا بجٹ پیش کر دیا گیا ہے جس میں مہنگائی کی چکی میں پستے ہوئے تنخواہ دار طبقے کے لیے مزید مشکلات کا سامان پیدا کر دیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کی طرف سے ٹیکس اہداف کو پورا کرنے کے لیے بجٹ میں تمام بوجھ تنخواہ دار طبقے پر منتقل کر دیا گیا ہے جس سے تنخواہ دار طبقے کیلئے مزید مشکلات پیدا ہوں گی۔ بجٹ میں سرکاری ملازمین کو تنخواہیں بڑھانے کی خوشخبری دے دی گئی ہے تاہم نجی شعبہ میں کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی کوئی گارنٹی نہیں ہے۔ بجٹ میں...
داسو ڈیم کیلئے عالمی بینک نے ایک ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی, پاکستان کے لیے عالمی بینک کی جانب سے یہ تیسرابڑا قرض ہے,عالمی بینک کے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق قرض کی رقم داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کے لیے استعمال ہو گی۔ اعلامیے میں کہا گیا منصوبہ مکمل ہونے پر 4320 سے 5400 میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی ، فنڈز داسو ہائیڈرو منصوبے کے فیز ون پر خرچ کیے جائیں گے۔ داسو ہائیڈرو منصوبہ پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گا ، منصوبے سے پاکستان میں سستی بجلی پیدا ہو سکے گی۔ دوسری جانب واپڈا ترجمان کا کہنا...
اقتصادی سروے رپورٹ آج جاری کی جائے گی، معاشی اہداف حاصل کرنے میں ناکامی وفاقی حکومت کی جانب سے اقتصادی سروے رپورٹ آج جاری کی جائے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت رواں مالی سال اہم معاشی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے مالی سال 2023-24 کا اقتصادی سروے آج جاری کیاجائے گا،ذرائع کے مطابق سروے میں اہم معاشی اہداف حاصل نا ہونے کا اعتراف کیا جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سروے کےنکات کے مطابق رواں مالی سال میں مقرر کردہ معاشی ترقی کی شرح...
وزیراعظم شہباز شریف نے بینکوں سے رقوم نکلوانے پر عائد ٹیکس میں اضافے کی تجویز مسترد کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے نان فائلرز سے 20 ارب روپے کی ٹیکس وصولی کا ایک پلان ترتیب دیا تھا، ایف بی آرحکام نے یہ اس پلان میں شامل ود ہولڈنگ ٹیکس سے متعلق آئی ایم ایف کو بھی آگاہ کردیا تھا۔ پلان میں ایف بی آر نے نان فائلرز کی جانب سے بینک اکاؤنٹ سے رقوم نکلوانے پر عائد ٹیکس کو بڑھانے کی تجویز دی اور ٹیکس کی شرح کوصفر اعشاریہ 6 فیصد سے بڑھا کر صفر اعشاریہ 9 فیصد مقرر...
سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی متعدد درخواستوں کے باوجود موخر ادائیگیوں پر تیل کی فراہمی کی سہولت دوبارہ شروع نہیں کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ میں غیر ملکی قرضوں کی شکل میں حاصل کردہ رقوم کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں جموعی طور پر پاکستان نے دس ماہ میں 7اعشاریہ 14 ارب کے غیر ملکی قرضے حاصل کیے،اس رقم میں آئی ایم ایف سے اسٹینڈ بائی انتظام ایس بی اے پروگرام کے تحت حاصل کردہ 3 ارب ڈالر کا قرض شامل نہیں ہے، اگر اس رقم کو بھی شامل کیا جائے تو کل ادائیگی...
آئی ایم ایف کا سیلز ٹیکس چھوٹ کم کرنے کا مطالبہ، بجٹ میں کون کون سی اشیاء مہنگی ہونے کا امکان ہے؟ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے حکومت سے سیلز ٹیکس کی چھوٹ مزید کم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے جس کے بعد بجٹ میں اجناس، سولر پینل وغیرہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو آئندہ مالی سال کیلئے 12 ہزار 9سو ارب روپے ٹیکس کے اہداف مقرر کرنےسے متعلق تجاویز پیش کردی گئی ہیں، بریفنگ کے دوران ایف بی آر نے وزیراعظم کو 15 سو ارب روپےسے زائد کے نئے...
عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) اور عالمی بینک کی جانب سے پاکستانی معیشت کے حوالے سے متضاد پیش گوئیاں سامنے آگئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف او رورلڈ بینک کی جانب سے پاکستانی معیشت کے حوالے سے متضاداعدادوشمار سامنے آرہے ہیں، مہنگائی کی شرح اور شرح نمو کے حوالے سے دونوں عالمی اداروں کی جانب سے متضاد پیش گوئیاں سامنے آئی ہیں۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 24اعشاریہ 8 فیصد رہے گی جبکہ آئندہ سال مہنگائی کی شرح 12 اعشاریہ 7 فیصد تک آجائے گی۔ ورلڈ...
ملک میں چار صنعتی شعبوں سیمنٹ، کھاد ، چینی اور تمباکو پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر مکمل عملدرآمد کی ناکامی میں ایف بی آر کی جانب سے مبینہ طور پر تاخیرکیے جانے کا انکشاف ہوا۔وزیراعظم کی جانب سے سیکریٹری خزانہ کی سربراہی میں قائم کی گئی انکوائری کمیٹی میں بھی ایف بی آر کے متعلقہ افسران کو ذمہ دار قرار دیا گیا ۔ ایف بی آر کی جانب سے سیمنٹ کی فیکٹریوں میں متعدد پروڈکشن لائن کے بجائے صرف ایک پرڈکشن لائن پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نصب کرنے کی ہدایات جار ی ہوئیں جبکہ ایف بی آر نے چار وں صنعتی شعبوں...
بیرک گولڈ نے ریکوڈک پراجیکٹ میں اپنے حصص فروخت کرنے سے انکار کردیا,جس کے بعد سعودی عرب اور پاکستان نے اصولی طور پر ڈیل پر اتفاق کرلیا اور اس سودے بازی کے تحت پاکستانی حکومت اپنے 15 فیصد حصص سعودی سرمایہ کار کو بیچے گی,اس ڈیولپمنٹ کے نتیجے میں پاکستان کا ریکوڈک پراجیکٹ میں حصہ 50 فیصد سے گھٹ کر صرف 35 فیصد رہ جائے گا۔ 35فیصد میں سے بھی بلوچستان حکومت کا حصہ 25فیصد ہے جو برقرار رہے گا جبکہ وفاقی حکومت کا حصہ 25فیصد سے گھٹ کر10فیصد رہ جائے گا۔ اس پیشرفت کے ساتھ ہی پاکستان کے مجموعی حصص بھی 50...
نئے مالی سال کے دوران حکومتی قرض میں10 ہزار ارب سے زائد کے اضافے کے خدشہ ہےجس کے بعد حکومتی قرض 87ہزار ارب سے تجاوز کرجائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) کے درمیان نئے قرضوں کے فریم ورک کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں، ذرائع نے نئے مالی سال 2024-25 میں حکومتی قرضوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ آئی ایم ایف نے بھی نئے مالی سال کے بجٹ میں قرضوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے مالی سال میں حکومتی قرضوں میں 10ہزار 433 ارب روپے کا...
موبائل فونز اورٹیلی کام مصنوعات کی درآمدات مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ پر 438 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے مطابق جولائی 2023 سے لے کر اپریل 2024 تک کی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات پر 57.13 ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 438 فیصد زیادہ ہے۔دوسری جانب ملک سے چاول کی برآمدات میں دس ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر 76.23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے اپریل 2024 تک کی مدت میں چاول کی برآمدات سے...
سالانہ ٹیکس جمع کرنے کا ہدف 112 کھرب سے 115 کھرب روپے کے درمیان فکس کرنے کے امکان پر غور کیا جارہا ہے۔آئی ایم ایف نے ٹیکس کو ہم آہنگ کرنے کےلیے آسٹریلیا یا بھارت کا ٹیکس ماڈل نافذ کرنے کے دو ماڈل تجویز کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی اوورہالنگ کی جائے۔ آئی ایم ایف پٹرول اور ڈیزل پر 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس لگانے جبکہ مرکز اس سے جمع ہونے والی آمدن کو صوبوں سے بچانے کیلیے لیوی لگانے کا خواہاں ہے۔سیلز ٹیکس بہت سی سنگین نقائص کا شکار ہے اور اس میں ساختیاتی نااہلیاں ہیں، ٹیکس کو وفاقی اور صوبائی...
حکومت نے بینکوں سے رقوم نکلوانے پر عائد ٹیکس میں اضافے پر مشاورت شروع کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت اور آئی ایم ایف ٹیم کے حالیہ مذاکرات کے دوران بینک سے رقم نکالے جانے پر عائد ٹیکس میں اضافے کی تجویز پر غور کیا گیا ہے اور ٹیکس کی شرح صفر اعشاریہ 9 فیصد مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نان فائلرز کی جانب سے کھولے گئے اکاؤنٹس سے 50 ہزار سے زائدرقوم نکلوانے پر اس وقت صفر اعشاریہ 6 فیصد ٹیکس عائد ہے، تاہم اب امکان ہے کہ ایف بی آر نان فائلرز کے کیش نکلوانے پر ٹیکس کی شرح بڑھا...
آئی ایم ایف نے 4 سالوں میں پاکستان میں مہنگائی میں مسلسل کمی اور سرکاری ذخائر 20ارب سے زائد کی پیشگوئی کر دی ,آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق مالی سال 2028تک مہنگائی شرح 6.5فیصد تک گر جائے گی ،مالی سال 2027میں بھی مہنگائی کی شرح 6.5فیصد تک رہے گی جبکہ مالی سال 2026میں مہنگائی کی شرح 7.6فیصد رہے گی۔ رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 12.7فیصد رہے گی، آئندہ 4سالوں میں جی ڈی پی گروتھ میں بھی مسلسل اضافے کی پیش گوئی کی گئی جس کے مطابق 2028تک پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ 5فیصد...
فائلرز بن جائیں نہیں تو سم بند کردی جائے گی,ایف بی آر کی نان فائلر کے خلاف مہم جاری ہے,ٹیلی کام آپریٹرز نے ساڑھے تین ہزار سے زائد نان فائلرز کی سمز بلاک کر دیں اور 5 پانچ ہزار کے قریب نان فائلرز کو وارننگ دے دی,فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیلی کام کمپنیوں سے بلاک کیے جانے والی سمز کی تفصیلات بھی طلب کرلیں, جبکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پانچ ہزار نان فائلر کا دوسرا بیچ ٹیلی کام کمپنیوں کو بھجوا دیا ہے اور تیسرا بیچ آج بھجوا دیا جائے گا۔ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے بلاک کی جانے والی سموں کی تصدیق کے...
پاکستان کا 3 سال بیرونی مالیاتی خلاء 9.1 ارب ڈالر، قرض ادائیگی کی صلاحیت غیریقینی، آئی ایم ایف رپورٹ آئی ایم ایف کے پاکستان سے ڈو مور کے مطالبے تو برقرار ہیں ہی ایسے میں اگلے تین سالوں میں پاکستان کا بیرونی فنانسنگ فرق 9.1 ارب ڈالرز، پاکستان نے کلائمیٹ فنانس کے ذریعے ای یف ایف کے تحت 6 تا 8 ارب ڈالرز بیل آؤٹ حاصل کرنے کے لیے بات چیت کا آغاز کردیا، دوسری جانب آئی ایم ایف نے پاکستان کی قرضوں کی ادائیگی کی صلاحیت کو انتہائی غیر مستحکم قرار دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق اگلے تین سالوں کے دوران...
عالمی مالیاتی ادارے کے تمام حکومتی کمپنیوں کی فوری نجکاری کے مطالبے پر نجکاری کمیشن نے 5 سالہ پروگرام ترتیب دے دیا، جسے آج منظوری کیلیے کابینہ کی نجکاری کمیٹی کو پیش کیا جائے گا,کمیٹی نجکاری کیلیے پہلے اورآئندہ تین سال کے اہداف کا تعین کرے گی۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے نئے پروگرام کیلیے تمام سرکاری کمپنیوں کی نجکاری کے روڈ میپ کا مطالبہ کیا تھا، نجکاری کمیشن نے نقصان والی سرکاری کمرشل کمپنیز کی پہلے نجکاری کی سفارش کی ہے، اس وقت سرکاری شعبے میں87 کمرشل کمپنیاں کام کر رہی ہیں، وفاقی...
سعودی کمپنی ریکوڈک منصوبے میں10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرے گی, ریکوڈک میں سونےاورتانبےکی کان کنی میں سرمایہ کاری کیلئےسعودی کمپنی کےحکام پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سعودی کمپنی منارہ منرلزکےحکام اسلام آبادپہنچنےوالےسعودی کاروباری افرادکےوفدمیں شامل ہیں۔قائم مقام سی ای او منارہ کےمطابق ریکوڈک میں شیئرحاصل کرنےکیلئےمذاکرات کررہےہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ ریکوڈک منصوبہ بلوچستان اور علاقے کی ترقی کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔ گزشتہ ماہ وزیراعظم سے بیرک گولڈ کمپنی کے وفد نے سی...
وفاقی حکومت نے گریڈ 17 سے 22 تک کے سرکاری ملازمین کی مراعات میں کمی کی منظوری دی ہے۔ ذرائع کے مطابق کسٹمز ملازمین کو دی جانے والی سبسڈی ختم کر دی گئی۔ کسٹمز ملازمین کو دیا جانے والا ہاؤس رینٹ بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،میڈیکل الاؤنس بھی ختم کیا جارہا ہے، کسٹمز ملازمین کو کامن پول فنڈ سے مراعات دی جا رہی تھیں۔ ایف بی آر نے کامن پول فنڈ سے سبسڈی اور مراعات ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔ دوسری جانب آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10سے 12فیصد تک اضافہ متوقع ہے ‘گریڈایک تا 15کے...

Back
Top