آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے پاکستانی معیشت سے متعلق متضاد دعوے

imfah1i1h11212.jpg


عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) اور عالمی بینک کی جانب سے پاکستانی معیشت کے حوالے سے متضاد پیش گوئیاں سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف او رورلڈ بینک کی جانب سے پاکستانی معیشت کے حوالے سے متضاداعدادوشمار سامنے آرہے ہیں، مہنگائی کی شرح اور شرح نمو کے حوالے سے دونوں عالمی اداروں کی جانب سے متضاد پیش گوئیاں سامنے آئی ہیں۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 24اعشاریہ 8 فیصد رہے گی جبکہ آئندہ سال مہنگائی کی شرح 12 اعشاریہ 7 فیصد تک آجائے گی۔

ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ رواں سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 26 فیصد رہنے کی توقع ہےجبکہ آئندہ سال مہنگائی کی شرح 15 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں رواں سال معاشی شرح نمو 2 فیصد رہنے کی توقع ہے جبک آئندہ سال معاشی شرح نمو 3اعشاریہ 5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 1اعشاریہ 8 فیصد رہے گی جبکہ آئندہ برس یہ شرح 2اعشاریہ 3 فیصد رہنے کی توقع ہے۔
 

Back
Top