ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ملکی ٹیکسٹائل برآمدات میں ریکارڈ ترین اضافہ

sifah1i1h2.jpg


خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی سہولت کاری اور حکومتی معاشی پالیسیوں کے باعث پاکستانی ٹیکسٹائل کی برآمدات 26 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی,پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق اگست 2024 میں ٹیکسٹائل کی برآمدات 13 فیصد اضافے کے ساتھ ایک ارب 64 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں, جبکہ اگست 2023 میں یہ ایک ارب 46 کروڑ ڈالر تھیں۔

بنگلہ دیش میں سیاسی عدم استحکام اور بین الاقوامی پابندیوں سے چین کی مصنوعات کی طلب میں کمی پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات کے فروغ کا باعث بنی,تجزیہ کار نے برآمدات میں اضافے پر کہا بنگلہ دیش میں بڑھتی ہوئی لاگت اور سیاسی عدم استحکام کے ساتھ ساتھ چین پر پابندیوں نے عالمی کپڑے کے درآمد کنندگان کو پاکستان، بھارت اور ویتنام جیسی متبادل مارکیٹوں کی جانب مائل کیا ہے۔

انہوں نے کہا اس صورتحال کے باعث اگست 2024 میں نٹ وئیر اور بیڈ ویئر کی برآمدات میں 15 فیصد اضافے کے ساتھ پاکستان کی ریڈی میڈ ملبوسات کی برآمدات میں 28 فیصد سال بہ سال اضافہ سامنے آیا,پاکستان کی لسٹڈ ٹیکسٹائل کمپنی انٹرلوپ لمیٹڈ اس صورتحال سے خاص طور پر ریڈی میڈ ملبوسات کی برآمدات میں مزید بہتری کی توقع کر رہی ہے, جس سے کمپنی کے مارجن میں اضافے کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت بھی مضبوط ہوگی۔

وفاقی وزیر کامرس جام کمال کہتے ہیں ٹیکسٹائل اور لیدر مصنوعات پاکستان کی قومی برآمدات کا ساٹھ فیصد حصہ ہیں,کراچی میں پانچویں بین الاقوامی نمائش کی افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر نے کہا تھا ٹیکسٹائل اور چمڑے کی صنعتوں میں پاکستان کا عالمی سطح پر اہم کردار ہے, پاکستانی برآمد کنندگان ماحول دوست اور شفافیت کے عالمی معیار پر پورا اتر رہے ہیں,چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتیں عالمی معیار کے مطابق خود کو ڈھال رہی ہیں۔
 

Back
Top