عالمی

بنگلہ دیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کے واجد کے گرد تحقیقات کا گھیرا تنگ کردیا گیا,حسینہ واجد کے بھارت فرار ہونے اور ملک میں ان کے وفاداروں کو عہدوں سے ہٹانے سمیت میڈیا اور معاشی اصلاحات پر تیزی سے کام جاری ہے,شیخ حسینہ کا ہی قائم کردہ جنگی جرائم کا خصوصی ٹربیونل نے ان کے خلاف طلبہ تحریک کے دوران ’اجتماعی قتل‘ کے مقدمات کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔ اے ایف پی‘ کے مطابق جنگی جرائم ٹربیونل کے تفتیشی سیل کے ڈپٹی ڈائریکٹر عطاالرحمٰن نے بتایا کہ یہ مقدمات ’اجتماعی قتل‘ سے متعلق ہیں اور ہم جرائم کے...
بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے معزول ہو کر بھارت فرار ہونے کے بعد بعد احتجاج کرنے والے مظاہرین نے وزیراعظم ہائوس میں دھاوا بول دیا تھا اور وہاں پر موجود سارا سامان لوٹ کر لے گئے تھے۔ بین الاقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ واجد کی اپنے عہدے سے معزولی کے بعد قائم ہونے والی عبوری حکومت میں شامل طلباء رہنمائوں نے شہریوں نے وزیراعظم ہائوس سے لوٹا ہوا سامان واپس کرنے کی اپیل کی تھی۔ بنگلہ دیشی طلباء رہنمائوں کی اپیل پر شہریوں نے وزیراعظم ہائوس سے لوٹی...
سعودی عرب میں سعودی کابینہ کی طرف سے انسداد بدعنوانی اتھارٹی کا نیا نظام منظور ہونے کے بعد اپنی نوعیت کا پہلا بڑا کیس سامنے آیا ہے۔ عرب ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق انسداد بدعنوانی کے لیے قائم کی گئی اتھارٹی "نزاہہ" کی طرف سے سعودی عرب میں رشوت ستانی کے الزام میں سعد بن ابراہیم الیوسف نامی شہری کو گرفتار کیا گیا ہے جو ایک کاروباری شخص سے رشوت کی پہلی قسط کے طور پر 3 کروڑ ریال کا چیک وصول کر رہا تھا۔ عرب ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق سعد بن ابراہیم الیوسف سعودی عرب کے قومی سلامتی کے ایک...
بنگلہ دیش میں نوکریوں میں کوٹے کے مسئلے پر طلباء کے احتجاج اور 300 سے زیادہ شہریوں کی ہلاکت کے بعد سابق وزیراعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ واجد استعفیٰ دے کر ملک سے فرار ہو کر بھارت چلی گئی تھی جس کے بعد نوبیل امن انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس عبوری حکومت کے سربراہ بنے تھے۔ شیخ حسینہ واجد اور ان کے دوراقتدار میں اہم عہدوں پر رہنے والی شخصیات پر مظاہروں میں شہریوں کے ہلاکتوں وتشدد سے متعلق مقدمات درج ہونے کا سلسلہ اب تک جاری ہے۔ شہریوں کی ہلاکت کے معاملہ پر بنگلہ دیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ...
بھارت میں خواتین غیر محفوظ اور عزت سے محروم ہیں, جہاں عورت کو پیر کی جوتی سمجھا جارہاہے, ریاست راجستھان میں شوہر نے اپنی بیوی کو موٹرسائیکل کے پیچھے باندھ کر پتھریلی سڑک پر گھسیٹا, بھارت میں وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں شوہر کے اپنی بیوی پر بہیمانہ تشدد نے دل دہلا کر رکھ دیے۔ ریاست راجستھان کے ضلع ناگور میں جہاں ایک سنسان اور پتھریلی سڑک پر موٹر سائیکل سوار شخص کو پیچھے ایک خاتون کو باندھے، بیدردی سے گھسیٹتے ہوئے دیکھا گیا,اس اذیت ناک لمحوں کو کسی راہ گیر نے اپنے موبائل سے فلم بند کرکے...
ایران نے کہا ہے کہ اسرائیل پر حملے کو اسی صورت میں موخر کرسکتےہیں کہ غزہ میں جنگ بندی کی جائے۔ تفصیلات کے مطابق ایران نے اپنی سرزمین پر حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کے بدلے کو غزہ میں جنگ بندی سے مشروط کردیا ہے ایرانی حکام نے کہا ہے کہ اگر غزہ میں جنگ بندی سے متعلق مذاکرات ناکام ہوئے یا اسرائیل ان مذاکرات سے پیچھے ہٹنے لگا تو اسرائیل پر براہ راست حملہ کیا جائے گا۔ غزہ جنگ بندی کے مذاکرات کھٹائی میں پڑگئے ہیں، حماس کی جانب سے دوحہ مذاکرات میں شرکت نا کرنے کے اعلان کے بعد کہا جارہا...
شیخ حسینہ کی معزولی اور عبوری حکومت کے بعد بنگلہ دیش میں معمولات زندگی بحال ہوگئے, جس کے بعد اشیائے ضروریہ بھی سستی ہوگئیں, قیمتوں میں کمی کی بنیادی وجہ پولیس اور حکومتی پارٹی کے رہنماؤں کی بھتہ خوری رک گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مدھو باغ میں مائیک کے ذریعے اعلان کیے گئےکہ اب سے کوئی بھی سبسکرپشن (رشوت) ادا نہیں کرے گا اور اگر کوئی بی این پی کے رہنما کا نام لے کر چندہ کا دعویٰ کرے تو اسے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کر دیا جائے۔ ملک کے تاجروں کا کہنا ہے کہ مصنوعات کو مارکیٹ تک...
بنگلہ دیش میں طلبہ تحریک کامیابی سے جاری ہے, طلبہ کے الٹی میٹم کے بعد سپریم کورٹ کی اپیلٹ ڈویژن کے مزید 5 ججز نے استعفے دے دیا,بنگلہ دیشی میڈیا رپورٹ کے مطابق پانچوں ججز نے استعفے وزارت قانون کے توسط سے صدر شہاب الدین کو بھجوا دیئے ، مستعفی ہونے والے پانچ ججز بنگلہ دیشی طلبہ کے الٹی میٹم کے بعد مفرور سابق وزیراعظم کے حامی سمجھے جاتے ہیں۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مستعفی ہونے والوں میں جسٹس عنایت الرحیم، جسٹس ابوظفر صدیقی، جسٹس محمد جہانگیر حسین، جسٹس شاہی نور اسلام اور جسٹس کاشفہ حسین...
بنگلا دیش میں طلبہ کے احتجاج کے دوران مشتعل افراد کے ہاتھوں نامور اداکار شانتو خان اور ان کے والد و پروڈکشن ہاؤس کے مالک، پروڈیوسر و ہدایتکار سلیم خان بھی نشانہ بنے اور مظاہرین کے تشدد کے باعث دونوں باپ بیٹے جان کی بازی ہار گئے اداکار شانتو خان اور ان کے والد کو چاند پور کے علاقے میں تشد کا نشانہ بنایا گیا تھا,بنگلا دیشی سنیما سے تعلق رکھنے والی کئی معروف شخصیات نے واقعے پر اظہار افسوس کیا پروڈیوسر و ہدایتکار سیلم خان بنگلا دیش کے پہلے صدر مجیب الرحمٰن کی زندگی پر بننے والی فلم کے...
بنگلہ دیش: عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس ڈھاکا پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر خطاب کے دوران آبدیدہ ہوگئے بنگلہ دیش میں جمہوری حکومت کے اختتام کے بعد عبوری حکومت کے سربراہ مقرر ہونے والے نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس ڈھاکا پہنچ گئے ہیں، ایئر پورٹ پر عوام اور میڈیا سے خطاب کے دوران ڈاکٹر محمد یونس آبدیدہ ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں انقلابی تبدیلی کے بعدبنگلہ دیشی فوج نے ملک میں عبوری حکومت قائم کرنے کا اعلان کیا تھا جس کےسربراہ کے طور پر ڈاکٹر محمد یونس کا نام سامنے لایا گیا ہے۔...
بنگلادیش کی سابق وزیراعظم مستعفی ہونے کے بعد بھارت میں قیام پذیر ہیں, وہ برطانیہ میں سیاسی پناہ لینے کی خواہشمند ہیں لیکن قریبی عزیزہ برطانوی کابینہ کی رکن ہونے کےباوجود حسینہ واجد کو برطانیہ میں پناہ نہ ملی,بھارتی میڈیا کے مطابق شیخ حسینہ برطانیہ میں سیاسی پناہ چاہتی ہیں اور ایسا ہونے تک وہ بھارت میں ہی قیام کریں گی۔ جبکہ خبر ہے کہ امریکا نے سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم کا ویزا منسوخ کردیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق شیخ حسینہ واجد نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست دی ہے لیکن برطانوی حکومت کی جانب...
امریکا کے صدارتی انتخابات نومبر میں ہوں گے, ری پبلکن کے ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹس کے ڈونلڈ ٹرمپ مدمقابل ہیں, قاتلانہ حملے کے بعد بظاہر ٹرمپ کی جیت کے زیادہ امکانات ہیں لیکن امریکا کے صدارتی الیکشن کی انتخابی مہم کا ڈرامائی موڑ سامنے آگیا، ایک اہم سروے میں کملا ہیرس کے جیت کے امکان روشن ہونے کا دعویٰ کردیا گیا,اس سے قبل عام تاثر تھا کہ ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ ڈیموکریٹ حریف کو باآسانی شکست دیدیں گے,این پی آر، پی بی ایس اور ماریسٹ کے مشترکا سروے کے مطابق ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کو...
بنگلہ دیش میں فسادات کے دوران عوام کی جانب سے لوٹی گئیں سرکاری چیزیں واپس کردی گئی ہیں، اشیاء فوج کے حوالے کیے جانے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں وزیراعظم حسینہ واجد کےمستعفیٰ ہونے کے بعد طلباء اور مظاہرین نے سرکاری عمارتوں اور دفاتر پر چڑھائی کردی تھیں، اس دوران مشتعل مظاہرین نے دفاتر سے قیمتی چیزیں بھی چرالی تھیں۔ تاہم طلبہ نے اس حوالے سے ایک آپریشن کلین اپ شروع کیا جس کے تحت لوٹی گئی اشیاء کی واپسی ممکن بنائی گئی، رضاکار طلبہ اب تک تقریبا 55...
بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی بیرون ملک جائیدادوں کا انکشاف ہوا ہے,مستعفی ہونے کے بعد حسینہ واجد کی جائیدادوں کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں,سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی بیرون ملک بھی جائیدادیں ہیں جن میں سنگاپور میں شاندار گھر، چند پلاٹس اور ولاز شامل ہیں۔ بطور وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی تنخواہ 13 لاکھ ٹکا سے زائد تھی,ان کی مجموعی دولت 6 کروڑ ٹکے سے زائد ہے,6 ایکڑ زرعی زمین اور فش فارم کی مالک بھی ہیں,شیخ حسینہ کا ایک محل نما خاندانی گھر بھی ہے اور وہ ایک مہنگی گاڑی استعمال کیا کرتی...
بنگلہ دیش میں حکومت مخالف مظاہروں اور فسادات میں مشتعل مظاہرین نے بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ اور عوامی لیگ کے رکن پارلیمنٹ کے گھروں کو آگ لگادی ہے۔ بنگلہ دیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیشی وزیراعظم کے مستعفیٰ ہونے اور ملک سے فرار ہوگئی ہیں جس کے بعد بنگلہ دیش میں فسادات کی ایک نئی لہر سامنے آئی ہے،اس دوران مشتعل مظاہرین نے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کے گھروں و دفاتر کو نشانہ بنایا اور متعدد گھروں کو نظر آتش کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مشتعل مظاہرین نے32 دھان...
برطانیہ میں مسلم مخالف ہنگاموں میں تیزی آگئی ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ہنگاموں کے دوران 250 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں تین لڑکیوں کو چاقو مار کر قتل کیےجانے کا معاملہ ایک سنگین شکل اختیار کرگیا ہے، واقعہ کے بعد بیلفاسٹ اور بلیک پول میں دائیں بازو کی جماعتوں کے حامیوں نے ہنگامہ آری شروع کردی جبکہ اس دوران کچھ مشتعل مظاہرین نے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں گھسنے کی کوشش کی۔ ہنگاموں کے دوران مانچسٹر، لیورپول، ہل، برسٹل، اسٹول آن ٹرینٹ میں بھی ہنگامے...
ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیل کے خلاف برسرپیکار تنظیم حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد ایران کے بہت سے فوجی وانٹیلی جنس افسران کو حراست میں لینے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے بعد تحقیقات کے سلسلے میں بہت سے ایرانی فوجی وانٹیلی جنس افسران کو حراست میں لیا گیا ہے۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران کے اس گیسٹ ہائوس میں جہاں اسماعیل ہنیہ...
اسماعیل ہنیہ کے قتل میں 2 ایرانی ایجنٹس ملوث نکلے, برطانوی اخبار ٹیلی گراف کا دعوی اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو قتل کرنے کے لئے دو ایرایی ایجنٹس سے مدد لی, برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے دعوی کردیا, ٹیلی گراف کے مطابق موساد نے اسماعیل ہنیہ کے زیر استعمال تین کمروں دھماکا خیز مواد دو ایرانی سیکیورٹی ایجنٹس کے ذریعے نصب کراویا. برطانوی اخبار کے مطابق اسماعیل ہنیہ اسی عمارت میں اکثر قیام کرتے تھے، اصل منصوبہ یہ تھا کہ اسماعیل ہنیہ کو جہاز حادثے میں جاں بحق...
بنگلہ دیش کی حکومت نے 14 جماعتی حکومتی اتحاد کے اجلاس میں کوٹہ سسٹم کے خلاف مظاہرہ کرنے والی پارٹی جماعت اسلامی اور طلباء تنظیم اسلامی چھاترشبر پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بنگلہ دیشی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش طلباء تنظیم اسلامی چھاتروشبر اور جماعت اسلامی بنگلہ دیش کی طرف سے کوٹہ سسٹم کے خلاف کیے گئے پرتشدد احتجاجی مظاہروں کے بعد ان سیاسی جماعتوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دونوں سیاسی جماعتوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ 14 جماعتی حکومتی اتحاد کے...
پڑوسی ملک بھارت میں عوام کو ریلیف دینے کا اقدام سامنے آگیا,بھارت میں بجٹ 2024 میں نوکری پیشہ طبقہ کو ٹیکس کی مد میں بڑی چھوٹ دے دی گئی۔ اسی طرح اسٹینڈرڈ ڈیڈکشن میں اضافہ کر کے 50 ہزار سے بڑھا کر 75 ہزار کر دیا گیا,مودی کی نئی حکومت کا پہلا بجٹ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے نوکری پیشہ طبقے کو بڑی خوش خبری سنا کر پیش کر دیا۔ وزیر خزانہ کے مطابق اس کے باوجود کہ ٹیکس سلیب میں تبدیلی سے حکومت کو 37 ہزار کروڑ روپے کا نقصان ہو گا,ہم تنخواہ دار اور متوسط طبقے کے ٹیکس سلیب میں تبدیلی کے دیرینہ مطالبے...

Back
Top