بھارت میں خواتین غیر محفوظ اور عزت سے محروم ہیں, جہاں عورت کو پیر کی جوتی سمجھا جارہاہے, ریاست راجستھان میں شوہر نے اپنی بیوی کو موٹرسائیکل کے پیچھے باندھ کر پتھریلی سڑک پر گھسیٹا, بھارت میں وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں شوہر کے اپنی بیوی پر بہیمانہ تشدد نے دل دہلا کر رکھ دیے۔
ریاست راجستھان کے ضلع ناگور میں جہاں ایک سنسان اور پتھریلی سڑک پر موٹر سائیکل سوار شخص کو پیچھے ایک خاتون کو باندھے، بیدردی سے گھسیٹتے ہوئے دیکھا گیا,اس اذیت ناک لمحوں کو کسی راہ گیر نے اپنے موبائل سے فلم بند کرکے وائرل کردیا اور ٹی وی چینلز پر خبر بھی چل گئی لیکن بے خبر پولیس غفلت کی نیند سوئی رہی۔
سوشل میڈیا پر صارفین کا دباؤ بڑھا تو مودی سرکار بھی ہوش میں آئی اور پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا اور ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی,پولیس نے متاثرہ خاتون سے بات چیت کی اور ملزم کے خلاف انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کی تحقیقات کا آغاز کردیا,پولیس نے شناخت ظاہر نہیں کی اور نہ ہی میڈیا کو تفتیش سے آگاہ کیا۔
دوسری جانب مغربی بنگال میں ایک سرکاری اسپتال میں زیر تربیت ڈاکٹر کی عصمت دری اور بے دردی سے قتل کے واقعے نے ملک میں احتجاج جاری ہیں
کانگریس کی طلبہ تنظیم این ایس یو آئی نے ملزمان کو جلد از جلد سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے,مظاہرین ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جب تک وفاقی حکومت مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہائی نہیں کراتی، وہ ہڑتال ختم نہیں کریں گے۔