حسینہ واجد کے حامی سمجھے جانیوالے سپریم کورٹ کے مزید 5 جج مستعفی

tala1h1h1i2.jpg


بنگلہ دیش میں طلبہ تحریک کامیابی سے جاری ہے, طلبہ کے الٹی میٹم کے بعد سپریم کورٹ کی اپیلٹ ڈویژن کے مزید 5 ججز نے استعفے دے دیا,بنگلہ دیشی میڈیا رپورٹ کے مطابق پانچوں ججز نے استعفے وزارت قانون کے توسط سے صدر شہاب الدین کو بھجوا دیئے ، مستعفی ہونے والے پانچ ججز بنگلہ دیشی طلبہ کے الٹی میٹم کے بعد مفرور سابق وزیراعظم کے حامی سمجھے جاتے ہیں۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مستعفی ہونے والوں میں جسٹس عنایت الرحیم، جسٹس ابوظفر صدیقی، جسٹس محمد جہانگیر حسین، جسٹس شاہی نور اسلام اور جسٹس کاشفہ حسین شامل ہیں, طلبہ قائم مقام چیف جسٹس کی نامزدگی بھی مسترد کرتے ہوئے انہیں ہٹانے کا الٹی میٹم دے چکے ہیں, طلبہ نے اعلان کیا تھا کہ اگر چیف جسٹس سمیت 6 سیاسی ججز نے استعفے نہ دیئے تو ان کے گھروں میں گھس جائیں گے اور استعفیٰ دینے پر مجبور کریں گے۔

دوسری جانب طلبہ صحافیوں کے خلاف بھی سراپا احتجاج ہیں, طلبہ نے مطالبہ کیا تحریک کے دوران ان کے خلاف اشتعال پر اکسانے والے 51 صحافیوں پر نیشنل پریس کلب اور تمام میڈیا کے اداروں میں داخلے پر پابندی عائد کی جائے۔

ڈھاکا ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق ‘اینٹی ڈسکریمینیشن اسٹوڈنٹس موومنٹ’ کے بینر تلے طلبہ نے احتجاجی تحریک کے دوران طلبہ اور عوام کے خلاف اشتعال دلانے پر مذکورہ 51 صحافیوں پابندی کا مطالبہ کیا,بنگلہ دیش کے طلبہ نے کہا کہ طلبہ اب ریاستی اصلاحات میں شریک ہیں لہٰذا ان قومی دشمنوں کو پریس کلب کے نام پر مزید نقصان پہنچانے سے روکنے کے لیے ہم درخواست کرتے ہیں ان کا اخراج کیا جائے اور صحافت میں ان کی شرکت پر پابندی عائد کی جائے۔
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
وہاں بھی کچھ حرامی نسل مافیا کے پالتو کتے قاضئ نما اور عامر فاروق کی مہا حرامی نسل کے نطفہ حرام مایک فراڈئے پائے جاتے تھے
 

crankthskunk

Chief Minister (5k+ posts)
Why can't students and other give same ultimatum to Qazi and Farooq!!
These two SOBs have destroyed Pakistan and it's judicial system. They are not stopping. They have to be removed by force; there is no other way.
The same goes for the corrupt Pakistani journalists. Who are harlots more than journalists?