عالمی

جنگ زدہ علاقے سوڈان میں خواتین نے اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے فوجیوں کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنا شروع کردیئے ہیں۔ برطانوی خبررساں ادارے دی گارڈین کی رپورٹ میں سوڈان کی صورتحال کے حوالے سے دل دہلا دینے والے انکشافات سامنے آئے ہیں، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خواتین اپنے خاندان کا پیٹ پالنے کیلئے فوجیوں کی جنسی خواہشات پوری کرنے پر مجبور ہوگئی ہیں۔ سوڈان کے شہر اومدرمان سے فرار ہونےو الی دو درجن سے زائد خواتین نے صحافی کو اس صورتحال سے آگاہ کیا اور بتایا کہ میرے والدین بوڑھے اور...
عالمی عدالت انصاف کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا, عالمی عدالت انصاف نے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے خود مختار ریاست کا قیام فلسطینیوں کا حق قرار دیا,دی ہیگ میں منعقدہ اجلاس میں عالمی عدالت انصاف نے واضح کیا 1958کے بین الاقوامی معاہدے کے تحت اسرائیل مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں شہریوں کے تحفظ سمیت انہیں پانی اور غذائی امداد پہنچانے کا پابند ہے تاہم اسرائیل نے مقبوضہ علاقوں میں سنگین خلاف ورزیاں کیں۔ عالمی عدالت کے مطابق اسرائیل نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے شہریوں کو...
امریکی صدر جو بائیڈن کے دوبارہ الیکشن نہ لڑنے کا امکان مزید بڑھ گیا ہے۔ سینئر ڈیموکریٹ رہنما نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا صدر جو بائیڈن کے دوبارہ الیکشن نہ لڑنے کا امکان 99 فیصد تک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صدر جو بائیڈن انتخابات سے دستبردار ہونے سے متعلق بدھ تک فیصلہ کرلیں گے۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس اور بائیڈن کی انتخابی مہم نے دستبردار ہونے سے متعلق کوئی تصدیق نہیں کی, جو بائیڈن بضد ہیں کہ وہ دوبارہ الیکشن لڑیں گے,سابق صدر اوباما بھی بائیڈن پر واضح کرچکے کہ ان کی جیت کا امکان بہت کم ہے۔...
امریکی صدر جو بائیڈن کو سابق اسپیکر اور ان کی ساتھی نینسی پلوسی نے خبردار کیا ہے کہ سروے بتارہے ہیں کہ ٹرمپ کو شکست دینا ناممکن ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی نشریاتی ادارے( سی این این) کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اور سابق اسپیکر نینسی پلوسی کے درمیان صدارتی انتخابات کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے، اس گفتگو می ں نینسی پلوسی نے امریکی صدر جو بائیڈن کو عوامی سرویز کے نتائج سے متعلق بتاتے ہوئے خبردار کیا کہ اکثریتی سروے نتائج کے مطابق جو بائیڈن ڈونلڈ ٹرمپ کو شسکت نہیں دے...
ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی کے ہر طرف چرچے رہے اس شاندار اور مہنگی ترین شادی کا ایک ایک لمحہ خبروں کی زینت بنا رہا,جہاں شادی کے مہمانوں کے فائیو اسٹار ہوٹل میں قیام اور لگژری تحائف کے ساتھ شاہی مہمانوں جیسا سلوک کیا گیا۔ وہیں ملازمین کو چند ہزار کا تحفہ دیا گیا۔ شادی میں شرکت کے لئے آئے مہمانوں کا شکریہ ادا کرنے کے لئے امبانی فیملی نے شاہانہ انداز ہی اپنایا, بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والے اپنے 25 قریبی دوستوں کو 2 کروڑ کی مہنگی گھڑی سے نوازا ہے،...
نومبر میں امریکا میں صدارتی انتخابات ہوں گے, ایسے میں امریکی صدر جو بائیڈن کورونا وائرس کا شکار ہوگئے,جس کے بعد انہوں نے تمام سیاسی مصروفیات ترک کرتے ہوئے خود ساختہ تنہائی اختیار کرلی,وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر جوبائیڈن اسی طرح اپنے فرائض ادا کرتے رہیں گے۔ امریکی صدر جو بائیڈن اپنی دوسری مدت صدارت کے لیے لاس ویگاس میں انتخا بی مہم پر تھے جب ان کے کووڈ ٹیسٹ کے مثبت آنے کا اعلان کیا گیا، جس کے بعد وہ خطاب بھی نہیں کر سکے۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ 81 سالہ امریکی صدر جوبائیڈن کو کورونا وائرس کی...
بنگلہ دیش میں طلبہ کی احتجاجی تحریک خطرناک صورتحال اختیار کرگئی ہے، اس صورتحال میں بنگلہ دیشی یونیورسٹیز میں پڑھنے والے طلبہ کیلئے بھی خطرہ بڑھ گیا ہے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ہائی کمشنر سے سے رابطہ۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی حکومت کیجانب سے سرکاری ملازمتوں میں 1971 کی جنگ کے دوران مارے جانے والوں کی اولاد کیلئے 30 فیصد کوٹہ مختص کیےجانے کے اعلان کے خلاف بنگلہ دیش میں طلبہ سراپا احتجاج ہیں، احتجاج تحریک کے خطرناک شکل اختیار کرنے اور پرتشدد واقعات میں اب تک 7 طلبہ ہلاک ہوچکے ہیں جس...
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور اچھی خبر مل گئی، عدالت نے خفیہ دستاویزات کا کیس خارج کردیا تفصیلات کے مطابق امریکہ کی ایک عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف خفیہ دستاویزات کا کیس خارج کردیا ہے۔ امریکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ پیش رفت امریکی ریاست فلوریڈا کی عدالت میں سامنے آئی جہاں کے ایک جج نے امریکہ کے محکمہ انصاف کی جانب سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف دائر کردہ خفیہ دستاویزات کا کیس خارج کردیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق عدالت نے ماورائے قانون اسپیشل پراسیکیوٹر...
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ کرنے والے حملہ آور نے ٹرمپ پر فائرنگ سے قبل کہا کہ میں ریپبلکن اور ٹرمپ سے شدید نفرت کرتا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک انتخابی ریلی کے دوران قاتلانہ حملے کا سامنا کرنا پڑا جس میں سے ڈونلڈ ٹرمپ بال بال بچے، تاہم حملہ آور تھامس کروکس کو ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کرتے ہی ہلاک کردیا تھا۔ 20 سال تھامس کروکس نے حملے سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیوبیان جاری کیا تھا جس میں اس کا کہنا تھا کہ"میرا نام تھامس میتھیو کروکس ہے...
اننت امبانی اور رادھیکا کی شادی بھارت کی مہنگی ترین شادی قرار، 83 ارب 9 کروڑ روپے خرچہ ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے, سات ماہ سے جاری شادی کی شایان شان تقریبات نے سب کے ہوش اڑا دیئے ہیں,مکیش امبانی نے بیٹے کی شادی کو شاندار بنانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی کیا بالی ووڈ کیا ہالی ووڈ دنیا بھر کے نامود افراد کو ایک چھت تلے جمع کرلیا, اس شادی پر کتنا خرچہ آیا یہ سن کر تو ہوش نہ اڑے ایسا ممکن نہیں. کئی ماہ سے جاری شادی کی تقریبات پر 25...
امریکی صدارتی انتخاب سے قبل صدر جوبائیڈن کو بڑا دھچکہ مل گیا, ڈیموکریٹ کے فنڈ ریزر اور معروف اداکار جارج کلونی نے صدر بائیڈن کو صدارتی انتخابی مہم کی دوڑ سے دستبردار ہونے کا مشورہ دے ڈالا اور زور دیا کہ دوسری مدت کے لئے اپنی لڑ کھڑا ہٹ کو ختم کردیں جارج کلونی کا کہنا ہےکہ میں جو بائیڈن کو دوست سمجھتا ہوں اور ان پر یقین رکھتا ہوں لیکن جو جنگ وہ نہیں جیت سکتے وہ وقت کے خلاف جنگ ہے,جارج کلونی نے ڈیموکریٹس کو بائیڈن کی جگہ کسی اور کو امیدوار نامزد کرنے کا مشورہ دے دیا۔ اتنا ہی نہیں سابق...
ایران کے دارالحکومت تہران میں خواتین کے حجاب سے متعلق قانون کی خلاف ورزی پر ترک ایئر لائنز کا دفتر بند کردیا گیا ہے۔ ایران کے خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترک ایئر لائنز کے عملے میں شامل خواتین نے ایران میں لازمی قراد یئے گئے حجاب کو پہننے سے انکار کیا جس پر پولیس نے انہیں وارننگ جاری کی تاہم ملازمین کی جانب سے مزاحمت سامنے آنے پر دفتر کو ہی سیل کردیا ہے۔ ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی تسنیم کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پولیس نے ملازمین کے رویے کی وجہ سے دفتر سیل کیا۔ خیال رہے کہ ایران...
برطانیہ میں سیاستدانوں کے جھوٹ نا بولنے کا فیصلہ کیا گیا اور اس فیصلے کے تحت قانون بھی منظور کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی ریاست ویلز کی حکومت نے نئے انتخابات سے قبل ایک ایسا قانون متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہےجس کے تحت گمراہ کن بیانات دینے والے اراکین پارلیمان کو معطل کردیا جائے گا۔ اس حوالے سے ویلز حکومت کے قونصل جنرل مک انٹونیو نے سنیڈ(پارلیمنٹ) میں بتایا کہ اگر کسی سیاست دان پر گمراہ کن بیانات دینے کا الزام ثابت ہوا تو اس قانون کے تحت اس کی رکنیت معطل کردی جائے گی، ویلز...
برطانیہ کے عام انتخابات میں لیبر پارٹی نے چودہ سال بعد کنزرویٹو پارٹی کو سکشت دے دی,کیئر اسٹارمر وزیراعظم ہوں گے,کیئر اسٹارمر نے 2020 میں لیبر پارٹی کی قیادت سنبھالی تھی پارٹی کو 85 سال میں بدترین انتخابی شکست دیکھنا پڑی,انہوں نے پارٹی کو دوبارہ انتخابی میدان میں حریفوں کو شکست دینا مشن بنایا اور آج اپنے مقصد میں کامیاب ہوگئے۔ صرف چار سال کے بعد یعنی کنزرویٹیو پارٹی کے 14 سالہ دورِ اقتدار کے بعد اب کیئر اسٹارمر کی قیادت میں لیبر پارٹی برطانیہ میں حکمرانی کے لیے تیار ہے۔,ایگزٹ پولز سے یہ...
اسرائیل کی حمایت پر اپنی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف استعفیٰ دینے والے بائیڈن انتظامیہ کے افسران نے امریکی پالیسی پر اہم سوالات اٹھادیئے۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیل کی حمایت پر امریکی حکومت کو تنقید کا سامنا ہے اور اب یہ تنقید امریکہ کے اندر سے بھی سامنے آنا شروع ہوگئی ہے، اس معاملے پر بائیڈن انتظامیہ سے مستعفیٰ دینے والے 12 افسران نے ایک اوپن لیٹر جاری کردی غزہ کے حوالے سے امریکی پالیسی پر اہم سوالات اٹھادیے ہیں اور امریکی پالیسی کو ناکام اور تباہ کن قرار دیدیا ہے۔ مستعفیٰ افسران کا کہنا...
افغانستان میں طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دوحہ میں خاتون رپورٹر کا خواتین سے متعلق سوال نظر انداز کر دیا,دوحہ کانفرنس کے دوران طالبان وفد کے سربراہ سے افغان خاتون رپورٹر نے سوال کیا کہ کیا آپ خواتین سے خوف زدہ ہیں؟‘ذبیح اللہ مجاہد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا، انھوں نے افغانستان میں اقتدار کے قانونی جواز کا سوال بھی نظر انداز کر دیا۔ وفد میں شریک طالبان رہنما سہیل شاہین نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا اگر ہمارے پاس قانونی جواز نہ ہوتا تو افغانستان سے قبضہ کیسے ختم...
کینیا کی ’جین زی‘ بہادر,حکومت کو نئے ٹیکس عائد کرنے کے بجائے سرکاری اخراجات کم کرنے پر کیسے مجبور کردیا بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق کینیا کی جین زی حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا, جب کینیا کی پارلیمان نے ملگ گیر احتجاجی مظاہروں کے باوجود نئے ٹیکس نافذ کرنے کی منظوری دی تو احتجاج پرتشدد ہو گیا جس میں 22 افراد ہلاک ہوئے۔ اس دوران مظاہرین نے پارلیمنٹ کی عمارت پر حملہ کیا جہاں توڑ پھوڑ بھی کی گئی اور آگ بھی لگائی گئی, چند مظاہرین نے پارلیمان کے اختیار کی علامت سمجھا جانے والا عصا بھی چرا...
جنوبی امریکی ملک بولیویا میں حکومت نے فوج کو ناکام بنادیا, حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا,سیکڑوں فوجی اہلکار اپنے اعلیٰ فوجی جنرل کی سربراہی میں بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ سرکاری محل اور دیگر اہم مقامات میں گھس گئے، بولیویا کے صدر کی بروقت کارروائی اور عوامی ردعمل کے باعث فوج کو واپس نکلنا پڑا۔ بولیویا میں آرمی چیف جنرل جوآن ہوزے زونیگا کی قیادت میں بکتر بند گاڑیوں کے قافلے سرکاری محل کے اندر داخل ہوئے، جسے بولیویا کے صدر نے بغاوت کی کوشش قرار دیا، لیکن کچھ ہی گھنٹوں کے بعد...
کینیا میں آئی ایم ایف کی ایماء پر تیار کیے گئے فنانس بل کی منظوری پر عوامی احتجاج رنگ لے آیا، صدر ولیم روٹو نے فنانس بل پر سائن کرنے سے انکار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کینیا کے صدر نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے واضح طور پر یہ پیغام دیا ہے کہ انہیں یہ بل منظور نہیں ہے اور میں نے ان کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے اس بل دستخط نا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بل کو واپس لے لیا جائے گا، ہم کینیا کی نوجوان نسل سے مذاکرات کریں گے اور اخراجات میں کمی کے حوالے سے اقدامات کریں...
بھارتی ریاست اتر پردیش میں شادی ہال میدان جنگ بن گیا, وجہ باراتیوں کو لیگ پیس نہ ملنا تھا، میڈیا رپورٹس کے مطابق بریلی میں باراتیوں کو پیش کی گئی چکن بریانی میں رانیں غائب تھیں جس پر جھگڑا شروع ہوا جو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا۔ باراتیوں نے دلہن والوں کے ساتھ بریانی میں مرغی کی ران نہ ملنے کا معاملہ اٹھایا اور جب ان کا مطالبہ پورا نہ کیا گیا لوگ آپس میں گتھم گتھا ہوگئے,سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں کوئی کرسیاں اُچھال رہا ہے تو کوئی لاتیں اور گھونسے چلاتا نظر آ رہا ہے۔ دھینگا مشتی کے...

Back
Top