عالمی

بھارت میں ایک گرو نامی شخص کو غیر ملکی خواتین سے تضحیک آمیز رویہ اختیار کرنا اور ان کی "بولیاں" لگانا مہنگا پڑگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ بھارت کے شہر جے پور میں سامنے آیا جہاں ایک گرو نامی شخص نے غیر ملکی خواتین سیاحوں کے ساتھ تضحیک آمیز رویہ اپنایا ، اس واقعہ کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد مقامی پولیس نے گرو کو گرفتار کرلیا ہے۔ انسٹاگرام پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گرو کچھ غیر ملکی سیاحوں کی ویڈیو ریکارڈ کرتا ہے، ان کے ارادوں سے بے خبر خواتین معمول کے مطابق...
مہنگائی اور بے روزگاری سے پریشان عوام نے آئی ایم ایف کی مرضی کے مطابق فنانس بل کی تیاری اور منظوری پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے پارلیمنٹ کو ہی نظر آتش کردیا ہے، واقعہ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ پاکستان نہیں بلکہ کینیا میں پیش آیاجہاں غربت کی لکیر سے نیچے زندگیاں بسر کرنےو الے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے، عوام نے منگل کے روز عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ایماء پر تیار کردہ فنانس بل کی منظوری کے بعد پارلیمنٹ کی بلڈنگ پر دھاوا بول دیا اور...
سعودی عرب نے امریکا کے ساتھ اپنے 80 سالہ پیٹرو ڈالر کے معاہدے کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے, اس ملکوں کے درمیان 8 جون 1974 کو دستخط ہوئے تھے اور اسے امریکی عالمی اقتصادی اثر و رسوخ کا ایک اہم جزو سمجھا جاتا رہا ہے۔ اس معاہدے کے تحت اقتصادی تعاون اور سعودی عرب کی فوجی ضروریات کیلئے مشترکہ کمیشن قائم کیے گئے تھے۔اس وقت امریکی حکام نے امید ظاہر کی تھی کہ اس سے سعودی عرب کو زیادہ تیل پیدا کرنے اور عرب ممالک کے ساتھ اقتصادی تعلقات مضبوط کرنے کی ترغیب ملے گی. اس معاہدے کی تجدید نہ کرنے...
بھارتی انتخابات پر سب کی نظریں ہیں, لوک سبھا کے انتخابی نتائج آنے کے بعد جہاں بہت سے موضوعات زیر بحث ہیں وہیں میڈیا اور سیاسی حلقوں میں اس پر بھی گفتگو ہو رہی ہے کہ ان انتخابات میں مسلم اور دلت ووٹرز نے کیا کردار ادا کیا اور نئی لوک سبھا میں ان کی نمائندگی کی صورت حال کیا,بیش تر تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ مسلمانوں اور دلتوں نے انتخابی مقابلوں میں بی جے پی کے مخالف پلڑے میں اپنا وزن ڈالا ہے جس کی وجہ سے ملک کا انتخابی و سیاسی نقشہ تبدیل ہو گیا۔ انتخابی نتائج کے مطابق اس بار مسلمانوں کا ووٹ...
بھارت کے رکن پارلیمنٹ کی تنخواہیں زیر بحث ہیں,حالیہ دنوں لوک سبھا انتخابات کے نتائج جاری ہوئے ہیں اس کے بعد سے کئی لوگ کو یہ معلوم کرنے بے چین ہیں کہ ہمارے ملک میں ایک رکن پارلیمنٹ کو ماہانہ کتنی تنخواہ ملتی ہے؟ اور انھیں کیا کیا سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ بھارت میں حال ہی میں لوک سبھا کے انتخابات کے نتائج سامنے آئے ہیں جن میں بی جے پی نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر اکثریت حاصل کی ہے اور اب نریندر مودی تیسری مرتبہ وزیراعظم بنیں گے۔ بھارت میں ہر ماہ ایک رکن پارلیمنٹ کو 1,00,000 روپے...
حکومت سازی، اتحادیوں کا بی جے پی سے اپنی ریاستوں کو خصوصی درجہ دینے کا مطالبہ جنتا دل نے 12 اور ٹی ڈی پی نے 16 نشستیں حاسل کیں جو مرکز میں بی جے پی کی حکومت قائم کرنے کیلئے انتہائی اہم : رپورٹ نریندر مودی کی انتہاپسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے حالیہ انتخابات میں اکثریت کھونے کے بعد انہیں مرکز میں حکومت قائم کرنے کے لیے اپنے علاقائی اتحادیوں کی حمایت حاصل کرنی پڑے گی۔ بین الاقوامی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق نیشنل ڈیموکریٹک الائنس نے بی جے پی کی قیادت میں وزارت عظمیٰ...
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی نماز جنازہ آج تہران میں ادا کی جائے گی انہیں مشہد میں دفنادیا جائے گا,ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کو حادثےکا شکار ہوا یا نشانہ بنایا گیا تحقیقات جاری ہیں, ترکیہ کے ریسکیو گروپ نے اپنی ابتدائی تحقیقات میں انکشاف کیا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر میں نصب سگنلز بھیجنے والا آلہ (ٹرانسپونڈر) نصب نہیں تھا یا وہ بند تھا الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ترک وزیر ٹرانسپورٹ عبدالقادر یورالو اوغلو نے صحافیوں کو بتایا کہ حادثے کی خبر سنتے ہی ترک...
بنگلہ دیش میں برسراقتدار سیاسی جماعت عوامی لیگ سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی انوارالعظم بھارت کے شہر کولکتہ میں قتل کر دیئے گئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں برسراقتدار سیاسی جماعت عوامی لیگ سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی جو بھارت میں ایک ہفتہ پہلے لاپتہ ہو گئے تھے ان کو قتل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ انوارالعظیم ایک ہفتہ تک لاپتہ رہنے کے بعد آج بھارت کے شہر کولکتہ میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیشی رکن اسمبلی کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ...
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثے پر سوالات اٹھنے لگی,امریکی، برطانوی اور بھارتی میڈیا رپورٹس اور تجزیوں کے مطابق ایران ہیلی کاپٹر حادثہ، ذمہ دار کون؟ انگلی اٹھنا شروع، سازشی نظریات زندہ ہوگئے، آذربائیجان میں مسئلہ درپیش آگیا علاقے میں صیہونیوں اور موساد کی موجودگی ہے، تحقیقات کی جائینگی,واقعہ کی جگہ سے قیاس آرائیوں کی حوصلہ افزائی ہوئی، خلاء سے لیزر اسٹرائیک کی گئی، بعض نے واقعے کو خامنہ ای کے بیٹے کی جانشینی کی لڑائی کو مورد الزام ٹھہرایا۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے...
امریکہ کی طرف سے بنگلہ دیش کے سابق آرمی چیف جنرل عزیز احمد اور ان کے اہلخانہ کی کڑی نگرانی کے ساتھ ان پر پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے نے عالمی ذرائع ابلاغ کی توجہ حاصل کر رکھی ہے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق امریکہ کی طرف سے حال ہی میں بنگلہ دیش کے سابق آرمی چیف جنرل عزیز احمد اور ان کے خاندان کے افراد پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نے جنرل عزیز احمد اور ان کے اہل خانہ کے ملک میں داخلے پر پابندی لگانے کا اعلان کرتے ہوئے بیان میں کہا ہے کہ وہ وہ کرپشن کرنے...
عوام کے نمائندے آپس میں لڑ پڑے, بھارت میں لوک سبھا الیکشن کے دوران وائی ایس آر سی پی کے رکن اسمبلی شیوا کمار اور ووٹر میں تصادم ہوگیا, دونوں کے جھگڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی, آندھرا پردیش میں بھی لوک سبھا الیکشن کے چوتھے مرحلے کیلیے ووٹنگ جاری ہے,جہاں ایک پولنگ اسٹیشن پر سیاسی جماعت کے رہنما اور ووٹر میں ہاتھا ہائی ہوئی۔ پولیس نے شیوا کمار و دیگر کے خلاف ووٹر گوٹی مکلا سدھاکر پر تشدد کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا جس میں 341 اور 323 کی دفعات شامل ہیں۔گوٹی مکلا سدھاکر نے ایف...
بھارت نے ایران کی چابہار پورٹ چلانے کیلئے ایران کی حکومت سے 10 سال کا معاہدہ کرلیا ہے، چابہار پورٹ پاکستان کی گوادر پورٹ سے ملتی جلتی اہمیت کی حامل ہے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی"رائٹرز" کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے پاکستان کی کراچی اور گوادر کی بندرگاہوں کو بائی پاس کرنے اور ان کی اہمیت کو کم کرنے ، ایران، افغانستان اور وسطیٰ ایشیائی ممالک تک رسائی حاصل کرنے کیلئے خلیج عمان کے ساتھ ایران کے جنوب مشرقی ساحل پر چاہ بہار میں بندرگاہ تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت بھارت کے وزیر...
غریب گھرانوں کی خواتین کے بینک اکائونٹس میں سالانہ 1 لاکھ روپے جمع کروائوں گا: عوامی ریلی میں دعویٰ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلائے جانے والے ہمسایہ ملک بھارت میں عام انتخابات کا عمل جاری ہےاور ہر ملک کے سیاستدان کی طرف وہاں کے سیاستدان بھی انتخابات سے قبل عوام کی زندگیاں آسان کرنے کے وعدے کرتےنظر آتے ہیں۔ بھارت کی بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی نے ایسے میں بھارت میں غربت کی سطح سے نیچے زندگی گزارنے والے کروڑوں شہریوں کے سامنے غربت سے نکلنے کا انوکھا حل رکھ دیا ہے۔...
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی ہی مزاحیہ میم شیئر کردی ہےجس سے بھارتی سوشل میڈیا صارفین ہنسنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی آج کل لوک سبھا کے انتخابات میں مصروف ہیں، ان مصروفیات کے دوران نریندر مودی نے اپنی ہی ایک مزاحیہ میم سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیئر کی۔ یہ پوسٹ ایک اینیمیٹڈ ویڈیو کی تھی جس میں ایک صارف نے نریندر مودی کو ایک مجمع کے سامنے اسٹیج پر ڈانس کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، ویڈیو شیئر کرنے والے صارف نے اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے...
آسٹریلیا کی خاتون رکن پارلیمنٹ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں نشہ آور چیز دے کر جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کی رکن پارلیمنٹ برٹنی لوگا نے پولیس کے پاس ایک شکایت درج کروائی ہےجس میں ان کا کہنا ہے کہ انہیں نشہ آور چیز دے کر جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے خود ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے واقعہ کی تفصیلات بتائیں اور کہا کہ یہ افسوسناک واقعہ ان کے اپنے انتخابی حلقے میں پیش آیا، میڈیکل چیک اپس اور میڈیکل ٹیسٹس کے دوران جسم میں منشیات کی موجودگی...
بھارت میں سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سوشل میڈیا سربراہ کو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پروائرل ویڈیو میں ردوبدل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کانگریس پارٹی کے سوشل میڈیا سربراہ ارون ریڈی کو جمعہ کی شب ایک ویڈیو میں ردوبدل کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا، اس ویڈیو میں بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کو ایک انتخابی جلسے کے دوران غریبوں اور نچلی ذات کے ہندوؤں کیلئے بنائی گئیں مثبت پالیسیوں کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ واقعہ کے حوالے سے نئی دہلی...
نریندر مودی کے اقتدار میں مسلمان وپاکستانی دشمنی کے ساتھ ساتھ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے مظالم دنیا میں کسی سے ڈھکے چھپے نہیں تاہم اب پاکستان کے بعد ایران مخالف نفرت انگیزی بھی منظرعام پر آنا شروع ہو گئی ہے۔ عرب ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں بھارت میں پڑھائی جانے والی ایک درسی کتب کے حوالےسے نیا تنازع سامنے آیا ہے جس میں ایران کے سپریم لیڈر وبانی روح اللہ خمینی کے حوالے سے نفرت انگیز مواد شامل ہے۔ رپورٹس کے مطابق بھارت میں پڑھائی جانے والی ایک درسی کتاب میں "دنیا کے...
اسکاٹ لینڈ میں پاکستانی نژاد فرسٹ منسٹرحمزہ یوسف نے عہدہ سنبھالنے کے ایک سال بعد استعفیٰ دیدیا ہے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ کی نیشنل پارٹی کے رہنما حمزہ یوسف نے اپنی سرکاری رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اسی جگہ سے استعفے کا اعلان کررہا ہوں جہاں سے اسکائش گرینز کے ساتھ اتحاد کے خاتمے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے نزدیک یہ فیصلہ ملک اور جماعت کیلئے بہتر تھا ، تاہم اس معاہدے کو ختم کرنے سے میں گرینز پارٹی کے رہنماؤں کو پہنچنے والی تکلیف...
برطانیہ میں کم عمر لڑکیوں کو متعدد بار مختلف مواقعوں پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 24 ملزمان کو مجموعی طور پر 346 سال قید کی سزا سنا دی گئی,برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق سزا پانے والوں میں 42 سالہ خرم رازق کو 22 سال، 46 سالہ ناصر حسین کو 18 سال، 44 سالہ ظفر قیوم کو 30 سال، 47 سالہ انصار قیوم کو 20 سال، 43 سالہ محمد جبار قیوم کو 13 سال، 45 سالہ محمد عمران زادہ کو 15 سال، 37 سالہ مائیکل برکنشا کو 8 سال، 40 سالہ عمران مہربان کو 13 سال جبکہ 38 سالہ سرکوت یاسین کو 15 سال، 48 سالہ محمد...
انڈین مسالوں میں کینسر کا باعث بننے والے کیمیائی اجزا کی موجودگی پر سنگا پور اور ہانگ کانگ کے بعد بھارتی مسالے اب امریکا میں بھی شک کی نگاہ سے دیکھے جانے لگت، محکمہ فوڈ نے جانچ پڑتال کا آغاز کردیا, امریکہ کے فوڈ سیفٹی محکمہ نے ہانگ کانگ اور سنگاپور میں پابندی لگنے کے بعد ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کی مصنوعات ’پکوان مسالوں‘ سے متعلق تحقیقات شروع کردیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امریکا بھی ان مسالوں کے حوالے سے رپورٹس ملنے پر الرٹ ہوگیا اور جلد ہی کوئی سخت قدم بھی اٹھا سکتا ہے,ان مسالوں میں اتھلین...

Back
Top