سابق آرمی چیف بنگلہ دیش پر امریکہ کی طرف سے پابندیاں عائد

sabiqh1ih3.jpg


امریکہ کی طرف سے بنگلہ دیش کے سابق آرمی چیف جنرل عزیز احمد اور ان کے اہلخانہ کی کڑی نگرانی کے ساتھ ان پر پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے نے عالمی ذرائع ابلاغ کی توجہ حاصل کر رکھی ہے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق امریکہ کی طرف سے حال ہی میں بنگلہ دیش کے سابق آرمی چیف جنرل عزیز احمد اور ان کے خاندان کے افراد پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے جنرل عزیز احمد اور ان کے اہل خانہ کے ملک میں داخلے پر پابندی لگانے کا اعلان کرتے ہوئے بیان میں کہا ہے کہ وہ وہ کرپشن کرنے میں ملوث تھے جس سے بنگلہ دیش کے جمہوری اداروں کمزور ہوئے اور عوام کی عوامی اداروں پر اعتماد میں کمی ہوئی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق جنرل عزیز احمد مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث رہنے والے اپنے بھائی کو بھی احتساب سے بچانے میں مدد فراہم کرتے رہے۔ جنرل عزیز احمد نے اپنے اس بھائی کے ساتھ مل کر فوجی ٹھیکے دینے میں بے قاعدگیاں کر کے اپنے ذاتی فائدے کے لیے سرکاری عہدوں پر تعیناتیاں کرنے کے لیے رشوت وصول کی۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم بنگلہ دیش میں کرپشن کے خاتمے کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں تاکہ حکومتی خدمات شفاف اور سستی ہوں، کاروبار بہتر ہو اور منی لانڈرنگ سمیت دیگر مالیاتی جرائم کی تفتیش وسزائیں دینے کا عمل بہتر بنایا جا سکے۔ جنرل عزیز احمد 25 جون 2018ء کو بنگلہ کی فوج کے آرمی چیف تعینات ہوئے تو جو 3 سال بعد 24 جون 2021ء کو اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنرل عزیز احمد کے تین بھائی جوزف، حارث اور انیس قتل کے ایک مقدمے میں سزا بھگت رہے تھے جن میں سے طفیل احمد جوزف کی سزا ان کے آرمی چیف بننے سے پہلے ہی ختم ہو گئی تھی۔ جنرل عزیز احمد کے آرمی چیف منتخب ہونے کے بعد 28 مارچ 2019ء کو وزارت داخلہ بنگلہ دیش نے ان کے دو بھائیوں حارث اور انیس کی سزا ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
امریکہ پاکستان کے چند کرپٹ زانی شرابی حرامئ وار کریمینل جرنیلوں کی پوری پوری پشت پناہی کرکے پاکستانی عوام کے دلوں میں اپنی نفرت پیدا کرتا جا ریا ہے پاکستان کے چند جرنیل کرپٹ زانی شرابی حرامی بے غیرت کھرب پتئ بن گئے لوٹ مار سے حرام کی کمائی سے نطفہ حرامی سے اپنے جنگی جرائم سے جتنی نفرت چند نطفہ حرام گھٹیا نیچ زلیل کرپٹ جر نیلوں نے عوام کے دلوں میں کمائی ہے وہی نفرت امریکہ کے خلاف بھئ بڑھتی جارہی ہے۔ اور عوام سمجھتی ہے کہ چند نطفہ حرام کرپٹ زانئ شرابی حرامی بے غئرت جرنیلوں کی سرپرستی امریکہ کر رہا ہے اسلئے عوام کے دلوں میں امریکہ کے خلاف بھی نفرت بڑھتی جارہی ہے
امریکہ کو چند کرپٹ زانی شرابی حرامی قومی مجرموں نطفہ حراموں کا ساتھ دینے کئ بجائے پاکستان کا ساتھ دینا چاہے پاکستانی عوام کا ساتھ دینا چاہیے
 

Rizwan2009

Chief Minister (5k+ posts)
مجھے اس شخص کے چہرے سے ہی اس کی ایمانداری نظر آرہی ہے۔ وہ ایمانداری امریکہ کو ایک آنکھ نہیں بھا رہی۔
 

TMT

MPA (400+ posts)
US and it's slaves are the worst scums of the earth so looks like this army general is on the right path
 

Choudhry ji

Senator (1k+ posts)
Actually Bangladeshi Ex COAS is being punished for not licking US boots ... It is a warning for future CAOS of Bangladesh
 

Eagle-on-the-green

Minister (2k+ posts)
اس کا ایک پپ زیادہ ھے۔ ویسے امریکی بنگالیوں اور پاکستنی جھرنیلوں کے ساتھ الگ الگ سلوک کرتے ھیں۔