بنگلا دیش میں طلبہ کے احتجاج کے دوران مشتعل افراد کے ہاتھوں نامور اداکار شانتو خان اور ان کے والد و پروڈکشن ہاؤس کے مالک، پروڈیوسر و ہدایتکار سلیم خان بھی نشانہ بنے اور مظاہرین کے تشدد کے باعث دونوں باپ بیٹے جان کی بازی ہار گئے
اداکار شانتو خان اور ان کے والد کو چاند پور کے علاقے میں تشد کا نشانہ بنایا گیا تھا,بنگلا دیشی سنیما سے تعلق رکھنے والی کئی معروف شخصیات نے واقعے پر اظہار افسوس کیا
پروڈیوسر و ہدایتکار سیلم خان بنگلا دیش کے پہلے صدر مجیب الرحمٰن کی زندگی پر بننے والی فلم کے پروڈیوسر بھی تھے,بنگلہ دیش حکومت مخالف مظاہروں میں جھڑپوں کے دوران مرنے والوں کی مجموعی تعداد کم از کم 300 ہے۔
بنگلا دیش میں حسینہ واجد کے 16 سالہ اقتدار کے خاتمے کے بعد ملک میں عبوری حکومت کے قیام کیلئے نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس سربراہ بن گئے۔
ڈھاکا پہنچنے پر بنگلا دیش کے آرمی چیف وقار الزمان نے ڈھاکہ ایئر پورٹ پر ڈاکٹر محمد یونس کا خود استقبال کیا جبکہ ان کے ہمراہ بحریہ اور ایئر فورس کے افسرز بھی موجود تھے ، اسٹوڈنٹ لیڈرز بھی ایئر پورٹ پر استقبال کیلئے پہنچے جنہوں نے حسینہ واجد کے خلاف تحریک کی قیادت کی تھی ۔