بنگلہ دیش میں فسادات کے دوران عوام کی جانب سے لوٹی گئیں سرکاری چیزیں واپس کردی گئی ہیں، اشیاء فوج کے حوالے کیے جانے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں وزیراعظم حسینہ واجد کےمستعفیٰ ہونے کے بعد طلباء اور مظاہرین نے سرکاری عمارتوں اور دفاتر پر چڑھائی کردی تھیں، اس دوران مشتعل مظاہرین نے دفاتر سے قیمتی چیزیں بھی چرالی تھیں۔
تاہم طلبہ نے اس حوالے سے ایک آپریشن کلین اپ شروع کیا جس کے تحت لوٹی گئی اشیاء کی واپسی ممکن بنائی گئی، رضاکار طلبہ اب تک تقریبا 55 لاکھ روپے مالیت سے زائد کی اشیاء بازیاب کرواکے فوج کےحوالے کرچکے ہیں۔
لوگوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیراعظم ہاؤس اور پارلیمنٹ ہاؤس سے بطور یادگار چیزیں اٹھائیں تھیں۔
دوسری جانب بنگلہ دیش میں انقلابی تبدیلیوں کے بعد سرکاری اداروں میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں رونما شروع ہوگئی ہیں، بنگلہ دیش کی جانب سے پاکستان ایک تجربہ کار ہائی کمشنر محمد اقبال حسین کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان نے محمد اقبال حسین کی نامزدگی قبول کرلی ہےجس کے بعد جلد اقبال حسین پاکستان پہنچ کر اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔