اسماعیل ہنیہ کی شہادت،ایرانی فوجی افسران کی گرفتاریاں: نیویارک ٹائمز

ismailhnah11.jpg

ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیل کے خلاف برسرپیکار تنظیم حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد ایران کے بہت سے فوجی وانٹیلی جنس افسران کو حراست میں لینے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے بعد تحقیقات کے سلسلے میں بہت سے ایرانی فوجی وانٹیلی جنس افسران کو حراست میں لیا گیا ہے۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران کے اس گیسٹ ہائوس میں جہاں اسماعیل ہنیہ رہائش پذیر تھے کے ملازمین کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ اسماعیل ہنیہ کو تہران میں شہید کرنے کا واقعہ ایرانی سکیورٹی کے لیے ایک بڑا سوالیہ نشان ہے اس لیے ایرانی پاسداران انقلاب کی خصوصی انٹیلی جنس ٹیم کو اس معاملے کی تحقیقات کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسماعیل ہنیہ کو 31 جولائی 2024ء کو ایران کے دارالحکومت تہران میں اس وقت ایک حملے میں شہید کر دیا گیا جب وہ ایران کے نومنتخب صدر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف برداری کے لیے وہاں موجود تھے۔ دوسری طرف دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد نے اسماعیل ہنیہ کے زیراستعمال گیسٹ ہائوس میں ایرانی سکیورٹی ایجنٹس کی مدد سے دھماکہ خیز مواد نصب کیا۔

ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق اسماعیل ہنیہ کو اصل منصوبے کے تحت مئی 2024ء میں طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی نماز جنازہ میں شرکت کے موقع پر قتل کیا جانا تھا۔ منصوبے پر عملدرآمد کرنے میں تاخیر اس وجہ سے کی گئی کہ عمارت میں اس وقت بہت بڑا مجمع تھا اور آپریشن میں ناکام ہونے کے امکانات بہت زیادہ تھے۔
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Arab Muslims countries ko aik plate form par aktha hona chahay.Warna Israel in ko aik aik kar tabah kar dey ga..Aur apas mein larwata rehay ga..Abhi bhi waqt ha..sambhal jayain..
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Dunia mein mazi mein howi wars..haal mein jari wars ur conflicts..aur future mein honay wali wars ko samjhnay ke lia..
Ap ka ye Jan na zarori ha ke weapons industry ki market Billions mein nahi ha...Trillions mein ha..Ye log inn factories ko ka hi band nahi honay dein gein..
 
Last edited:

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
انہوں (اسرائیل )نے ہانیہ کو شہید کرنے سے پہلے پاکستانی اسٹلشمنٹ سمیت اپنے سارے دوستوں کو بھی آگاہ کردیا تھا اور اسی لئے ان جرنیلوں نے اپنے گٹھے حرام زادے چور فراڈئے منی لانڈر شہباز شریف بٹ حرامی کا دورہ ایران کینسل کروا دیا تھا