عالمی

ایران کے اسرائیل کے مقابل قائم کیے گئے خصوصی یونٹ کا انچارج موساد کا ایجنٹ تھا، احمدی نژاد ایران کے سابق صدر محمو احمدی نژاد نے کہا کہ ایران کی جانب سے اسرائیل کے مقابل قائم کیے گئے خصوصی یونٹ کا انچارج ہی موساد کا ایجنٹ تھا۔ تفصیلات کے مطابق ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی سیکرٹ سروس نے ایران میں اسرائیلی ایجنسی موساد کے ایجنٹس کا خاتمہ کرنے کیلئے ایک خصوصی یونٹ قائم کیا تھا، اب انکشاف ہوا ہے اس یونٹ کا...
15 دن پہلے لبنان میں ہونے والے پیجر دھماکوں کے کیس میں نامزد بھارتی نژاد تاجر کے بین الاقوامی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ میں پیدا ہونے والے نارویجن تاجر رنسن ہوزے کا ادارہ لبنان میں پیجر دھماکوں کے کیس میں نامزد کیا گیا تھا، وہ پچھلے ہفتے امریکہ میں ایک بزنس ٹرپ پر تھے جہاں وہ روپوش ہو گئے، جس کے بعد ان کو گرفتار کرنے کیلئے بین الاقوامی وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔ رنسن ہوزے کا ادارہ بلغاریہ میں قائم ہے جس کی وجہ...
ہر ملک اپنا دفاع مضبوط بنانے کے لیے ہتھیاروں کی دوڑ میں ایک دوسرے سے بازی لے جانے کی کوششوں میں لگا ہوا ہے ایسے میں چائنہ کی ایک ایٹمی آبدوز تیاری کے مرحلے میں ہی ڈوب گئی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چائنا ملکی دفاع کو مضبوط کرنے کے لیے اپنی بحریہ کو طاقتور بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے جس کیلئے چائنا ایک ایٹمی آبدوز تیار کر رہا تھا جو بننے کے عمل میں ہی ڈوب گئی جسے چائنہ کے لیے بڑے پیمانے پر سبکی کا باعث قرار دیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سیٹلائٹ سے واقعے کی لی گئی...
کینیڈا میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ہائوسنگ کے مسائل کی وجہ سے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اس وقت بہت سے مشکلات کا شکار ہیں تاہم ان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد بھاری ووٹوں سے ناکام ہو گئی ہے۔ بین الاقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے خلاف اپوزیشن جماعت کنزرویٹو پارٹی آف کینیڈا کی طرف سے ہائوس آف کامن میں پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد بھاری ووٹوں سے ناکام ہو گئی ہے۔ اپوزیشن جماعت کی طرف سے ہائوس آف کامن میں پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کی قرارداد کی مخالفت...
فلسطین میں قابض صیہونی فوج کی طرف سے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی علاقے میں تنظیم حزب اللہ کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کر دیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے حزب اللہ کے ہیڈکوارٹر پر طاقتور میزائلوں کے ساتھ فضائی حملے کیے اور ایئرپورٹ روڈ پر واقع مخصوص عمارت کو بھی نشانہ بنایا، اسرائیلی طیاروں نے بیروت میں البرج نامی عمارت پر 10 میزائل فائر کیے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہاگری کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی...
بھارتی جنتا پارٹی(بی جے پی) نے اداکارہ اور بی جے کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت کے کسان قوانین سے متعلق دیئے گئے متنازعہ بیان سے لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بی جے پی کے قومی ترجمان جے ویر شیر گل نے پارٹی کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت کے بیان کو غیر منطقی ااور بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ پنجاب میں وزیراعظم نریندر مودی کے اچھے کاموں کو ایسے بیانات سے نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کنگنا رناوت کے ایسے بے بنیاد الزامات سے پنجاب کے کسانوں اور سکھ برادر کے خلاف وزیراعظم...
امریکا اب قطر کے لیے ویزا فری ملک بن گیا ہے اور وہ پہلا خلیجی ملک ہے جس کے شہریوں کو کو امریکا میں داخلے لیے ویزے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ قطر یہ درجہ حاصل کرنے والا خلیج کا پہلا ملک اور مسلم دنیا کو دوسرا ملک بن گیا ہے۔ اس سے قبل مسلم دنیا میں یہ درجہ صرف ایک چھوٹے سے ملک برونائی کو حاصل تھا۔ امریکا کے ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر کے شہریوں پر امریکا میں داخلے کیلیے ویزا کی شرط ختم کردی گئی ہے۔ امریکی حکام نے بیان میں کہا کہ قطر ویزا سے استثنیٰ کی سخت شرائط...
بنگلہ دیش کے آرمی چیف نے اصلاحات اور اگلے 18 مہینے میں انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کیلئے عبوری حکومت کی ہر طرح سے حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ بین الاقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈھکا میں جنرل وقارالزمان نے انٹرویو میں کہا کہ نوبیل انعام یافتہ محمد یونس کی قیادت میں قائم عبوری حکومت کو میری مکمل حمایت حاصل ہے اور فوج کو سیاسی اثرورسوخ سے آزاد کرنے کیلئے ایک منصوبے پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔ شیخ حسینہ واجد کی معزولی سے پہلے آرمی چیف بننے والے جنرل وقار الزمان نے کہا کہ عبوری حکومت...
امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک اجلاس میں یہ جانے بغیر کہ مائیکروفون آن ہے ایسے ریمارکس دیئے جس سے دنیا میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی شہر ڈیلاویئر میں چار ملکی اتحاد"کواڈ" کا سربراہ اجلاس ہوا، اجلاس میں امریکہ، آسٹریلیا، جاپان اور بھارت کے سربراہان نے شرکت کی، اجلاس کے دوران امریکی صدر کچھ آف دی ریکارڈ گفتگو کرنا چاہ رہے تھے مگر وہ اس حقیقت سے لاعلم تھے کہ ان کا مائیکروفون کھلا ہوا ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے جاپانی وزیراعظم فومی کشیدا، آسٹریلیوی وزیراعظم انتونی...
لبنان میں پیچر اور واکی ٹاکی میں دھماکوں کے بعد قطر ایئر لائن نے سخت اقدام اٹھالیا, قطر ایئر لائن نے لبنان سے آنے والی پروازوں کے مسافروں پر واکی ٹاکی اور پیجر لانے پر پابندی عائد کردی,قطر ایئر نے لبنان سے آنے والی پروازوں میں پیجر اور واکی ٹاکی لانے پر پابندی لگادی۔ قطر ایئر لائن کے مطابق پابندی لبنان میں حالیہ دھماکوں کے باعث لگائی گئی، فیصلہ لبنان کی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن کی ہدایت پر کیا گیا بیروت کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پرواز کرنے والے مسافروں کے پیجر اور واکی ٹاکی لے جانے...
دہلی تا ممبئی ایکسپریس وے پر ایک جگہ گڑھا پڑنے کے بعد تعمیراتی کمپنی کے ملازم نے الزام چوہوں پر عائد کر دیا جس کے بعد اسے نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ بھارتی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان کے دائوسا ضلع میں واقع دہلی تا ممبئی ایکسپریس وے پر ایک جگہ گڑھا پڑ گیا جس پر تعمیراتی کمپنی کے ایک ملزم نے اسے چوہوں کی کارستانی قرار دے دیا جس پر اسے نوکری سے ہاتھ دھونے پر گئے۔ تعمیراتی کمپنی نے ملزم کو نوکری سے نکالنے کے بعد اپنے وضاحتی پیغام میں کہا کہ یہ ملازم کمپنی میں ایک...
دنیا میں ایک ایسا ملک بھی ہے تو غیر ملکیوں کو اپنا ملک چھوڑنے کیلئے ہزاروں ڈالر ادا کرنے کی پیشکش کررہا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ ملک سویڈن ہے جو غیر ملکی تارکین وطن کو اپنے آبائی ملک واپس جانے کیلئے 34 ہزار ڈالر دینےکا اعلان کررہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سویڈن نے رضاکارانہ طور پر اپنے آبائی وطن جانے والے غیر ملکی تارکین وطن کیلئے مختص کی گئی رقم کو 35 فیصد بڑھادیا ہے۔ اس سے قبل رضاکارانہ طور پر سویڈن سے اپنے آبائی ملک واپس جانے والے غیر ملکیوں کو 9800 ڈالر ادا کیے جاتے...
امریکی سیاستدان کو قتل کرنے کی مبینہ سازش کے الزام میں گرفتار پاکستانی آصف رضا مرچنٹ نے الزامات سے انکار کردیا۔46 سالہ آصف مرچنٹ نے نیویارک کی عدالت میں سماعت میں دہشت گردی کی کوشش میں ملوث ہونے کے الزامات سے انکار کرتے ہوئے اپنے بے گناہ ہونے کی درخواست دائر کردی۔ جج نے حکم دیا آصف مرچنٹ کو زیر التوا مقدمے کی سماعت تک حراست میں رکھا جائے,وفاقی استغاثہ کے مطابق ’مرچنٹ نے ایران میں کچھ وقت گزارا اور پھر اس سازش کے لیے لوگوں کو بھرتی کرنے کے مقصد سے امریکہ کا سفر کیا استغاثہ کا کہنا ہے کہ...
دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کو گزشتہ روز شراب پالیسی کیس میں 6 ماہ کی حراست کے بعد ضمانت پر رہا کیا گیا,رہائی کے بعد انھوں نے مستعفی ہوکر عوام سے دوبارہ ووٹ حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجروال کہتے ہیں عدالت سے مجھے انصاف مل گیا اور اب میں عوام کی عدالت میں جاؤں گا, میں اب اُس وقت تک وزیراعلیٰ کی کرسی پر نہیں بیٹھوں گا جب تک عوام مجھ پر دوبارہ اعتماد کا اظہار نہ کردے۔ اروند کجریوال نے اعلان کیا ہے کہ دو دن بعد وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دیکر کسی...
سعودی عرب میں ایک لیفٹیننٹ جنرل کو عوامی فنڈز میں ہیراپھیری، جعلسازی ، رشوت ستانی اور اختیارات کے غلط استعمال جیسے الزامات ثابت ہونے پر بیس سال قید اور دس لاکھ ریال جرمانے کی سزا سنادی ہے۔ عرب خبررساں ادارے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی ایک مقامی عدالت نے پبلک سیکیورٹی کے سابق ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل خالد بن قررا لحربی کوکرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر سزا سنادی ہے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ خالد بن قرار پر حکومتی ٹھیکوں کے اجراء میں اپنے اختیارات کا ناجائز...
بھارتی ریاست میں نسلی تصادم، پرتشدد مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ انٹرنیٹ سروس معطل بھارتی ریاست منی پور میں نسلی فسادات شدت اختیار کرگئے، انتظامیہ نے پرتشدد مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ کرکے انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں مختلف تنازعات کا شکار شمال مشرقی ریاست منی پور میں نسلی فسادات پھوٹ پڑے ہیں یہ ریاست ایک سال سے ہندو اکثریتی میتی اور مسیحی کوکی برادری میں وقفے وقفے سے جھڑپوں کے بعد نسلی تقسیم کا شکار ہے، چند ماہ پرسکوں گزرنے کے...
بھارت میں دن دیہاڑے ایک سڑک پر ایک خاتون کو جنسی استحصال کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور اس موقع پر اطراف میں کھڑے لوگ ویڈیوز بنانے میں مصروف نظر آرہے ہیں اور کوئی بھی خاتون کی مدد کیلئے آگے نہیں بڑھ رہا۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے شہر اجین میں پیش آیا، واقعے کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص سڑک کنارے مبینہ طور پر ایک خاتون کا جنسی استحصال کرنے میں مصروف ہے۔ اس واقعے کے دوران اردگرد موجود لوگ اس شخص کو روکنے کے بجائے...
بھارتی ریاست بہار میں انوکھا انصاف کی فراہمی کا انوکھا واقعہ پیش آیا,سرائے ضلع کی مقامی عدالت نے 34 سال قبل رشوت لینے کے الزام میں پولیس اہلکار کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا میڈیا رپورٹس کے مطابق سریش پرساد نامی حوالدار نے 1990 میں ریلوے اسٹیشن پر سبزی فروخت کرنے والی خاتون سے 20 روپے رشوت لی تھی جس کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی گئی تھی. ریلوے اسٹیشن پر تعینات اُس وقت کے افسر نے رشوت ستانی میں ملوث پولیس اہلکار کو گرفتار کیا تھا لیکن پھر حوالدار کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔...
امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن نے ٹیکس چوری کیس میں اعتراف جرم کرلیا امریکی میڈیا کے مطابق ہنٹر بائیڈن کو 17 سال قید اور 10 لاکھ ڈالر جرمانہ ہوسکتا ہے,میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر کے بیٹے کے خلاف کیس کا فیصلہ 16 دسمبر کو سنایا جائے گا۔ ہنٹر بائیڈن پر 2016 اور 2019 کے درمیان کم از کم چودہ لاکھ ڈالر ٹیکس ادا نہ کرنے کا الزام ہے جسے بعدازاں ادا کر دیا گیا تھا۔ ان کی جانب سے پراسیکیوٹر سے کسی ڈیل کے نتیجے میں فوائد حاصل کرنے کے بغیر الزامات کا اعتراف سامنے آیا ہے۔ ہنٹر بائیڈن...
متحدہ عرب امارات نے بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے خلاف احتجاج اور ہنگامہ آرائی کرنے کے الزام میں سزا یافتہ 57 بنگلہ دیشی شہریوں کو معافی دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ اعلان متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زائد النہیان کی جانب سے کیا گیا۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ بنگلہ دیش کے عبوری صدر محمد یونس کی جانب سے اماراتی ہم منصب سے رابطے کے کچھ روز بعد کیا گیا اور اعلان کیا گیا ہے کہ سزایافتہ افراد کو معافی دے کر انہیں ملک بدر کردیا جائے گا۔ خیال رہے کہ بنگلہ دیش میں...

Back
Top