دنیا میں ایک ایسا ملک بھی ہے تو غیر ملکیوں کو اپنا ملک چھوڑنے کیلئے ہزاروں ڈالر ادا کرنے کی پیشکش کررہا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ ملک سویڈن ہے جو غیر ملکی تارکین وطن کو اپنے آبائی ملک واپس جانے کیلئے 34 ہزار ڈالر دینےکا اعلان کررہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق سویڈن نے رضاکارانہ طور پر اپنے آبائی وطن جانے والے غیر ملکی تارکین وطن کیلئے مختص کی گئی رقم کو 35 فیصد بڑھادیا ہے۔
اس سے قبل رضاکارانہ طور پر سویڈن سے اپنے آبائی ملک واپس جانے والے غیر ملکیوں کو 9800 ڈالر ادا کیے جاتے ہیں جنہیں بڑھا کر اب 34ہزار ڈالر کردیا گیا ہے، تاہم اس فیصلے کا اطلاق 2026 سے ہوگا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سویڈن کو دیگر ممالک سے آنے والے تارکین وطن کو سنبھالنے میں دشواری کا سامنا ہے،
اس وقت سویڈن کی مجموعی آبادی میں سے 25 فیصد غیر ملکی ہیں، یعنی سویڈن میں ہر چوتھا شخص غیر ملکی ہے،
تاہم اس پیشکش سے سویڈن دنیا کے سامنے ایک غلط پیغام دے رہا ہے،پناہ گزینوں کو اس طرح کے مالی مراعات سے راغب نہیں کیا جاسکتا۔