بھارت میں دن دیہاڑے ایک سڑک پر ایک خاتون کو جنسی استحصال کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور اس موقع پر اطراف میں کھڑے لوگ ویڈیوز بنانے میں مصروف نظر آرہے ہیں اور کوئی بھی خاتون کی مدد کیلئے آگے نہیں بڑھ رہا۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے شہر اجین میں پیش آیا،
واقعے کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص سڑک کنارے مبینہ طور پر ایک خاتون کا جنسی استحصال کرنے میں مصروف ہے۔
اس واقعے کے دوران اردگرد موجود لوگ اس شخص کو روکنے کے بجائے ویڈیوز بنانے میں مصروف نظرآرہے ہیں، پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچ کر نا صرف ملزم کو گرفتار کیا بلکہ ویڈیو بنانے والے کو بھی حراست میں لے لیا۔
خیال رہے کہ اس شہر میں جنسی استحصال اور لوگوں کی بے حسی کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل گزشتہ سال ستمبر میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جس میں ایک 15 سالہ نیم برہنہ زخمی لڑکی گھر گھر پہنچ کر لوگوں سے مدد کی بھیج مانگ رہی تھی۔