عالمی

جنوبی امریکا کے ملک بولیویا میں ایک مسلح گروپ نے فوجی بیرکوں پر دھاوا بولتے ہوئے 200 فوجیوں کو اغوا کر لیا۔ یہ واقعہ جمعہ کے روز سینٹرل بولیویا کے شہر کوکھابامبا میں پیش آیا، جہاں حملہ آوروں نے فوجی اڈے پر قبضہ کر لیا اور وہاں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی حاصل کیا۔ بولیویا کی فوجی حکام نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مسلح گروپ نے اسلحہ کے ساتھ ساتھ 200 فوجیوں کو بھی اپنے ساتھ لے جانے میں کامیابی حاصل کی۔ فوج نے گروپ پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر اس قبضے کو ختم کرے،...
ٹیلی ویژن نشریات بند ہوگی اب صرف ریڈیو چلے گا, افغان طالبان نے نیا حکم صادر کردیا,میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان میں نیشنل ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹر جنرل قاری یوسف احمدی نے گزشتہ ہفتے ٹیلی ویژن اور ریڈیو کی شاخوں کے سربراہوں سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ طالبان رہنما ملا ہیبت اللہ اخوند زادہ نے ان پر دباؤ ڈالا ہے کہ وہ ٹیلی ویژن چینلز کی نشریات بند کردیں کیونکہ وہ جانداروں کی تصویر کشی کرتے ہیں۔ افغانستان کی طالبان حکومت نے تمام ٹی وی چینلز کو حکم دیا ہے کہ وہ صرف ریڈیائی نشریات پیش...
تیل کی مارکیٹ میں بڑی ہلچل ہونے والی ہے کیونکہ دنیا بھر میں تیل پیدا کرنے والے بڑے ملکوں امریکہ اور سعودی عرب کے لیے ایک بڑا چیلنج سامنے آنے والا ہے۔ بین الاقومی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی امریکہ کے شمالی بحر اوقیانوس کے ساحل پر واقع ایک غریب اور چھوٹے سے ملک گیانا میں دنیا کا سب سے بڑا تیل کا کنواں دریافت ہوا ہے جو آنے والے دنوں میں امریکہ اور سعودی عرب جیسے تیل پیدا کرنے والے ملکوں کیلئے چیلنج بن سکتا ہے۔ گیانا میں تیل کے سب سے بڑے کنویں کی دریافت سے اسے دنیا میں نمایاں مقام...
بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں ایک جعلی عدالت کی حقیقت سامنے آ گئی ہے، جس کے نقلی جج نے کئی فیصلے سنائے اور شہریوں کو دھوکہ دیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، پولیس نے ایک وکیل کو گرفتار کیا ہے جو کئی برسوں سے جعلی جج کے طور پر کام کر رہا تھا۔ یہ جعلی عدالت احمد آباد کے سول کورٹ کے قریب ایک طویل عرصے سے چل رہی تھی، جہاں وکیل مورس کرسچن نے متنازعہ زمینوں کے مقدمات میں کئی احکامات جاری کیے۔ جعلی عدالت کا انکشاف اس وقت ہوا جب ایک کیس احمد آباد سٹی سیشن کورٹ کے جج کے پاس پہنچا، جس...
تل ابیب: اسرائیل نے حالیہ ایرانی میزائل حملوں کے جواب میں ایک جامع اور فیصلہ کن منصوبہ تیار کر لیا ہے، جس کے تحت ایران کے اہم عہدیداروں کی رہائش گاہوں کو ہدف بنایا جائے گا۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق، اسرائیلی چینل 14 نے رپورٹ کیا ہے کہ یہ منصوبہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر ہونے والے حالیہ ڈرون حملے کے جواب میں ترتیب دیا گیا ہے۔ اس منصوبے میں ایرانی عہدیداروں کے گھروں کے علاوہ ایران کی تیل کی تنصیبات، فوجی مراکز اور سرکاری عمارتوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں...
اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کی طرف سے اسرائیل کے فوجی اڈوں ، توانائی انفراسٹرکچر ودیگر معلومات جمع کر کے ایران کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو دینے والے ایک جاسوسی نیٹ ورک کو پکڑنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی خبررساںادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی خفیہ ایجنسی شن بیت اور پولیس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی خفیہ معلومات ایرانی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو فراہم کرنے والے ایک بڑے جاسوسی نیٹ کو ورک 7 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ...
نئی دہلی: بھارتی خفیہ ادارے شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں، ایک جانب بم دھماکوں کی دھمکیاں مسلسل موصول ہو رہی ہیں، جبکہ دوسری جانب حقیقی دھماکے خوف و ہراس پھیلا رہے ہیں۔ اتوار کی صبح دہلی کے علاقے روہنی میں سی آر پی ایف اسکول میں ہونے والے بم دھماکے نے خفیہ اداروں کو حرکت میں ڈال دیا ہے۔ اس دھماکے کے بعد متعدد تفتیشی ادارے تحقیقات میں مصروف ہیں، جبکہ فارنزک ماہرین نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔ اسکول کی دیواروں پر ایک پراسرار سفید پاؤڈر پایا گیا ہے، جس کی بھی جانچ کی جا...
سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف سخت ایکشن لے لیا گیا, اقامہ اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزی پر سعودی عرب میں 22 ہزار تارکین وطن قانون کی گرفت میں آگئے,سعودی وزارتِ داخلہ نے کہا غیر قانونی طور پر ملک سے باہر جانے کی کوشش میں 53 افراد کو گرفتار کیا گیا. حکام نے غیرقانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنے پر 18 افراد کو گرفتار کیا,سعودی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکین کو کسی بھی قسم کی سہولت فراہم کرنا سنگین جرم ہے۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق غیرقانونی طورپر مملکت میں داخل...
چائنہ کے صدر شی جن پنگ کی طرف سے تائیوان کے قریب بڑے پیمانے پر فوجی مشقوں کا انعقاد کرنے کے کچھ ہی دنوں بعد عسکری قیادت کو جنگ کیلئے تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ چائنہ کے سرکاری نشریاتی ادارے چائنا سینٹرل ٹیلیویژن (سی سی ٹی وی) کے مطابق شی جن پنگ نے اپنی عسکری قیادت کو جنگی تیاریوں میں تیزی لانے کی ہدایت پیپلزلبریشن آرمی راکٹ فورس کی بریگیڈ کا دورہ کرتے ہوئے دی ہے۔ سی سی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چائنہ کے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ ہماری فوج کے پاس مضبوط و جدید جنگی صلاحیتیں ہونے کے...
مودی سرکار کی سکھوں کے خلاف سازشیں جاری ہیں, امریکی محکمہ انصاف نے سکھ فار جسٹس کے کونسل گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی ناکام سازش کے الزام میں بھارت کی خفیہ ایجنسی را کے اہلکار وکاش یادو پر فرد جرم عائد کردی,گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا وکاش یادو کو احکامات بھارت کی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے دیے تھے۔ گرپتونت سنگھ پنوں نے بولے را کے افسر یادو پر فرد جرم عائد کیا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ مودی سرکار امریکا کی خودمختاری کو چیلنج کرنے اور خالصتان نواز شخص کی زندگی اور آزادی کو خطرات سے...
بنگلہ دیشی عدالت کا سابق وزیراعظم حسینہ واجد کو گرفتار کرنے کا حکم بنگلہ دیش کی مقامی عدالت نےسابق وزیراعظم حسینہ واجد کو گرفتار کرنے کیلئے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔ بنگلادیش کی عدالت نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔ یہ حکم جمعرات کو سامنے آیا، جس کے بعد پراسیکیوٹر محمد تاج الاسلام نے اسے ایک اہم پیشرفت قرار دیا۔ حسینہ واجد، جو گزشتہ سال اگست میں طلبہ کی قیادت میں ہونے والے بڑے احتجاج کے بعد بھارت فرار ہو گئی تھیں، کے خلاف یہ کارروائی انسانی...
ایران نے یکم اکتوبر کو اسرائیل پر تقریباً 200 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا تھا جس کے بعد ایرانی پاسداران انقلاب کی طرف سے دھمکی دی گئی تھی کہ اسرائیل نے اگر جوابی کارروائی کی تو ایران مزید حملے کرے گا۔ اسرائیل نے ان حملوں کا مقابلہ کرنے کیلئے کم فاصلے تک مار کرنے والے راکٹوں کیلئے تیار کیے گئے آئرن ڈوم سسٹم سے لے کر ایروسسٹم تک تمام میزائل دفاع نظام استعمال کیے جو خلا اور فضا سے داغے بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔ دوسری طرف ایران کے اسرائیل پر حالیہ بیلسٹک میزائل حملے...
ترکش ایئر لائنز کے ایک طیارے کے پائلٹ نے دوران پرواز دم توڑ دیا، طیارے کی نیویارک ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سئٹل سے استنبول جانے والی ترکش ایئر لائنز کے 59سالہ پائلٹ ایلسیہن دوران پرواز بے ہوش ہوگئے۔ دوران پرواز ہی کیپٹن کو طبی امداد دینے کی کوشش کی گئی مگر انہیں ہوش نہیں آیا جس پر طیارے کے کو پائلٹ نے کیپٹن کی کرسی سنبھالتے ہوئے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کیلئے نیویارک ایئر پورٹ پر رابطہ کیا۔ طیارے نے جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ہنگامی...
ایک طرف پاکستان اپنے معاشی حالات بہتر کرنے کی تگ ودو میں مصروف ہے تو دوسری طرف بھارت کے تاجرو رواں برس ڈالرز میں کمائی کے حساب سے دنیا بھر کے تاجروں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ بین الاقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رواں برس ڈالرز میں کمائی کرنے کے لحاظ سے بھارت کے تاجر خوش قسمت ترین ثابت ہو رہے ہیں اور بھارت کے تاجروں کی دولت میں رواں برس ریکارڈ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ امریکی شہرت یافتہ مالیاتی جریدے فوربز کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے 100 امیر ترین تاجروں کی مجموعی دولت تاریخ میں پہلی...
پڑوسی ملک بھارت عالمی شہرت یافتہ بھارتی نژاد عالم دین ڈاکٹر ذاکر نائیک کے دورہ پاکستان پر تلملا اٹھا ہے اور اسے اپنی توہین سمجھ رہا ہے، بھارتی میڈیا نے اس معاملے پر بھی منفی پراپیگنڈہ شروع کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی نژاد عالم دین ڈاکٹر ذاکر نائیک ان دنوں دورہ پاکستان پر موجود ہیں، تاہم پڑوسی ملک بھارت کو ان کا یہ دورہ ایک آنکھ نہیں بھارہا، پاکستان میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کو خیر مقدم کیےجانے کو مودی سرکار اپنی توہین سمجھ رہی ہے جبکہ بھارتی میڈیا نے بھی اس معاملے پر اپنی روایت برقراررکھتے...
سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانس کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد دفتر خارجہ میں میرے ذاتی باتھ روم سے جاسوسی کا آلہ (آوازیں ریکارڈ کرنے کی ڈیوائس) برآمد ہوا تھا۔ برطانوی خبر رساں ادارے ٹیلیگراف کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ میں یہ انکشاف سامنے آیا، سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر الزام عائد کیا کہ ان سے ملاقات کے بعد دفتر خارجہ میں ان کے باتھ روم سے جاسوسی کا آلہ برآمد ہوا تھا۔ بورس جانسن نے نیتن یاہو پر الزام عائد...
بھارت میں نوسر بازوں نے جعلی سپریم کورٹ کا ڈھونگ رچا کر ایک بڑے کاروباری شخص سے کروڑوں روپے لوٹ لیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں ایک بڑے ٹیکسٹائل گروپ وردھان کے 82 سالہ چیئرمین ایس پی اوسوال کو نوسر بازوں نے جعلی سپریم کورٹ کا ڈھونگ رچا کر لاکھوں ڈالرز روپے ہتھیالیے ہیں۔ بھارتی پولیس کے مطابق نوسربازوں نے ایس پی اوسوال کو اپنی ہی بنائی ہوئی جعلی سپریم کورٹ کے سامنے منی لانڈرنگ کے الزامات میں طلب کرکے اور جیل بھیجنے کی دھمکی دی اور بعد میں ان سے 8لاکھ 30ہزار ڈالرز کی رقم بطور فنڈز اپنے...
بنگلہ دیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کا دوراقتدار ختم ہونے کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوریوں میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے اور معروف پاکستانی بینڈ نے 14 سال بعد بنگلہ دیش میں کسی کنسرٹ میں شرکت کی ہے۔ بنگلہ دیشی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے معروف ترین میوزک بینڈ نے 14 سالوں بعد بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں ہونے ایک کنسرٹ میں مقامی بینڈز کے ساتھ پرفارم کیا۔ رپورٹس کے مطابق ڈھاکا میں "لیجنڈز آف دی ڈیکیٹڈ" نامی کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں بنگلہ دیش کے...
افغانستان کی طالبان حکومت نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں داعش کے تربیتی کیمپ قائم ہونے کا مضحکہ خیز دعویٰ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ایک بیان میں افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ افغان سیکیورٹی فورسز نے باغی گروپ کے اہم ارکان کو گرفتار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان دہشت گردوں سے تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ افغانستان میں ہونے والے حملوں میں ملوث دہشت گردوں نے بلوچستان کے شہر مستونگ میں قائم داعش خراسان کے تربیتی...
ایران کے اسرائیل کے مقابل قائم کیے گئے خصوصی یونٹ کا انچارج موساد کا ایجنٹ تھا، احمدی نژاد ایران کے سابق صدر محمو احمدی نژاد نے کہا کہ ایران کی جانب سے اسرائیل کے مقابل قائم کیے گئے خصوصی یونٹ کا انچارج ہی موساد کا ایجنٹ تھا۔ تفصیلات کے مطابق ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی سیکرٹ سروس نے ایران میں اسرائیلی ایجنسی موساد کے ایجنٹس کا خاتمہ کرنے کیلئے ایک خصوصی یونٹ قائم کیا تھا، اب انکشاف ہوا ہے اس یونٹ کا...

Back
Top