بھارتی تاجروں کی ٹریلین ڈالر کمائی، گوتم اڈانی نے مکیش امبانی کو پچھاڑ دیا

gau11h13.jpg


ایک طرف پاکستان اپنے معاشی حالات بہتر کرنے کی تگ ودو میں مصروف ہے تو دوسری طرف بھارت کے تاجرو رواں برس ڈالرز میں کمائی کے حساب سے دنیا بھر کے تاجروں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رواں برس ڈالرز میں کمائی کرنے کے لحاظ سے بھارت کے تاجر خوش قسمت ترین ثابت ہو رہے ہیں اور بھارت کے تاجروں کی دولت میں رواں برس ریکارڈ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

امریکی شہرت یافتہ مالیاتی جریدے فوربز کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے 100 امیر ترین تاجروں کی مجموعی دولت تاریخ میں پہلی دفعہ ٹریلین ڈالر کا سنگ میل عبور کر چکی ہے۔

بھارت کے 80 فیصد سے زیادہ امیر ترین تاجروں کی کمائی میں پچھلے سال کے مقابلے میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ 2019ء کے مقابلے میں ان کی دولت میں دگنا اضافہ ہوا ہے۔

فوربز کی رپورٹ کے مطابق فہرست میں شامل بھارت کے ان 80 امیر ترین تاجروں میں سے 6 تاجروں کی دولت میں فی کس 10 ارب ڈالر یا اس سے بھی زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رواں برس کے دوران فوربز کی فہرست میں شامل بھارت کے 58 تاجروں میں سے ہر ایک نے 1 ارب ڈالر یا اس سے بھی زیادہ ڈالر کمائے۔

رواں برس کے دوران بھارت کے 100 تاجروں نے مجموعی طور پر 10 کھرل ڈالر کی کمائی میں شروع کے 5 امیر ترین تاجروں نے بطور ایک گروپ تقریباً 120 ڈالر کی کمائی کی۔ فوربز کی فہرست میں شامل 12 تاجروں نے مجموعی دولت کی آدھا حصہ کمایا، بھارت کے 100 تاجروں کی فہرست میں رواں برس معروف تاجر گوتم اڈانی نے سب سے زیادہ کمائی کی۔

رپورٹ کے مطابق گوتم اڈانی نے رواں برس کے دوران 48 بلین ڈالرز کمائی کی جس سے ان کی دولت میں 71 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ان کے مجموعی خاندانی اثاثے 116 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔

مکیش امبانی امیرترین بھارتی تاجر کی فہرست میں اول نمبر پر رہے، ان کے مجموعی اثاثوں میں 119.5 ارب ڈالر اضافہ ہوا، تاہم رواں برس ان کی کمائی 27.5 ارب ڈالر رہی، گوتم اڈانی نے رواں برس کمائی میں مکیش امبانی کو پچھاڑ دیا۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

تے فیر سانوں کی؟؟؟

دونوں ہی مودی کے خاص آدمی اور اسکے انویسٹر ہیں

Quid pro quo baba quid pro quo.