افغانستان میں نرسنگ اور مڈوائفری کے کورسز پیش کرنے والے کئی اداروں کے سینئر ملازمین نے خبردار کیا ہے کہ طالبان کے سپریم لیڈر کے غیر تحریری حکم کے بعد خواتین کو کلاسز لینے سے روکا جا سکتا ہے۔ خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق، طالبان حکومت نے صحت عامہ کی وزارت کے حکام کے ذریعے تعلیمی اداروں کے ڈائریکٹرز سے ملاقاتیں کی ہیں، جہاں انہیں بتایا گیا ہے کہ خواتین اور لڑکیاں مزید تعلیم حاصل نہیں کر سکیں گی۔
ایک عہدیدار نے تصدیق کی کہ ڈائریکٹرز سے ملاقات میں انہیں کوئی تحریری حکم نہیں دیا...