بھارتی خفیہ ایجنسی 'را' کا پاکستان میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ میں کردار ایک بار پھر عالمی سطح پر بے نقاب ہوگیا ہے۔
پاکستان میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ میں بھارت کا گھناؤنا کردار ایک بار پھر عیاں ہوگیا ہے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک تفصیلی رپورٹ میں بھارتی حکومت کی سرپرستی میں چلنے والے دہشت گردی کے نیٹ ورک کے ثبوت فراہم کیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بھارت، پاکستان میں دھماکہ خیز کارروائیوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے، جہاں بھارتی ایجنسی 'را' نے اجرتی قاتلوں اور افغانی ہتھیاروں کے...