روس میں روسی نیوکلیئر، بائیولوجیکل و کیمیکل ڈیفنس فورسز کے سربراہ جنرل ایگور کیریلوف کو قتل کردیا گیا۔
روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے تصدیق کی ہے کہ روس کی نیوکلیئر، بائیولوجیکل اور کیمیکل ڈیفنس فورسز کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایگور کیریلوف ماسکو میں ایک رہائشی عمارت کے قریب دھماکہ خیز مواد کے نتیجے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس دھماکے میں ان کا معاون بھی جان سے گیا۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق، ایگور کیریلوف کو صرف ایک روز پہلے یوکرین کی ایک عدالت نے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا مجرم قرار دیتے ہوئے غیر...