بولیویا میں مسلح گروپ کا فوجی بیرکوں پر حملہ، 200 فوجیوں کا اغوا

NKU9216gGM.jpg


جنوبی امریکا کے ملک بولیویا میں ایک مسلح گروپ نے فوجی بیرکوں پر دھاوا بولتے ہوئے 200 فوجیوں کو اغوا کر لیا۔ یہ واقعہ جمعہ کے روز سینٹرل بولیویا کے شہر کوکھابامبا میں پیش آیا، جہاں حملہ آوروں نے فوجی اڈے پر قبضہ کر لیا اور وہاں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی حاصل کیا۔

بولیویا کی فوجی حکام نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مسلح گروپ نے اسلحہ کے ساتھ ساتھ 200 فوجیوں کو بھی اپنے ساتھ لے جانے میں کامیابی حاصل کی۔ فوج نے گروپ پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر اس قبضے کو ختم کرے، بصورت دیگر یہ عمل ملک کے خلاف غداری کے زمرے میں شمار ہوگا۔

مقامی اور بین الاقوامی برادری اس واقعے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، اور اس کی سنگینی کے پیش نظر مزید اقدامات کی توقع کی جا رہی ہے۔