امریکی صدارتی الیکشن کی انتخابی مہم میں ڈرامائی موڑ،کملا کی جیت کے امکانات

kamal1h1ih21.jpg


امریکا کے صدارتی انتخابات نومبر میں ہوں گے, ری پبلکن کے ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹس کے ڈونلڈ ٹرمپ مدمقابل ہیں, قاتلانہ حملے کے بعد بظاہر ٹرمپ کی جیت کے زیادہ امکانات ہیں لیکن

امریکا کے صدارتی الیکشن کی انتخابی مہم کا ڈرامائی موڑ سامنے آگیا، ایک اہم سروے میں کملا ہیرس کے جیت کے امکان روشن ہونے کا دعویٰ کردیا گیا,اس سے قبل عام تاثر تھا کہ ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ ڈیموکریٹ حریف کو باآسانی شکست دیدیں گے,این پی آر، پی بی ایس اور ماریسٹ کے مشترکا سروے کے مطابق ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کو اس وقت اکاون فیصد جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کو اڑتالیس فیصد مقبولیت حاصل ہے۔

جو بائیڈن کی جانب سے صدارتی امیدوار کی دوڑ سے نکلنے کے بعد کملا ہیریس نے جب بطور ڈیموکریٹ امیدوار انکی جگہ لی تھی تو اس وقت کملا ہیریس کی مقبولیت موجودہ اکاون فیصد سے 4 پوائنٹس نیچے تھی,سروے کے مطابق اگر تھرڈ پارٹی کی چوائس ہو تب بھی کملا ہیریس کی مقبولیت اڑتالیس فیصد اور ٹرمپ کی مقبولیت 45 فیصد ہے اس طرح کملا ہیریس اس صورت میں بھی تین پوائنٹس کی برتری رکھتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کملا ہیریس سیاہ فام ووٹرز، کالج ڈگری کی حامل سفید فام خواتین اورخود کو انڈی پینڈینٹ قرار دینے والی خواتین میں کہیں زیادہ مقبول ہیں اور یہ مقبولیت مزید بڑھ رہی ہے۔ معیشت کے معاملے میں ٹرمپ کی مقبولیت تین پوائنٹس زیادہ ہے مگر کملا ہیریس کی پوزیشن جو بائیڈن کی پوزیشن سے کہیں بہتر ہے۔

ٹرمپ کو امیگریشن کے معاملے میں چھ پوائنٹس کی برتری حاصل ہے مگر یہاں بھی بائیڈن کے مقابلے میں کملا کی پوزیشن پندرہ پوائنٹس بہتر ہے۔

خواتین ووٹرز میں کملا کی پوزیشن ٹرمپ سے13 پوائنٹس زیادہ ہے,مرد ووٹرز میں انکی پوزیشن نو پوائنٹس کم ہے,سیاہ فام ووٹرز میں ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں کملا کی مقبولیت 23 پوائنٹس سے بڑھ کر 54 پوائنٹس تک جاچکی ہے۔

انڈی پینڈینٹس ووٹرز میں بھی کملا ہیریس کی پوزیشن ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں 9 پوائنٹس زیادہ ہوگئی, کملا ہیریس کی مقبولیت 40 فیصد سے بڑھ کر 46 فیصد تک ہےیہ مقبولیت جو بائیڈن ہی نہیں براک اوباما کو حاصل مقبولیت سے بھی زیادہ ہے,امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کملا ہیرس کی بڑھتی مقبولیت سے خائف ہو کر گزشتہ دنوں ان کی نسلی شناخت پر بھی سوال اٹھا دیا تھا، جس پر انھیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
 

Allama G

Minister (2k+ posts)
i wish Trump will win. He is anti war and anti establisment. More importantly why only Pakistan suffers !!! let them taste their own medicine.
 

Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
i wish Trump will win. He is anti war and anti establisment. More importantly why only Pakistan suffers !!! let them taste their own medicine.



تلخ ھے میری زندگی، تلخ نوا رھونگا میں