خبریں

معاشرتی مسائل

Threads
0
Messages
0
Threads
0
Messages
0
None

طنز و مزاح

Threads
0
Messages
0
Threads
0
Messages
0
None
استاد روحانی والدین کہلاتے ہیں لیکن راولپنڈی کا استاد درندہ بن گیا،مقامی عدالت نے ساتویں جماعت کی طالبہ کو بداخلاقی میں ناکامی پر قتل کرنے والے ٹیچر عادل زیب کو پھانسی کی سزا سنا دی،ٹیوشن ٹیچر نے اپنی طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی اور ناکامی کی صورت میں طالبہ کی زندگی چھین لی۔ ٹیچر عادل زیب نے بارہ فروری کو طالبہ کو بے دردی سے قتل کیا، پولیس کو جیسے ہی واقعے کا علم ہوا ٹیچر کو گرفتار کرلیا،ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے صرف چھ ماہ میں ٹرائل مکمل کرکے مجرم کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے ہرجانے کا فیصلہ سنا دیا۔ سزائے موت سے قبل عدالت مجرم کو مسلح گھر میں داخل ہونے کے جرم میں 10 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنا دی گئی تھی،قتل کا مقدمہ راولپنڈی کے رتہ امرال پولیس نے درج کیا تھا، جس کے مطابق مرجم ٹیچر طالبہ بریرہ زاہد کو ٹیوشن پڑھاتا تھا، اس دوران عادل زیب نے اپنی طالبہ کو جبری زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جسے طالبہ نے ناکام بنا دیا،عادل زیب طیش میں آکر طالبہ کو چار مرتبہ چھرا گھونپ کر قتل کیا۔ اس سے قبل راولپنڈی کی پیر ودھائی پولیس نے نابالغ بچی سے مبینہ جنسی زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں مدرسے کے پرنسپل کو گرفتار کرلیا تھا، گزشتہ سال اگست میں واقعہ پیش آیا تھا۔
ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، سیلاب متاثرین امداد کے منتطر ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں جب سب کو اختلافات بھلا کر مل کر متاثرین کے دکھ کا مداوا کرنا چاہئے ایسے میں سیاسی رہنما ایک دوسرے کے خلاف باتیں کررہے ہیں۔ معروف مبلغ اور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے پوری قوم سے سیلاب سے متاثرہ بھائیوں کی مدد کرنے کی اپیل کردی،سوشل میڈیا پر مولانا طارق جمیل نے لکھا کہ اس وقت سارے سیاسی اختلافات بھلا کر ہم پوری قوم ایک ٹیم کی طرح اس مصیبت میں اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کی مدد کریں۔ مولانا طارق جمیل نے کہا کہ میرے نبی ﷺ کا فرمان ہے کہ جو میری امت کی دنیاوی ضروریات کا خیال نہیں رکھتا وہ مجھ میں سے نہیں ہے۔ زمبابوے سے تعلق رکھنے والے مذہبی اسکالر مفتی اسماعیل مینک نے پاکستان کے لیے خصوصی دعا کی، مفتی مینک نے کہا کہ میرا دل پاکستان کے لوگوں کے ساتھ ہے کیونکہ وہ برسوں کے بدترین سیلاب کا سامنا کر رہے ہیں،دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے لیے آسانیاں فرمائیں اور انہیں ہر قسم کے نقصان سے محفوظ رکھے۔ وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ پوری قوم سیلاب زدگان کی امداد میں حصہ لےرہی ہے،پوری قوم ایک طرف اوردوسری طرف شیطانی ایجنڈا ہے، ایک پارٹی شیطانی سوچ پر عمل پیرا ہے۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ بھارت سے تجارت اوردوحا میں مشکوک میٹنگ سوالیہ نشان ہے،شیخ رشید نے ٹویٹ کیا کہ بلاول نے ایک گھنٹے میں کھربوں میں چندہ لے کردنیا کو انگشتِ بدنداں کردیا ہے، سندھ کا کوئی وزیرعوام میں جانے کی جرات نہیں کررہا۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ سیلابی تباہی پربھی کمپنی کی مشہوری کا مقابلہ جاری ہے، 25 کلومیٹر کی بھکاری حکومت نہ تخمینہ لگا سکی، نہ منصوبہ بندی کرسکی، یہ ایجنڈا مکمل ہونے پرنکال دیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکمران خواب غفلت سے باہرنہیں آئے، وزراء کی تعداد آئین اورقانون کی پابندی کی حدک و پارکر گئی ہے۔ شہبازشریف نے نوازشریف کے بیانیے کوزمین بوس کردیا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیلاب تو چلا جائے گا لیکن غریب عوام مزید تباہی اور مہنگائی کےسیلاب میں آئیں گے۔ انڈیا سے تجارت اوردوحا میں مشکوک میٹنگ سوالیہ نشان ہے۔ دوسری جانب سیلاب متاثرین کی بحالی اور امداد کے لیے وزیراعظم نے نون لیگ کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو کل اسلام آباد طلب کرلیا ہے، وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھک لگے گی۔ سیلاب متاثرین کی بحالی اور امداد کے معاملات پرغور ہوگا،شہبازشریف متاثرین کی بحالی کیلیےمشاورت کریں گے،وزیراعظم امداد کیلیے خصوصی ٹاسک بھی سونپیں گے
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سیلاب زدگان کے لیے پچیس ہزار روپے فی خاندان امداد کی فراہم کرنے کی منظوری دے دی،وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں جی ٹوئنٹی ممالک سے قرض موخر کروانے کے لیے اقدامات کرنے اورایف اے ٹی ایف ٹیم کےدورہ کیلئے انتظامات،اخراجات کی ضمن میں 70 لاکھ فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔ ای سی سی نے گندم کے اسٹرٹیجک ذخائر 10 لاکھ ٹن سے بڑھا کر 20 لاکھ ٹن کرنے کی منظوری بھی دے دی۔ این ایچ اے کو بزنس پلان کی تیاری کیلئے 30 ستمبر تک کی مہلت دی گئی ہے۔ ملک بھرمیں مون سون بارشوں اور سيلاب کى تباہ کارياں جارى ہیں،چوبيس گھنٹوں میں مزيد چھتیس افراد بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق ہوگئے،چودہ جون سے ابتک مجموعی طور پر ایک ہزار ایک سو باسٹھ افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ حاليہ بارشوں اور سيلاب سب سے زيادہ سندھ میں 405 اموات ريکارڈ ہوئى، رپورٹ کے مطابق چودہ جون سے ابتک ملک بھر میں پانچ سو چھ مرد، دو سواکتیس خواتین اور تین سو چوراسی بچے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ بارشوں اور سیلاب کے باعث ملک بھر میں تین لاکھ چوبيس ہزار تين سو چھیاسی گھر تباہ ہوئے جبکہ پانچ ہزار کلومیٹر سے زائد سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مجموعی طور پر ملک کے 72 اضلاع میں تين کروڑ تيس لاکھ چھیالیس ہزار سے زائد افراد بارشوں اور سيلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ ملک بھر میں سیلاب متاثرین کی امداد کیلیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، بری ،بحریہ اور فضائیہ کے ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے،وزیراعظم شہباز شریف سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر ہیں،سوات کےعلاقے کالام میں وزیر اعظم نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اورامدادی کاموں کا جائزہ لیا،وزیراعظم نےامدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔
سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نیشنل ڈونرز میں صرف 500ملین ڈالر کی کمٹمنٹ مایوس کن ہے، جس طرح کورونا وبا میں این سی او سی بنایا تھا اس طرز پر سیلاب سے نمٹنے کیلئے نیشنل کمیٹی بنائی جائے۔ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے قرض کے حجم میں 93 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ بھی کیا۔ اگلے چند دنوں میں رقم جاری کر دی جائے گی بنیادی چیز بورڈ کا اپرول ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف کی حکومت میں کافی suspension رہیں اور یہ 2019 کا پروگرام تھا نارمل حالات میں یہ اب تک ختم ہوجانا چاہیے تھا ہمیں 2013 میں پروگرام کیا تھا جو پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ مکمل بھی ہوا۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کسی ڈکٹیٹر کے زمانے میں بھی کوئی پروگرام مکمل نہیں ہوا واحد پروگرام تھا جو 2013 میں شروع ہوا 2016 میں ختم ہوگیا تھا۔ ابھی آٹھ ریوز ہیں ایک سال اور ایڈ کیا ہے جون اگلے سال تک اماؤنٹ بھی تقریباً 950 ملین ڈالر کے قریب پروگرام کا سائز بڑھا دیا ہے چونکہ بورڈ اپرول ہوگیا ہے ۔ اسحاق ڈار نے کہا بد قسمتی سے پاکستان میں بہت اینٹی نیشنل اپروچ کے ساتھ کچھ کوششیں ہوئیں وہاں تک پہنچی ہوئیں تھیں جہاں تک میری اطلاع ہے لیکن انہوں نے اسکو نظر انداز کیا اور پروگرام اپرو کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری جو نمائندگی وہاں کرتے ہیں اسٹیٹ بینک کے ڈاکٹر سعید احمد انہوں نے اچھی پرزنٹیشن دیں سیلاب میں جو نقصانات ہوئے ہیں اس کو پیش کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ضروری تھا جلد سے جلد پروگرام ہوجائے کیونکہ آئی ایم ایف کے پروگرام میں نہیں ہوتے تو مشکلات آتی ہیں۔ میرے حساب کے مطابق اگلے سال اکیس بائیس ملین ڈالر کی جو گلوبل کمٹمنٹ ہیں پھر اس کے ساتھ جو کرنٹ اکائونٹ ڈیفسٹ بھی تقریباً نو سے دس ملین ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے انفرااسٹرکچر تباہ ہوگیا ہے اس کے لیے اربوں روپے درکار ہیں، وزیراعظم سے درخواست کروں گا کہ نیشنل کمیٹی قائم کریں جس کا کام صرف یہ ہو کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کو کیسے ڈیل کرنا ہے لوگوں کو کیسے ریلیف دینا ہے۔
تحریک انصاف کےرہنما فواد چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کی ٹیلی تھون کے دوران ٹی وی چینلز کو فون کرکے لائیو ٹیلی کاسٹ سے روکاگیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئےفواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی ٹیلی تھون کے دوران دنیا نیوز ، ایکسپریس نیوز اور دیگر چینلز کو فون آئے کہ لائیو ٹیلی کاسٹ نہیں کرنا، دنیا نیوز کے مالکان نے ہم سے وعدہ کرکے بعد میں معذرت کی اور کہا کہ "مجبوری ہے"۔ فواد چوہدری نے کہا کہ اس ملک میں اے آروائی جیسے بڑے چینل کو بند کردیا گیا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کتنی بے بس ہے کہ انہوں نے عمران خان کی تقریر پر پابندی ہٹانے کا فیصلہ دیا ہے مگر اس فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہورہا۔ رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ملک میں بغیر کسی فساد کے انتخابات ہوجائیں ورنہ ہماری جماعت میں بھی ایسےلوگ ہیں جن کی خواہش کہ اسلام آباد بند کردیا جائے اور ملک گیر احتجاج کا دائرہ بڑھایا جائے، ہم انتخابات کیلئے آئینی طور پر پنجاب اور کے پی کی اسمبلیاں بھی توڑ سکتے ہیں۔ فواد چوہدری نے پیشکش کی کہ اگر آصف علی زرداری سندھ کی اسمبلی توڑنا نہیں چاہتے تو صرف قومی اسمبلی کے الیکشن کروالیےجائیں ، اگر ہماری پارٹی کے آدھے لوگ بھی اسمبلی میں جاتے ہیں تو ہم مین اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے اور عمران خان ہمارے پارلیمانی لیڈر ہوں گے،عمران خان کو نااہل قرار دنیا بہت بڑی غلطی ہوگی اس سے ملک میں افراتفری پھیلے گی۔
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے اہم سوالات پوچھ لیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ مفتاح اسماعیل اور حکومت یہ وضاحت کریں کہ انٹیلی جنس بیورو نے کس قانون کے تحت فون ٹیپ کیے، اس کا مطلب یہ ہے کہ پاکستان میں کوئی پرائیویسی لاء نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ جو آڈیو لیک سامنے آئی ہے اس میں مختلف ٹکٹرےجوڑے گئےہیں، 100 فیصد گفتگو ایسی نہیں ہوئی جیسی سنائی دے رہی ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے عوام کے مفاد میں یہ ہے کہ آئی ایم ایف سے ہونے والے معاہدے کو پوری طرح سامنے لایا جائے،سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد جو سرپلس کا معاملہ ہے وہ دوبارہ ہم سے طے کیا جائے، اس کے بغیر ہم آگے نہیں بڑھیں گے۔ رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ تیمور جھگڑا اور محسن نے جو پوائنٹس اٹھائے ہیں مفتاح اسماعیل ان کے جوابات دیں ، اگر جواب دیں گے تو ہم ان کا ساتھ دیں گے ، مفتاح اسماعیل صاحب کی کارکردگی کے حوالے سے بس اتنا کہوں گا کہ ن لیگ کے اپنے لوگ ان پر تنقید کررہے ہیں، اس وقت ملک میں اگر ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے کوئی بات کررہا ہے تووہ عمران خان ہیں۔
کراچی کی مقامی عدالت نے شہر قائد سے لاہور جاکر پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کے مبینہ اغوا کے کیس میں ملزمان کی عبوری ضمانت منسوخ کر دی ہے۔ آج ہونے والی سماعت میں ایڈیشنل سیشن جج کراچی شرقی نے لاہور جاکر پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کے مبینہ اغوا کے کیس میں ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت منسوخ کرتے ہوئے لڑکی کے شوہر ظہیر احمد اور اس کے بھائی شبیر احمد کو حراست میں لینے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے لڑکی کے طبی معائنے کی درخواست بھی منظور کرلی ہے۔ گزشتہ روز عدالت نے پولیس کی جانب سے پیش کردہ چالان منظور کرلیا تاہم زیادتی کی دفعہ خارج کردی تھی۔ کل ایڈیشنل سیشن جج کراچی شرقی نے استفسار کیا تھا کہ زیادتی کی دفعہ نکاح کے ہوتے ہوئے کیسے شامل کی گئی؟ یاد رہے کہ اپریل میں کراچی کے علاقے کورنگی سے لڑکی غائب ہوئی تھی، سوشل میڈیا پر خبر وائرل ہونے کے بعد اس کی تلاش شروع ہوئی۔بعد ازاں معلوم ہوا تھا کہ لڑکی نے لاہور میں ایک نوجوان سے پسند کی شادی کرلی ہے جس سے اس کا موبائل گیم کے ذریعے رابطہ ہوا تھا۔ عدالتی حکم کی روشنی میں لڑکی کو پنجاب سے بازیاب کرایا گیا اور پھرعدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت ہی کے حکم پر لڑکی کا طبی معائنہ کیا گیا جس میں اس کی عمر 16 سال سے زیادہ ثابت ہوئی لیکن دوسری میڈیکل رپورٹ میں اسے 14 سے 15 سال کا قرار دیا گیا۔ لڑکی ہی کی درخواست پر پہلے اسے لاہور کے دارالامان منتقل کیا گیا جس کے بعد اسے کراچی لیجایا گیا۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیلاب سے ڈوبے ہوئے اضلاع سے پانی نکالنا ممکن نہیں ہے، یہ پانی مہینوں تک مشکل سے نہیں نکلے گا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں اقوام متحدہ فلیش اپیل کے بعد وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کی ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر جولین ہارنس کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی، بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ کے 23 جبکہ بلوچستان کے 30 اضلاع مکمل طور پر پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ ملک بھر میں 33 لاکھ لوگ سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، کئی اضلاع میں فلڈ ایمرجنسی نافذ ہے، متاثرین کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 25 ہزار روپے نقد کا ریلیف دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیسا سیلاب اس بارملک میں آیا ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی، غیر معمولی صورتحال کو دیکھتے ہوئے آج پاکستان فلڈ رسپانس پلان لانچ کردیا ہے، ان حالات میں ہمیں عالمی برادری کی مدد کی ضرورت ہے، اقوام متحدہ سمیت بہت سے دوست ممالک نے پاکستان کو امداد بھیج دی ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ 72 اضلاع کو آفت زدہ قرار دیدیا گیا ہے، سیلاب سےایک ملین سے زائد گھر متاثر ہوئے، 2 ملین ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں، جن کےگھر مکمل طورپر تباہ ہوچکےہیں انہیں فوری طور پر 5ہزار روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے، ہمارا فوکس ریلیف اور ریسکیو پر ہے، بارشوں کے دوران یہ کام آہستہ تھا، مون سون کا لفظ بہتر نہیں ہے، یہ اوپر سے آنے والا سیلاب تھا ، کے پی سے آنے والا پانی بھی سندھ میں آئے گا، زراعت اور معیشت پر بعد میں بھی بات ہوسکتی ہے۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کی ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر جولین ہارنس نے کہا کہ اس سطح کی قدرتی آفت پاکستان جیسا باصلاحیت ملک کی صلاحیت سے بڑھ کر ہے، یہ سپر فلڈ موسمیاتی تبدیلیوں کا پیش خیمہ ہے، ہم عالمی برادری سے درخواست کرتے ہیں کہ پاکستان کی صورتحال آپ کی توجہ طلب ہے، پاکستان کو اس وقت امداد کی اشد ضرورت ہے۔
انٹرنیشنل ہیومن رائٹس فاؤنڈیشن نے حلیم عادل شیخ کے معاملے پر تشویش کا اظہار کیا جس پر سینئر صحافی اطہر کاظمی نے جواب دیا ہے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹرپر انٹرنیشنل ہیومن رائٹس فاؤنڈیشن نے جاری بیان میں کہا ہے کہ یہ سمجھنا بہت مشکل ہے کہ ایک سرکاری اہلکار اپنے ہی ہم وطنوں، پڑوسیوں اور بھائیوں کے خلاف ہتھیار استعمال کرنے، تشدد کرنے یا جھوٹے الزامات لگانے کا فیصلہ کیوں کرتا ہے۔ ہیومن راٹس فاؤنڈیشن نے اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ ہم انسانیت کے احساس سے اپیل کرتے ہیں۔ ہیومن راٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے اس بیان پر سینئر صحافی و تجزیہ کار اطہر کاظمی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بین الاقوامی سطح پر اٹھانےپر ہم آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اطہر کاظمی نے کہا کہ آپ بھارت اور بھارت کے غیر قانونی قبضے میں رہنے والے کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے اپنے کام، بیان اور ٹویٹس کے لنکس بھی شیئر کریں۔ اطہر کاظمی کے بیان کے جواب میں ہیومن راٹس فاؤنڈیشن کی جانب ایک اور ٹویٹ کی گئی جس میں کہا گیا کہ اگر آپ ہماری ٹویٹر پروفائل کا جائزہ لیں گے تو آپ دیکھیں گے کہ ہم نے پہلے ہندوستانی مسائل سے نمٹا ہے۔ ہم آہستہ آہستہ علاقائی طور پر آگے بڑھ رہے ہیں۔ہیومن رائٹس فاؤنڈیشن نے مزید کہا کہ ہم کسی انسانی تکلیف سے غافل نہیں ہیں۔ جب ہمارے پاس مقامی ٹیم ہوگی تو ہم ضرور آواز اٹھائیں گے۔ شکریہ!
سابق وزیراعظم عمران خان نے دہشت گردی کامقدمہ خارج کروانے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو دی جانے والی دھمکی پر درج کئے گئے دہشت گردی کے مقدمے کو خارج کروانے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایڈووکیٹ فیصل چوہدری، بیرسٹر سلمان صفدر، ایڈووکیٹ شعیب شاہین کی جانب سے دائرکی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عمران خان نے ملک میں میں فلاحی کام کیے، اسپتال و یونیورسٹیز قائم کیے،ملک کو ورلڈ کپ جتوایا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان پاکستان کے کچھ اصل اسٹیٹس مین میں سے ایک ہیں،انہوں نے بطور وزیراعظم کورونا کی عالمی وباء سے موثر انداز میں نمٹا، امریکہ اور افغانستان کے درمیان مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا، عمران خان نے کوئی ایسا کام نہیں کیا جس پر دہشت گردی کا مقدمہ دائر کیا جائے،عمران خان دہشت گردی کی عدالت میں سرنڈر بھی کرچکے ہیں اور ان کی عبوری ضمانت بھی منظور کرلی گئی ہے۔ عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ میرے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ بدنیتی سے درج کروایا گیا ہے، لہذاایک تقریر کی بنیاد پر دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت درج مقدمہ کو خارج کیا جائے، اور اس درخواست پر فیصلے تک ایف آئی آرپر کارروائی معطل کرکےتفتیش بھی روکی جائے۔
تجزیہ کار اطہر کاظمی کا کہنا ہے کہ آج وفاقی وزرا اور بہت سے لوگ آئی ایم ایف سے پیسے ملنے پر بغلیں بجا رہے ہیں۔ مگر یہ یاد رکھنا چاہیے کہ اسی ڈیل کی وجہ سے لوگ آج بجلی کے بل نہیں بھر پا رہے۔ سینئر تجزیہ کار اطہر کاظمی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہی ڈیل ہے جس کی وجہ سے آج میں آپ اور دیگر پاکستانی بجلی کے بل نہیں کر پا رہے اور اسی وجہ سے پٹرول مہنگا ہو رہا ہے اسی ڈیل کے باعث دیگر معاملات میں مہنگائی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قرضے کی جو قسط ہے اس کے باعث 22 کروڑ عوام پر اس کا کیا اثر پڑے گا وہ دیکھنے والی بات ہے بہت اہم چیز یہ ہے کہ عام انسانوں پر عام پاکستانیوں پر اس کا کیا اثر پڑے گا۔ سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی مبینہ آڈیو پے پر بات کرتے ہوئے اطہر کاظمی نے کہا کہ ان کی محسن لغاری سے ہونے والی گفتگو ایک مبینہ ٹیپ ہے جس کا پتہ نہیں اس کو ڈاکٹرڈ کیا گیا ہے یا وہ بات اس تناظر میں کی گئی وہ بات کہاں سے اٹھا کر کہا لگائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ محسن لغاری کا سوال بڑا ہی معصومانہ تھا یوں لگا جیسے انہوں نے کسی سے پوچھا ہو کہ ریکارڈنگ اور ہوگئی ہے میں یہ سوال کر دوں؟ اطہر کاظمی نے کہا کہ ہم جن کی گفتگو سنوا رہے ہیں وہ ایک وزیر ہیں کیا وزیر خزانہ کو اس بات کا نہیں پتا کہ ریاست کے مفاد میں کون سی چیز ہے اور ریاست کے خلاف کیا ہے؟
ملک بھر میں بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث ہزاروں ایکڑ پر پھیلی فصلیں تباہ ہونے کے باعث سبزی بھی عوام کی پہنچ سے دور ہو گئی۔ عوام کا کہنا ہے سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچانے میں بڑا ہاتھ موقع پرس اور ناجائز منافع خوروں کا ہے جو قیمتیں بڑھانے کا بہانہ تلاش رہے ہوتے ہیں۔ سیلاب اور بارشوں سے جہاں فصلیں متاثر ہوئی ہیں وہیں منافع خور مافیا نے خوراک کی قیمتیں مـصنوعی طور پر بڑھا دیں جبکہ ملک بھر میں مقامی انتظامیہ گراں فروشی روکنے میں مکمل طور پر ناکام اور بے بس ہے۔ مارکیٹ کا جائزہ لیا جائے تو آلو کی سرکاری قیمت 90 روپے ہے لیکن 130 سے 150 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے، پیاز کی قیمت 260 جب کہ یہ 400 سے 450 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔ دوسری جانب کھانے کا لازمی جُز سمجھا جانے والا ٹماٹر 160 کے بجائے 300 سے 350 روپے میں فروخت ہورہا ہے، لہسن دیسی 300، ادرک 500، شملہ مرچ 500، میتھی 350، گوبھی 220، مٹر 350 روپے فی کلو تک پہنچ گئے ہیں۔ ادھر پھلوں کی قیمتیں 30 سے 40 فیصد سے زائد مہنگے داموں فروخت ہو رہے ہیں، مرغی کا گوشت 400، بکرے کا گوشت 1800 روپے تک پہنچ چکا ہے۔ خوراک کی غرض سے مارکیٹ کا رخ کرنے والے شہری قیمتیں سن کر حیران رہ جاتے ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے بجلی کے بلوں پر بڑا ریلیف دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی وصولی معطل کردی۔ راولپنڈی بینچ کے جسٹس جوادالحسن نے ٹیکس معطل کرکے آئیسکو سربراہ کو 15 ستمبرکو طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے بجلی صارفین کے حق میں بڑا فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی معافی 200 یونٹ کے بجائے تمام صارفین کو دی جائے۔ اس کے علاوہ عدالت نے واپڈا اور نیپرا کو ٹیکس وصولی سے روک کر آئندہ تاریخ پر جواب طلب کرلیا۔ یاد رہے کہ دورہ قطر کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے بھی بجلی صارفین کو ایف پی سی کی مد میں ریلیف دینے کا اعلان کیا تھا۔
پرویزالہیٰ نے سیلاب متاثرین کو ریسکیو کرنے کیلیے اپنا ہیلی کاپٹر دے دیا پرویزالہیٰ کا سیلاب متاثرین کی امداد کیلیے احسن اقدام سامنے آگیا،وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے اپنا ہیلی کاپٹر ریلیف کاموں کیلئے وقف کردیا،چوہدری پرویزالٰہی نے کابینہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اپنا ہیلی کاپٹر سیلاب متاثرین کے لیے وقف کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ مشکل گھڑی میں دیگر دوسرے صوبوں کے بھی ساتھ کھڑے ہیں، گھروں، فصلوں اور لائیو اسٹاک کے نقصان کا ازالہ کریں گے، ہر حقدار کو اس کا حق دیاجائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بلوچستان، سندھ اور خیبر پختونخوا میں ادویات اور میڈیکل اسٹاف بھجوائیں گے، متاثرہ علاقوں میں ٹینٹ، خوراک کے پیکٹ او ردیگر ضروری سامان مہیا کیاجائے گا۔ پنجاب کابینہ کے ارکان نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان کیا ہے، انہوں نے کہا کہ کابینہ نے سیلاب سے متاثرہ دیگر صوبوں کی ضروریات بھی پوری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملک بھر میں سیلاب کی تباہ جاری ہیں، حالیہ بارشوں اور سیلاب نے ملک بھر میں 1136 افراد کی جان لے لی،سب سے زیادہ سندھ میں 402 بلوچستان میں 244 اور خیبرپختونخوا میں 258 اموات رپورٹ ہوئى،سولہ سو 34 افراد زخمی ہوئے، این ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی۔ این ڈی ایم کی جانب سے حاليہ بارشوں سے ہونے والے جانى و مالى نقصانات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ چوبيس گھنٹوں کے دوران مزيد 75 افراد زندگى کى بازى ہار گئے ملک بھر میں 14 جون سے اب تک بارشوں کے باعث 1136 افراد جان کى بازى ہار گئے۔ سندھ میں 402 بلوچستان میں 244 اور خیبرپختونخوا میں 258 اموات ہوئى رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 501 مرد 227 خواتين جبکہ 386 بچے جان کى بازى ہارچکے ہیں۔ رپورٹ میں زخمى ہونے والے افراد کی تعداد 1634 بتائی گئی ہے۔ سات لاکھ 35 ہزار سے زائد مال مويشى سيلاب میں بہہ گئے ملک بھرکے 162 پلوں کو بھی نقصان پہنچا، رپورٹ کے مطابق دريائے سندھ میں چشمہ تونسہ گڈو اورسکھر بيراج پر تاحال اونچے درجے کا جبکہ دريائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرانتہائى اونچے درجے کا سيلاب ہے ۔
آئی ایم ایف پاکستان کو قرض کی ادائیگی کی منظوری تو دے دی ساتھ اپنے شرائط بھی رکھ دیئے ہیں، آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ معاشی چیلنجز کے باعث پاکستان کو توانائی کے نقصانات کم اور ٹیکس آمدن میں اضافہ کرنا ہوگا۔ آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو چیلنجز درپیش ہیں، جس سے نمٹنے کیلیے پاکستان کو توانائی کے نقصانات کم کرنا ہوں گے اور ٹیکس آمدنی بڑھانا ہوگی، بین لاقوامی مالیاتی فنڈنے پاکستان کے ساتویں اور آٹھویں اقتصادی جائزے کی منظوری سے متعلق اعلامیہ گزشتہ روز جاری کردیا۔ اعلامیے کے مطابق قرض پروگرام میں جون 2023ء تک توسیع کی منظوری دے دی گئی جب کہ پاکستان کے لیے قرض پروگرام 6 ارب ڈالر سے بڑھا کر ساڑھے 6 ارب ڈالر کر دیا گیا ہے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کے لیے ایک ارب 10 کروڑ ڈالرز کی قسط منظور کرلی گئی،پاکستان کو مارکیٹ کی بنیاد پر ایکسچینج ریٹ یقینی بنانا ہو گا،کاروباری ماحول بہتر بنا کر پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے شرح سود میں اضافہ بہتر اقدام ہے۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سماجی شعبے میں تحفظ اور حکومتی ملکیتی اداروں کی کارکردگی کوبہتربنانا ہوگا،گزشتہ روز آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دی تھی۔ آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کو تقریباً ایک ارب 17 کروڑ ڈالر جاری کرنے کی منظوری دی اور قرض کی یہ رقم آئی ایم ایف کی جانب سے اسی ہفتے پاکستان کو منتقل کر دی جائے گی۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے منظوری کی تصدیق کردی، انہوں نے ٹویٹ کیا کہ بنی گالا کے سازشی عناصر کی خواہش خاک میں مل گئی، ملک کو سری لنکا بنتا دیکھنے کی سازش خاک میں مل گئی،وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے ٹویٹ کیا کہ پی ٹی آئی کے غدارانہ اقدام کے باوجود پروگرام منظور کردیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اصل منزل معاشی خودانحصاری ہے، دعا ہے کہ یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہو، آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی معیشت کیلیے اہم ہے لیکن یہ منزل نہیں ہے، معاشی خود انحصاری کیلیے ہمیں دن رات محنت کرنا ہوگی، ملک کو معاشی زنجیروں کے چنگل سے نجات حاصل کرنا ہوگی، جس کا واحد راستہ ڈھانچہ جاتی اصلاحات ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے جنوبی پنجاب میں سیلاب زدہ علاقوں کو دورہ کیا اورمتاثرین کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کروائی۔ خبررساں ادارےکی رپورٹ کے مطابق مریم نواز شریف نے جنوبی پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کے علاقے ٹبی قیصرانی اور بستی ناڑی کا دورہ کیا، اس موقع پر رہنما ن لیگ نے سیلاب متاثرین بشمول سیلاب سے متاثر ہونے والی خواتین سے ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل سنے۔ مریم نواز نے سیلاب متاثرین کو یقین دہانی کروائی اور کہا کہ حکومت متاثرین کی ہر ممکن مدد کرے گی، مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ رہنما ن لیگ نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے، اس وقت تمام سیاسی جماعتوں کافرض ہے کہ عوام کی مدد کیلئے آگے بڑھیں، ایسی سیاست کسی کام کی نہیں جو عوام کے کام نا آئے، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئےجو بھی کرنا پڑا ہم کریں گے۔ مریم نواز شریف نے ملک کے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے آگے بڑھیں۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر خاتون صحافی کے تنقید کرنے پر سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد خاتون صحافی پر برس پڑے۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے بھارت اور پاکستان کے مابین کھیلے جانے والے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کے حوالے ایک خاتون صحافی نے قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر تنقید کی تو سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر تنقید کرنے پر خاتون صحافی پر برس پڑے۔ سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ: 17ویں اوور کے بعد سلور اوورریٹ کی وجہ سے 5 کھلاڑی بطور پنلٹی دائرے کے اندر کھڑے تھے اور قومی ٹی وی چینل پر بیٹھ کر ایک نام نہاد خاتون صحافی کہہ رہی تھیں کہ نہ کیچ پکڑتے ہیں نہ یہ رنز کرتے ہیں، کمال ہے! سابق کپتان نے لکھا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے بہترین مقابلہ کیا جبکہ ساتھی کھلاڑیوں کی "ہیڈزاپ بوائز" کا ہیش ٹیگ بنا کر حوصلہ افزائی کی۔ ایشیا کپ کے دوسرے ٹی ٹوینٹی کرکٹ میچ میں پاکستان کو بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے بائولرز نے بہترین گیند بازی سے 148 رنز کا ہدف عبور کرنا مشکل بنا دیا تھا لیکن ہاردک پانڈیا نے بھارت کو آخری اوور میں چھکا لگا کر کامیابی دلائی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر نسیم شاہ نے پاک بھارت میچ کے دوران زخمی ہونے کے باوجود بہترین گیندبازی کا مظاہرہ کیا اور اپنے 4 اوورز میں 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ سابق کرکٹرز اور شائقین کرکٹ نے بہترین مقابلہ کرنے پر قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ سرفراز احمد ٹویٹر پر اپنے پیغام میں تنقید کرنے والی خاتون صحافی پر برس پڑے اور کہا کہ ہار، جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن ہمارے کھلاڑیوں نے میچ کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
مہمند ڈیم منصوبہ متعین کردہ مدت میں مکمل کیا جائے، چند ماہ پہلے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے میں فنی خرابی پیدا ہوئی اس کی روک تھام کرنا ضروری ہے، ہماری معیشت مہنگی بجلی پیدا کرنا برداشت نہیں کر سکتی۔ مہمند ڈیم منصوبے کے دورہ پر وزیراعظم شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہمند ڈیم منصوبہ کو سیلاب سے پہنچنے والی نقصان کے حوالے سے تحقیقات کا حکم دیا اور کہا کہ مہمند ڈیم منصوبہ متعین کردہ مدت میں مکمل کیا جائے، چند ماہ پہلے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے میں فنی خرابی پیدا ہوئی اس کی روک تھام کرنا ضروری ہے، ہماری معیشت مہنگی بجلی پیدا کرنا برداشت نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ سبسڈی سے ملکی خزانہ پر دبائو آتا ہے، ایندھن درآمد کرنے پر سالانہ اربوں ڈالر خرچ ہوتے ہیں، ہوا، پانی اور سورج کی روشنی سے سستی بجلی پیدا کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ مہمند ڈیم منصوبے کے دورہ میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، معاون خصوصی انجینئر امیر مقام، وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوی عباسی اور جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا عطاء الرحمن بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈیموں کی تعمیر وقت کی ضرورت، چینی اور پاکستانی کمپنیاں مہمند ڈیم کا مشترکہ انتہائی اہم منصوبہ ہے جس سے 800 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی، سیلاب کی روک تھام میں مدد، آبپاشی کیلئے وافر پانی دستیاب ہو گا۔ سیلاب کے باعث ڈیم کے ٹنلز اور ڈھانچے کو نقصان پہنچنا تشویش کا باعث ہے، معاملے کی تحقیقات کائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیم کی تعمیر کے ساتھ حفاظتی انتظامات بھی کرنا ہوتے ہیں، ابھی چند ماہ قبل نیلم جہلم میں بڑا حادثہ ہوا جس کی تحقیقات کیلئے آزادانہ کنسلٹنٹس سے تحقیقات کا کہا تھا تاکہ آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ اربوں ڈالر درآمدی ایندھن پر خرچ ہو جاتے ہیں مہنگی بجلی سستی دینے سے ملکی خزانہ پر دبائو آتا ہے، ہوا، پانی اور سورج کی روشنی اور پن بجلی سے سستی بجلی پیدا کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ ہائیڈل پاور بجلی پیداوار کا سستا ذریعہ ہے۔ چینی اور پاکستانی کمپنیوں کا مشترکہ مہمند ڈیم انتہائی اہم منصوبہ ہے، چین پاکستان کا بہترین دوست ہے۔ منصوبہ کو متعین کردہ مدت میں مکمل کرنے کیلئے دن رات کام کیا جائے کیونکہ یہ منصوبہ ملکی ترقی وخوشحالی کیلئے انتہائی اہم ہے۔ دریں اثنا مہمند ڈیم منصوبہ پر چینی تعمیراتی کمپنی کے نمائندوں اور چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے وزیراعظم شہباز شریف کو پیشرفت اور سیلاب سے ہوئے نقصانات سے متعلق بریفنگ بھی دی۔ وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبہ دریائے سوات پر تعمیر ہو گا او رمنصوبے سے 800 میگاواٹ بجلی ملے گی جبکہ 19 ہزار ایکڑ اراضی سیراب ہو گی، ٹیم کی تعمیر مکمل ہونے پر سیلاب کو روک تھام میں مدد ملے گی اور نقصانات سے بحالی کا کام جلد سے جلد مکمل کر لیں گے۔ دریں اثنا چند ماہ قبل نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے میں ہوئے حادثے کی انٹرنیشنل کنسلٹنٹس سے شفاف تحقیقات سے متعلق ہونے والی پیشرفت کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کو سیکرٹری آبی وسائل کاظم نیاز نے آگاہی دی۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ ایک کیس میں بری ہونے کے فوری بعد دوسرے کیس میں گرفتار ہوگئےہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے رہنما تحریک انصاف حلیم عادل شیخ کی ضمانت 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے انہیں جیل سے رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر حلیم عادل شیخ کسی اور کیس میں مطلوب نہیں ہیں تو انہیں فوری رہا کردیا جائے۔ تاہم سندھ پولیس نے حلیم عادل شیخ کو جیل سے رہا ہوتے ہی دوسرے کیس میں گرفتار کرلیا، اس موقع پر پولیس نے بکتر بند اور پرائیوٹ گاڑیوں میں حلیم عادل شیخ کو لےجانے کی کوشش کی۔ رہنما تحریک انصاف کو زبردستی گرفتار کرنے کی کوشش کے خلاف پی ٹی آئی کارکنان نے جیل کے مرکزی دروازے کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیدیا۔

Back
Top