راولپنڈی:زیادتی میں ناکامی پر طالبہ کو قتل کرنے والے استاد کو سزائے موت

court-dth-std.jpg


استاد روحانی والدین کہلاتے ہیں لیکن راولپنڈی کا استاد درندہ بن گیا،مقامی عدالت نے ساتویں جماعت کی طالبہ کو بداخلاقی میں ناکامی پر قتل کرنے والے ٹیچر عادل زیب کو پھانسی کی سزا سنا دی،ٹیوشن ٹیچر نے اپنی طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی اور ناکامی کی صورت میں طالبہ کی زندگی چھین لی۔

ٹیچر عادل زیب نے بارہ فروری کو طالبہ کو بے دردی سے قتل کیا، پولیس کو جیسے ہی واقعے کا علم ہوا ٹیچر کو گرفتار کرلیا،ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے صرف چھ ماہ میں ٹرائل مکمل کرکے مجرم کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے ہرجانے کا فیصلہ سنا دیا۔

سزائے موت سے قبل عدالت مجرم کو مسلح گھر میں داخل ہونے کے جرم میں 10 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنا دی گئی تھی،قتل کا مقدمہ راولپنڈی کے رتہ امرال پولیس نے درج کیا تھا، جس کے مطابق مرجم ٹیچر طالبہ بریرہ زاہد کو ٹیوشن پڑھاتا تھا، اس دوران عادل زیب نے اپنی طالبہ کو جبری زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جسے طالبہ نے ناکام بنا دیا،عادل زیب طیش میں آکر طالبہ کو چار مرتبہ چھرا گھونپ کر قتل کیا۔

اس سے قبل راولپنڈی کی پیر ودھائی پولیس نے نابالغ بچی سے مبینہ جنسی زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں مدرسے کے پرنسپل کو گرفتار کرلیا تھا، گزشتہ سال اگست میں واقعہ پیش آیا تھا۔
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
acha faisla ha Lekin ager yahi faisla nawaz, zardari or fazlu shaitan pe bi lago ho jye Tu is mulk ka stock exchange dunia ki number 1 stock exchange ho jye

عدالتوں نے تو کئی مرتبہ انہیں سزائیں دی ہیں لیکن جب فوجی جرنیل ہی درمیان میں اجائے تو؟ فوجیوں کو اپنے ایسڈز بچانا آتا ہے۔
 

patwari_sab

Chief Minister (5k+ posts)
عدالتوں نے تو کئی مرتبہ انہیں سزائیں دی ہیں لیکن جب فوجی جرنیل ہی درمیان میں اجائے تو؟ فوجیوں کو اپنے ایسڈز بچانا آتا ہے۔
matlab is mulk ki asal bimari property dealers ha
 

Hunter1

Senator (1k+ posts)
beeech chook main latkao ais ko , nishan e ibrat banao , wrna khamoshi sy phansi dyny ka koi khas faida hy nahi