پرامن کراچی شہریوں کیلئے خواب، چند گھنٹوں میں 4 افراد جاں بحق

11karacjiskjjjfiirngkj.png

حکومت اور انتظامیہ کے دعوئوں کے باوجود سالہا سال گزرنے کے بعد بھی سندھ کے دارالحکومت کراچی کے شہریوں کو امن نصیب نہ ہو سکا۔ کراچی میں امن کی صورت حال ہر گزرتے دن کے ساتھ بدتر ہوتی جا رہی ہے، گزرے چند گھنٹوں کے دوران ہی کراچی میں مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات سامنے آ چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گلشن حدید فیز 2 میں رائو آرکیڈ کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس سے چوہدری پرویز نامی شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

ذرائع کے مطابق مقتول چوہدری پرویز سے مسلح ملزمان نے اس کی موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی تھی جس پر اس نے مزاحمت کی اور ملزمان نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد حاصل کر لیے، مقتول چوہدری پرویز کی موٹرسائیکل جائے وقوعہ سے ملی ہے تاہم اس کا موبائل فون نہیں مل سکا۔


پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا نہیں لگتا، شواہد کی تحقیقات کر رہے ہیں جس کے بعد ہی حتمی طور پر کچھ کہہ سکتے ہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ علاوہ ازیں کراچی کے علاقے گلستان جوہر بھٹائی آباد کی گلی نمبر 4 میں واقع ایک گھر سے احسان احمد نامی شخص کی کئی روز پرانی لاش برآمد ہونے کے علاوہ شاہ فیصل کالونی ملیر ندی میں محمد عظیم نامی شخص کے ڈوب کر جان سے جانے کا واقعہ بھی پیش آیا۔

کراچی کے علاقے کورنگی ضیاء کالونی میں موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان کی فائرنگ سے شہری کے ساتھ ساتھ ڈاکوئوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان ناکہ ایک جگہ پر شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے، فائرنگ سے ایک شہری سمیت ڈاکو زخمی ہوگئے، زخمی ڈاکوئوں کے ساتھیوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایک اور واقعے میں لانڈھی میں واقع لیبر سکوائر بس سٹاف کے قریب موٹرسائیکل پر سوار ایک شخص نامعلوم تیزرفتار گاڑی کی ٹکر لگنے سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ واقعے میں 2 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ سرجانی تیسر ٹائون پولیس چوکی کے قریب ایک گھر میں آگ لگنے کا واقعہ بھی پیش آیا جہاں سندھ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔
 

Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

Murdari Nooray. MQM aur Ghaleez Fouj Pakistan ko tabah karnay kay Mansoobay par kaam kar rehay hein ——​