سہیل وڑائچ کے اداکاراؤں باتھ رومز میں داخل ہونے،سوئمنگ پولز کے کلپس وائرل

1749810141695.jpeg

اداکارہ فضاء علی نے کچھ روز قبل سہیل وڑائچ کے متعلق کہا تھا کہ اگر وہ صحافی نہ ہوتے تو باہر کسی ملک میں باتھ روم صاف کررہے ہوتے جس پر سہیل وڑائچ نے شدید غصے کا اظہار کیا تھا

اسکے بعد سوشل میڈیا صارفین سہیل وڑائچ کے کچھ ایسے کلپس شئیر کردئیے جس میں وہ کسی اداکارہ کے باتھ روم میں گھسے ہوئے ہیں۔ کسی اداکارہ کو سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے دیکھ رہے ہیں، کسی اداکارہ کو سوئمنگ پول میں ڈانس کرتے ہوئے دیکھ رہے ہیں یا کسی کے بیڈروم میں گھسے ہوئے ہیں۔

ایک کلپ میں تو انہیں اداکارہ دیدار کے گھر کے باتھ روم میں بھی دیکھا جاسکتا ہے، اس پر سہیل وڑائچ ان کے باتھ روم کی تعریف کرتے ہیں۔

انہوں نے دیدار سے سوال کیا کہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ اداکاراؤں کے باتھ رومز بہت کشادہ ہوتے ہیں۔ جس پر دیدار نے کہا کہ انہیں بچپن سے شوق تھا کہ جب وہ گھر بنائیں تو اس گھر کا باتھ روم میرے کمرے جتنا ہو۔
https://twitter.com/x/status/1932820451400544550
ایک اور کلپ میں اداکارہ شین نہارہی ہیں اور ساتھ ساتھ ڈانس کررہی ہیں اور سہیل وڑائچ کرسی پر بیٹھ کر رقص انجوائے کررہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1933180277519470853
کچھ سال قبل بھائی کے ہاتھون قتل ہونیوالی قندیل بلوچ کا بھی قابل اعتراض لباس میں سوئمنگ پول میں نہانے کا کلپ بھی وائرل ہوا تھا اور سہیل وڑائچ کو انہیں نہاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1933149419991404674
 
Last edited by a moderator:

Back
Top