دہشت گردی کامقدمہ خارج کیا جائے،عمران خان کا اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع

4khanihcdehshatgard.jpg

سابق وزیراعظم عمران خان نے دہشت گردی کامقدمہ خارج کروانے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو دی جانے والی دھمکی پر درج کئے گئے دہشت گردی کے مقدمے کو خارج کروانے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایڈووکیٹ فیصل چوہدری، بیرسٹر سلمان صفدر، ایڈووکیٹ شعیب شاہین کی جانب سے دائرکی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عمران خان نے ملک میں میں فلاحی کام کیے، اسپتال و یونیورسٹیز قائم کیے،ملک کو ورلڈ کپ جتوایا۔


درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان پاکستان کے کچھ اصل اسٹیٹس مین میں سے ایک ہیں،انہوں نے بطور وزیراعظم کورونا کی عالمی وباء سے موثر انداز میں نمٹا، امریکہ اور افغانستان کے درمیان مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا، عمران خان نے کوئی ایسا کام نہیں کیا جس پر دہشت گردی کا مقدمہ دائر کیا جائے،عمران خان دہشت گردی کی عدالت میں سرنڈر بھی کرچکے ہیں اور ان کی عبوری ضمانت بھی منظور کرلی گئی ہے۔

عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ میرے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ بدنیتی سے درج کروایا گیا ہے، لہذاایک تقریر کی بنیاد پر دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت درج مقدمہ کو خارج کیا جائے، اور اس درخواست پر فیصلے تک ایف آئی آرپر کارروائی معطل کرکےتفتیش بھی روکی جائے۔
 
Last edited:

Nebula

Minister (2k+ posts)
Imported govt want every one to go against pak but pak is our country and u guys need to go.
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
IK cases lartay lartay thakay ga nahi lekan ye Choor .corrupt cases daraj kartay kartay thak jayain gein...IA..