سیاسی اختلافات بھلا کر متاثرین کی مل کر مدد کریں: مولانا طارق جمیل

tariq-jameel-MTJ-flood.jpg


ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، سیلاب متاثرین امداد کے منتطر ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں جب سب کو اختلافات بھلا کر مل کر متاثرین کے دکھ کا مداوا کرنا چاہئے ایسے میں سیاسی رہنما ایک دوسرے کے خلاف باتیں کررہے ہیں۔

معروف مبلغ اور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے پوری قوم سے سیلاب سے متاثرہ بھائیوں کی مدد کرنے کی اپیل کردی،سوشل میڈیا پر مولانا طارق جمیل نے لکھا کہ اس وقت سارے سیاسی اختلافات بھلا کر ہم پوری قوم ایک ٹیم کی طرح اس مصیبت میں اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کی مدد کریں۔

https://twitter.com/x/status/1564631818720124936
مولانا طارق جمیل نے کہا کہ میرے نبی ﷺ کا فرمان ہے کہ جو میری امت کی دنیاوی ضروریات کا خیال نہیں رکھتا وہ مجھ میں سے نہیں ہے۔

زمبابوے سے تعلق رکھنے والے مذہبی اسکالر مفتی اسماعیل مینک نے پاکستان کے لیے خصوصی دعا کی، مفتی مینک نے کہا کہ میرا دل پاکستان کے لوگوں کے ساتھ ہے کیونکہ وہ برسوں کے بدترین سیلاب کا سامنا کر رہے ہیں،دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے لیے آسانیاں فرمائیں اور انہیں ہر قسم کے نقصان سے محفوظ رکھے۔

وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ پوری قوم سیلاب زدگان کی امداد میں حصہ لےرہی ہے،پوری قوم ایک طرف اوردوسری طرف شیطانی ایجنڈا ہے،
ایک پارٹی شیطانی سوچ پر عمل پیرا ہے۔
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Sorry T Jameel Sahib..Aisa nahi ho sakay ga....Sab madad karain.Har aik madad karay...ye ho sakta ha.lekan mil kar nahi..Kiyo ke is waqt Qoum Haq o Batil ki line mein taqseem ho chuki ha..Is lia possible nahi ho ga Jo ap keh rehay ho..