کھیل

دنیائے فٹبال کے مشہور کھلاڑی رونالڈو کا یوٹیوب پر بھی ریکارڈ قائم پرتگال کے مقبول ترین فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو یوٹیوب پر بھی آتے ہی چھاگیے, رونالڈو نے دو روز قبل یوٹیوب پر اپنا چینل یو آر کرسٹیانو بنایا, چینل بنتے ہی فٹبال کے بعد اب یوٹیوب پر بھی اپنی مقبولیت دنیا کو دکھا دی,میڈیا رپورٹ کے مطابق کرسٹانو رونالڈو نے یوٹیوب چینل بنا کر صرف ڈیڑھ گھنٹے میں ایک ملین سبسکرائبر حاصل کرنے کا ریکارڈ قائم کر لیا۔ رونالڈو نے یوٹیوب چینل کا نام UR · Cristiano رکھا ہے جس نے صرف ڈیڑھ گھنٹے میں 10 لاکھ...
پاکستان کے ایتھلیٹ دنیا بھر میں ہونے والے بین الاقوامی ایونٹس میں شرکت کر کے اپنے وطن کا نام روشن کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جنوبی امریکہ کے شمالی ساحل پر واقع ملک وینزویلا میں ورلڈ ملٹری گیمز جاری ہیں جس میں پاکستان ایئرفورس (پی اے ایف) سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت ایتھلیٹ 23 سالہ معید بلوچ نے 400 میٹر کی دوڑ میں اول پوزیشن پر آکر گولڈ میڈل حاصل کر لیا ہے۔ معید بلوچ کا تعلق کراچی کے علاقے شانتی نگر سے ہے اور وہ پہلے ہی 200 اور 400 میٹرز دوڑ میں قومی چمپئن ہیں۔ 2018ء میں ہونے والے ایشن...
ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس چارسدہ کے زیر اہتمام جشن آزادی سپورٹس گالا کی اختتامی تقریب کے موقع پر ضلعی اسپورٹس انتظامیہ کی بد انتظامی اورناقص انتظامات کے خلاف کھلاڑیوں نے احتجاج ریکارڈ کروایا۔ کھلاڑیوں نے ضلعی اسپورٹس افسر کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے ٹرافی توڑ دی اور اعلیٰ افسران سے واقعے کا نوٹس لینے کی اپیل کی۔ کھلاڑیوں کو ٹرافی لینے کیلئے شدید گرمی میں اعلیٰ افسران کا انتظار کروایا گیا جس پر کھلاڑیوں کا صبر جواب دے گیا اور ایک کھلاڑی نے ٹرافی ملتے ہی ٹرافی زمین پر دے ماری ٹرافی ریسیو کرتے ہی...
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کراچی میں 30 اگست سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فیصلہ کیا ہے کہ 30 اگست سے 3 ستمبر تک پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ تماشائیوں کے بغیر ہی کھیلا جائے گا۔ کرکٹ بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مشکل فیصلہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی تیاری کیلئے اسٹیڈیم میں ہونےوالے تعمیراتی کاموں کی وجہ سے...
یوم آزادی سے قبل پاکستان کے لئے خوشیاں ہی خوشیاں,ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر جشن آزادی کا تحفہ دیا اور ملائیشیا میں کھیلی گئی ایشیئن انڈور روئنگ چیمپئن شپ میں پاکستان روئنگ ٹیم نے 5گولڈ، 5 سلور اور 4 برونز میڈل جیت لیے۔ ایشیئن روئنگ چیمپئن شپ میں ایشیا کے 15 ممالک کے ایتھلیٹس نے شرکت کی۔ پاکستان ٹیم میں 10 مرد اور 4 خواتین ایتھلیٹ شامل تھیں۔ ایشین انڈور روئنگ چیمپئن شپ 9سے 11اگست تک ملائیشیا کے شہر پینانگ میں کھیلی گئی۔ ایشیئن انڈور روئنگ چیمپئن شپ میں چین 204 گولڈ،119...
پاکستان کے ایک اور کھلاڑی نے گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل حاصل کیا ہے جس کے بعد بنکاک میں تائی کوانڈو کے بین الاقوامی کھلاڑی عامر خان نے ساتویں انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کیا ہے اور عالمی سطح پر قومی پرچم کو اونچا کیا۔ مینگورہ سے تعلق رکھنے والے قومی ہیرو عامر خان نے مقابلے کے تین راؤنڈز کے دوران پہلے راؤنڈ میں بھارتی حریف کو شکست دی جبکہ دوسرے راؤنڈ میں نیپال اور فائنل...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل کرن ملک نے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کی کامیابی کا کریڈٹ لینے پر وزیراعظم شہباز شریف پر کڑی تنقید کردی, وزیراعظم شہباز شریف کی جشن منانے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی, ویڈیو میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ان کے مشیر امور نوجوانان رانا مشہود بھی موجود تھے ، جیسے ہی ارشد ندیم ریکارڈ بناتے ہیں تو رانا مشہود ارشد ندیم کی جیت کا کریڈٹ شہباز شریف کو دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ وزیراعظم صاحب یہ آپ کا وژن تھا,وزیراعظم شہباز شریف کی...
ان دنوں آپ پاکستان کی کسی بھی گلی سے گزریں تو آپ کو بچے ایک خاص قسم کے ’ٹک ٹک‘ نامی کھلونے سے کھیلتے ہوئے ضرور دکھائی دیں گے۔ ٹک ٹک کلیکر کھلونا آج کل پاکستان میں تیزی سے مقبول ہورہا ہے، اس کھلونے کو ٹک ٹک بھی کہا جاتا ہے اور کلیکر بھی۔۔ یہ کھلونا سائنس کے بنیادی اصولوں جیسے انرجی، مومنٹم اور فریکشن پر مبنی ہے۔ دو گیندوں کو خاص رفتار سے اچھالا جاتا ہے تاکہ وہ آپس میں ٹکراتے رہیں اور ایک ردھم بن جائے ٹک ٹک کا جنون پاکستان کے ہر شہر میں پھیل چکا ہے۔ گلی محلوں میں تقریبا ہر بچہ یہ...
پیرس اولمپکس کے جیولین تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کرنیوالے ارشد ندیم ملک کا نام روشن کردیا,ارشد ندیم کے شاندار کارنامے پر ان پر انعامات کی برسات کردی گئی, سوشل میڈیا پر انکی فین فالوئنگ میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کرنے والے ارشد ندیم کیلئے حکومت پاکستان، صوبائی حکومتوں، اداکاروں سمیت کئی شخصیات نے انعامات دینے کا اعلان کیا جبکہ اسپانسرز کی بڑی تعداد بھی اولمپئین کیساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں, ارشد ندیم کو کیا انعامات ملیں گے تفصیلات سامنے آگئیں۔...
بنگلہ دیش حکومت کے خاتمے کے بعد عبوری کے چیف ایڈزائزر ڈاکٹر محمد یونس سمیت 15 ارکان نے حلف اٹھا لیا ہے جن میں کوئی سیاستدان شامل نہیں ہے، بنگلہ دیش طلباء تحریک کے اہم رہنما ناہد اسلام اور آصف محمود کو مشیروں میں شامل کیا گیا ہے۔ شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے اقتدار سے ہٹنے کے بعد اب ان کی جماعت کی طرف سے رکن اسمبلی منتخب ہونے والے آل رائونڈر شکیب الحسن کے پاکستان کیخلاف کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز میں شرکت پر سوالیہ نشان لگا ہوا ہے۔ معروف بنگلہ دیشی آل رائونڈ کھلاڑی شکیب الحسن نے عوامی لیگ...
افغانستان کے کرکٹر احسان اللہ جنت پر میچ فکسنگ کے الزامات ثابت ہونے کے بعد 5 سال کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق افغان کرکٹر بورڈ نے کھلاڑی احسان اللہ جنت پر کابل میں ہونے والی پریمیئر لیگ میں میچ فکسنگ کرنے پر پابندی عائد کی ہے۔ افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیا کے مطابق بیٹسمین احسان اللہ نے لیگ کے دوسرے سیزن میں آئی سی سی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کی۔ تحقیقات کے دوران بیٹسمین نے تمام الزامات کو تسلیم کیا اور میچ فکسنگ کے جرم میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کیا...
لاہور ہائی کورٹ میں وقار یونس کی بطور ایڈوائزر ٹوچیئرمین تقرری کو چیلنج کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سابق کپتان اور فاسٹ باؤلر وقار یونس کو چیئرمین پی سی بی کے چیئرمین کا ایڈوائزر مقرر کرنے کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ ایڈووکیٹ ندیم سرور نے شہری مشکور حسین کی جانب سے درخواست دائر کی جس میں وفاقی حکومت، کرکٹ بورڈ اور وقار یونس کو فریق بنایا گیا ہے اور عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وقار یونس کی ایڈوائزر ٹو چیئرمین تقرری کو کالعدم قرار دیا...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈسپلنری کمیٹی کی تشکیل اور کھلاڑیوں کے خلاف ایکشن سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بورڈ نے نا کوئی ڈسپلنری کمیٹی تشکیل دی اور نا ہی کسی کرکٹر کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے ساری خبریں بے بنیاد اور حقائق سے منافی ہیں۔ ترجمان پی سی بی نے کھلاڑیوں پر پابندی عائد کرنے اور ان پر جرمانے عائد کرنے سے متعلق خبروں کو بھی من گھڑت قرار دییدیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پی...
2025 میں پاکستان میں شیڈولڈ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی جانب سے ممکنہ طور پر پاکستان نا آنے کے خدشے کے پیش نظر آئی سی سی نے پلان بی پر کام شروع کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 2025 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں منعقد ہونی ہے، ایونٹ سے ایک سال قبل ہی پڑوسی ملک بھارت نے اپنی ازلی ہٹ دھری برقرار رکھتے ہوئے ٹیم کو پاکستانی بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔ بھارت کیجانب سے اس اعلان کے بعد آئی سی سی نے پلان بی پر کام شروع کردیا ہےجس کے تحت بھارتی ٹیم کے میچز سری لنکا میں منقعد کروائے جائیں...
پیرس اولمپکس 2024ء کے ایونٹ میں ٹرانسجینڈر تنازع پر میچ چھوڑنے والی خاتون باکسر کو بھی انعام دینے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ بین الاقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پیرس اولمپکس 2024ء میں انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن (آئی بی اے) کی طرف سے باکسنگ کے رائونڈ آف 16 کے ایک مقابلے میں 46 سیکنڈز میں الجزائر کی باکسر ایمان خلیف سے شکست کا سامنا کرنے والی اٹلی سے تعلق رکھنے والے خاتون باکسر اینجلا کیرینی کو 50 ہزار ڈالر انعامی رقم دینے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پیرس اولمپکس کے ایونٹ میں اس میچ...
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی طرف سے ایک بار پھر آئی سی سی چمپئنز ٹرافی 2025ءکے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا اشارہ دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اترپردیش پریمیئر لیگ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے صدر بھارتی کرکٹ بورڈ راجیو شکلا نے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم حکومت سے اجازت ملنے کی صورت میں ممکنہ طور پر آئی سی سی چمپئنز ٹرافی 2025ءکے لیے پاکستان کا دورہ کر سکتی ہے۔ راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ سری لنکا اور بھارت کی میزبانی میں 2026ءکے لیے شیڈول ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ میں...
بھارت کے خلاف سری لنکن اسپنر نے ایک میچ میں دونوں ہاتھوں سے باؤلنگ کرواکے کرکٹ شائقین کو حیران کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ کی دنیا میں ایک باؤلر ایک ہی ہاتھ سے گیند کرواتے دیکھا گیا ہے، کوئی لیفٹ آرم باؤلر ہوتا ہے تو رائٹ آرم باؤلر، مگر سری لنکا اور بھارت کے درمیان ہونے والے ایک انٹرنیشنل میچ میں ایک باؤلر نے دونوں ہاتھوں سے گیند کرواکے سب کو حیران کردیا ہے۔ اس اسپنر باؤلر کا نام کمندو مینڈس ہے جنہوں نے بھارت کے خلاف ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں ایک ہی اوور کے دوران سیدھے اور الٹے...
قومی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی پر کوچز سے برا رویہ روا رکھنے اور محمد یوسف سے بدتمیزی کا الزام سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی بدترین کارکردگی اور چیئرمین پی سی بی کی جانب سے ٹیم میں بڑی سرجری کے بعد سیلکشن کمیٹی سے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو فارغ کردیا گیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ان دونوں کو فارغ کرنے کی ایک بڑی وجہ ان کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنا تھا جو کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرپائے اور ڈسپلن کو بھی برقرا ر نہیں رکھتے، ذرائع نے دعویٰ کیا فارغ کیے گئے دونوں...
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی پانچ رکنی سیلکشن کمیٹی میں شامل ممکنہ نام سامنے آگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی انتظامیہ نے 5 رکنی نئی سیلکشن کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے ، ہر فارمیٹ کی سیلکشن کمیٹی میں مذکورہ فارمیٹ کے کپتان کے علاوہ چار ارکان شامل ہوں گے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ کمیٹی میں محمد یوسف،گیری کرسٹن، اسد شفیق اور جیسن گلیپسی شامل ہوں گے جبکہ ان کے علاوہ وائٹ بال ٹیم کی کمیٹی میں وائٹ بال کے کپتان جبکہ ٹیسٹ ٹیم کی سیلکشن کمیٹی میں ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔...
سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد خان آفریدی نے قومی سلیکشن کمیٹی سے عبدالرزاق اور وہاب ریاض کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے برطرف کرنے کے فیصلے کی مخالفت کر دی۔ شاہد آفریدی کا عبدالرزاق اور وہاب ریاض کی برطرفی کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو اب کپتانی سے ہٹا دینا چاہیے۔ بابر اعظم 2،3 ایشیا کپ اور 2،3 ورلڈکپ کھیل چکے ہیںانہیں بہت سے مواقع دیئے گئے۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے قومی سلیکشن کمیٹی کے اہم اراکین عبدالرزاق...

Back
Top