وقار یونس کی بطور ایڈوائزر ٹوچیئرمین پی سی بی تقرری عدالت میں چیلنج

wai11h2331.jpg


لاہور ہائی کورٹ میں وقار یونس کی بطور ایڈوائزر ٹوچیئرمین تقرری کو چیلنج کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سابق کپتان اور فاسٹ باؤلر وقار یونس کو چیئرمین پی سی بی کے چیئرمین کا ایڈوائزر مقرر کرنے کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

ایڈووکیٹ ندیم سرور نے شہری مشکور حسین کی جانب سے درخواست دائر کی جس میں وفاقی حکومت، کرکٹ بورڈ اور وقار یونس کو فریق بنایا گیا ہے اور عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وقار یونس کی ایڈوائزر ٹو چیئرمین تقرری کو کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست گزار نے موقف اپنایاکہ وقار یونس کی ایڈوائزر ٹو چیئرمین تقرری قانون کے منافی ہے، اس تقرری کیلئے پی سی بی کی جانب سے کسی اخبار میں کوئی اشتہار نہیں دیا گیا اور وقار یونس کو براہ راست چیئرمین پی سی بی کا ایڈوائزر مقرر کردیا گیا۔