معروف افغان کرکٹر پر میچ فکسنگ کے الزامات ثابت، 5 سال کی پابندی عائد

9afganngrkjskjdkjdhhss.png

افغانستان کے کرکٹر احسان اللہ جنت پر میچ فکسنگ کے الزامات ثابت ہونے کے بعد 5 سال کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغان کرکٹر بورڈ نے کھلاڑی احسان اللہ جنت پر کابل میں ہونے والی پریمیئر لیگ میں میچ فکسنگ کرنے پر پابندی عائد کی ہے۔

افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیا کے مطابق بیٹسمین احسان اللہ نے لیگ کے دوسرے سیزن میں آئی سی سی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کی۔

تحقیقات کے دوران بیٹسمین نے تمام الزامات کو تسلیم کیا اور میچ فکسنگ کے جرم میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کیا جس کے بعد بورڈ نے ان پر پانچ سال تک کیلئے پابندی عائد کردی ہے۔

خیال رہے کہ افغان بیٹسمین احسان اللہ جنت نے 2022 میں زمبابوے کے خلاف ٹی 20 انٹرنیشنل میں افغان ٹیم کی نمائندگی کی اور اپنے کیریئر کے دوران 16 ون ڈے انٹرنیشنل اور 3 ٹیسٹ میچز کھیلے۔
 

M_Shameer

Senator (1k+ posts)
مُسلا ہو اور وہ دو نمبری نہ کرے، یہ تو ہو ہی نہیں سکتا۔۔ اس کو لائف ٹائم بین کرو۔۔
 

Captain Safdar

Chief Minister (5k+ posts)
مُسلا ہو اور وہ دو نمبری نہ کرے، یہ تو ہو ہی نہیں سکتا۔۔ اس کو لائف ٹائم بین کرو۔۔
A sub 👇 taiaray walidain Muslay see???

Hansie Cronje
Herschelle Gibbs
Manoj Prabhakar
Ajay Sharma
Henry Williams
Maurice Odumbe
Marlon Samuels
Danish Kaneria
Lou Vincent
Kaushal Lokuarachchi
Thami Tsolekile